/* */

PDA

View Full Version : Imad Khalid Press Conference on Geo News against #ZaidHamid



jalismirza
11-21-2013, 02:27 PM
#GeoNews #ImadKhalid Press Conference against #ZaidHamid #Pakistan
زید حامد نے فوج میں انتشار پھیلانے کی سازش کی، قریبی ساتھی عماد خالد کا دعویٰ

کراچی…زید حامد سے علیحدگی اختیار کرنے والے اس کے سابق ساتھی عماد خالد نے آج کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زید حامد کے کارناموں کا بھانڈا پھوڑا ہے ، عماد خالد نے انکشاف کیا کہ زید حامد نے آرمی چیف اور چیف جسٹس سمیت نمایاں شخصیات کی ایک فہرست بنارکھی ہے جنہیں وہ قتل کروانے کاارادہ رکھتا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زید حامد کے سابق ساتھی عماد خالد نے کہاکہ زید حامد جنرل مشرف کا روازنہ کی بنیادوں پر ایڈوائزر تھا، اور جنرل مشرف کے بعد وہ جنرل کیانی سے بھی یہی توقع رکھتا تھاکہ وہ زرداری کی گورنمنٹ ختم کرکے آرمی کی حمایت یافتہ سویلین گورنمنٹ بنائیں ، لیکن آرمی چیف نے ایسانہ کیا جس کی وجہ سے وہ ان کا دشمن ہوگیا ۔عماد خالد نے انکشاف کیا کہ زید حامد نے ایک ہزار آرمی آفیسرز کو ای میل لکھی اور انہیں جنرل کیانی کے خلاف اُکسایا ۔عماد خالد نے اپنے تعارف میں بتایا کہ وہ چار سال سے زیادہ عرصہ زید حامد کے ساتھ رہا اور اُس کے مگر مچھ کے آنسو دیکھ کر اس کے بہکاوے میں آگیا تھا ۔عماد خالد نے کہاکہ جنرل نوشاد کیانی زید حامد کو سب سے پہلے پکڑنے والے انسان تھے ۔عماد خالد نے کہاکہ ، بہت سے مسلمان ملک ایسے ہیں جن کو زید حامد چھپ چھپ کر رپورٹیں بھیجتا ہے، اُن کے سفارتخانوں میں رات میں چھپ کر جاتا تھا،وہ ترک ، ایران ، یو اے ای ایمبیسی میں جاتا رہتا تھا۔

Reply

Hey there! Looks like you're enjoying the discussion, but you're not signed up for an account.

When you create an account, you can participate in the discussions and share your thoughts. You also get notifications, here and via email, whenever new posts are made. And you can like posts and make new friends.
Sign Up
British Wholesales - Certified Wholesale Linen & Towels

IslamicBoard

Experience a richer experience on our mobile app!