/* */

PDA

View Full Version : بیس پیسے کا اسلام (must Read)



غزالی
04-02-2011, 07:52 AM
سالوں پہلے کی بات ہے جب ایک امام مسجد صاحب روزگار کیلئے برطانیہ کے شہر لندن پُہنچے تو روازانہ گھر سے مسجد جانے کیلئے بس پر سوار ہونا اُنکا معمول بن گیا۔لندن پہنچنے کے ہفتوں بعد، لگے بندھے وقت اور ایک ہی روٹ پر بسوں میں سفر کرتے ہوئے کئی بار ایسا ہوا کہ بس بھی وہی ہوتی تھی اور بس کا ڈرائیور بھی وہی ہوتا تھا۔

ایک مرتبہ یہ امام صاحب بس پر سوار ہوئے، ڈرائیور کو کرایہ دیا اور باقی کے پیسے لیکر ایک نشست پر جا کر بیٹھ گئے۔ ڈرائیور کے دیئے ہوئے باقی کے پیسے جیب میں ڈالنے سے قبل دیکھے تو پتہ چلا کہ بیس پنس زیادہ آگئے ہیں۔امام صاحب سوچ میں پڑ گئے، پھر اپنے آپ سے کہا کہ یہ بیس پنس وہ اترتے ہوئے ڈرائیور کو واپس کر دیں گے کیونکہ یہ اُن کا حق نہیں ۔ پھر ایک سوچ یہ بھی آئی کہ بھول جاؤ ان تھوڑے سے پیسوں کو۔ اتنے تھوڑے سے پیسوں کی کون پرواہ کرتا ہے!!!ٹرانسپورٹ کمپنی ان بسوں کی کمائی سے لاکھوں پاؤنڈ کماتی بھی تو ہے، ان تھوڑے سے پیسوں سے اُن کی کمائی میں کیا فرق پڑ جائے گا؟ میں چپ ہی رہتا ہوں۔

بس امام صاحب کے مطلوبہ سٹاپ پر رُکی تو امام صاحب نے اُترنے سے پہلے ڈرائیور کو بیس پنس واپس کرتے ہوئے کہا؛ یہ لیجیئے بیس پنس، لگتا ہے آپ نے غلطی سے مُجھے زیادہ دے دیئے ہیں۔
ڈرائیور نے بیس پنس واپس لیتے ہوئے مُسکرا کر امام صاحب سے پوچھا؛کیا آپ اس علاقے کی مسجد کے نئے امام ہیں؟ میں بہت عرصہ سے آپ کی مسجد میں آ کر اسلام کے بارے میں معلومات لینا چاہ رہا تھا۔ یہ بیس پنس میں نے جان بوجھ کر آپ کو آزمانے کے لیے زیادہ دیئے تھے تاکہ آپ کا اس معمولی رقم کے بارے میں رویہ اور دیانت داری پرکھ سکوں۔

امام صاحب جیسے ہی بس سے نیچے اُترے، اُنہیں ایسے لگا جیسے اُنکی ٹانگوں سے جان نکل گئی ہے، گرنے سے بچنے کیلئے ایک کھمبے کا سہارا لیا، آسمان کی طرف منہ اُٹھا کر روتے ہوئے دُعا کی،
یا اللہ مُجھے معاف کر دینا، میں ابھی اسلام کو بیس پنس میں بیچنے لگا تھا۔۔۔

قابل توجہ

ہم لوگ کبھی اپنے افعال پر لوگوں کے رد فعل کی پرواہ نہیں کرتے , ہمیں یہ یاد رکھنا ہوگا کہ بعض اوقات لوگ صرف زبانی دعوت اور قرآن پڑھ کر اسلام کے بارے میں جاننے کے بجائے ہم مسلمانوں کو دیکھ کر اسلام کا تصور باندھتے ہیں۔

ہم لوگ اللہ کے پسندید مذہب اسلام کے نمائندے ہیں, ہمیں دوسروں کیلئے ایک اچھی مثال پیش کرنی ہوگی اور اپنے معاملات صاف اور کھرے رکھنے ہوں گے ۔۔یہ ہی ذہن میں رکھ کرکہ
کہیں کوئی ہمارے رویوں کے تعاقب میں تو نہیں؟
کوئی ہمارے شخصی تصرف کو سب مسلمانوں کی مثال نہ سمجھ بیٹھے۔یا
اسلام کی تصویر ہمارے تصرفات اور رویئے کے مُطابق ذہن میں نہ بٹھا لے!!!
اور ہم اسکی دین حق سے دوری کی وجہ بن کر اپنے ساتھ اسے بھی ہمیشہ کی جہنم کا حق دار بنادیں۔۔

ایک ای میل سے اقتباس
Reply

Login/Register to hide ads. Scroll down for more posts
tigerkhan
04-02-2011, 03:58 PM
JazakAllah Bahi...
a good reminder...lakin ek masla is ma zeroor ha. wo ya ka aksar ouqat hum log (esp with having complete islamic oulook) sirf logon kay khouf or upni ezat kay dar ki waja say naik kam kar jatay han, mera zati khiyal ha is ma "ikhlas" mar jata ha agar hum neyat khalis na karin. so hum phlay ya sochain Allah SWt tu dakh raha ha or hum nay jo bi acha kam karna ha Allah SWT hi kalia karna ha. or islam or islami shahair ki hifazat bi karni ha tu Allah SWt kalia hi karni ha na kay logon ki khoof say kay log kia kahen gay.
Reply

Haya emaan
04-02-2011, 07:31 PM
JAZAKALLAH brother... nice post..
bas ye baat hay k ager koi bhi amal kertay waqt hamaree niyat waqytan Allah hi k liye khalis hogi to ye logo k liye aik acha amli namuna paish kernay wala maqsad to khd bakhd hi hasil hojaye ga.. laikin behrhal hamara pehla mqsad to Allah ko razi kerna hi hay..
Reply

غزالی
04-03-2011, 03:46 AM
میرا خیال ہے مضمون میں بیان کی گئی یہ بات کہ کوئی ہمارے رویوں کے تعاقب میں نہ ہو، ہمیں الرٹ رہنا چاہیے ’ اخلاص کے خلاف نہیں ۔ یہ تو متوجہ کرنے کا ایک طریقہ تھا کہ ہم مسلمانوں کا فعل اور تصرف ذاتی نہیں اجتماعی ہے۔
ہاں اگر ہر وقت اللہ کا دھیان رہے کہ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے اور میں نے اسے جواب دینا ہے، یہ تو معراج ہے، ایسے بہت سے مسلمان موجود ہیں جنہیں احسان کا یہ درجہ ملا ہوا ہے۔ چونکہ ہمارے عام مسلمانوں میں اس کی کمی ہے اس لیے ایک نئے رخ سے متوجہ کیا گیا ہے کہ اگر اللہ کا ڈر نہیں ہے تو کم ازکم یہ ہی ذہن میں رکھ کر معاملات ٹھیک کرلو کہ کوئی ہمارے رویہ کے تعاقب میں تو نہیں ، کہیں ہماری چھوٹی سی خیانت کسی کے اسلام سے دوری کا ذریعہ نہ بن جائے۔
اللہ ہمیں عمل والا بنادے۔
Reply

Welcome, Guest!
Hey there! Looks like you're enjoying the discussion, but you're not signed up for an account.

When you create an account, you can participate in the discussions and share your thoughts. You also get notifications, here and via email, whenever new posts are made. And you can like posts and make new friends.
Sign Up
tigerkhan
04-03-2011, 04:57 AM
ameeeeen to ur dua.
Reply

Pure Purple
05-04-2011, 09:14 AM
jazakallah ,
kai bar hum friends ke sath agar dukan par se koi cheez kharidte hai to agar woh 5,10 rupae ki hoti hai to dost ko agar paise to do to ye kahte hai.chalo jane do ya kya 'chindi giri kar rahi hai.par jab qyamat ke din hamara hisab ho ga to hamre dost ye kahne nahi aaenge ki jane do yeh hamri dost hai.us waqt har koi sirf apne aap ko bachane ki koshish karenge
Reply

Hey there! Looks like you're enjoying the discussion, but you're not signed up for an account.

When you create an account, you can participate in the discussions and share your thoughts. You also get notifications, here and via email, whenever new posts are made. And you can like posts and make new friends.
Sign Up
British Wholesales - Certified Wholesale Linen & Towels

IslamicBoard

Experience a richer experience on our mobile app!