/* */

PDA

View Full Version : قرآن مجید میں ذکر کردہ آرزوئیں



bint e aisha
01-25-2019, 09:31 AM
قرآن مجید میں ذکر کردہ آرزوئیں



کیا آپکو معلوم ہے کہ قرآن مجید میں وہ کون سی آرزوئیں ہیں جن کا تذکرہ ہوا ہے ۔

“ياليتني – كنت ترابا”

اے کاش ! میں مٹی ہوتا

(سورۃ نبإِ 30)

“ياليتني – قدمت لحياتي”

اے کاش ! میں نے اپنی (اخروی) زندگی کے لیے کچھ کیا ہوتا

(سورة الفجر 24)

“ياليتني – *لم أوت كتابيه”

اے کاش ! مجھے میرا نامہ اعمال نہ دیا جاتا

(سورة الحاقة 25)

“ياليتني – لم أتخذ فلاناً خليلا”

اے کاش! میں فلاں کو دوست نہ بناتا

(سورة الفرقان# 28)

“ياليتنا – أطعنا الله وأطعنا” الرسولا ً

اے کاش ! ہم نے اللہ اور اسکے رسول کی فرمانبرداری کی ہوتی

(سورة الأحزاب 66)

“ياليتني – اتخذت مع الرسول سبيلاًً”

اے کاش ! میں رسول کا راستہ اپنا لیتا

(سورة الفرقان 27)

“ياليتني* – كنت معهم فأفوز فوزاً عظيما”

اے کاش ! میں بھی انکے ساتھ ہوتا تو بہت بڑی کامیابی حاصل کر لیتا

(سورة النساء 73)

“يا ليتني – لم أشرك بربي احداً”

اے کاش ! میں نے اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھیرایا ہوتا

(سورة الكهف 42)

“يا ليتنا – *نرد ولا نكذب بايات ربنا ونكون من المومنين”

اے کاش ! کوئی صورت ایسی ہو کہ ہم دنیا میں پھر واپس بھیجے جائیں اور اپنے رب کی نشانیوں کو نہ جھٹلائیں اور ایمان لانے والوں میں شامل ہوں۔

(سورة الأنعام 27)

یہ ہیں وہ آرزوئیں جو موت کے بعد حاصل ہونا ناممکن ہے اسلئےزندگی میں ہی اصلاح بہت ضروری ہے.
Reply

Login/Register to hide ads. Scroll down for more posts
azc
01-25-2019, 10:59 AM
:jz: for sharing this timely reminder
Reply

MazharShafiq
01-25-2019, 11:53 AM
اللہ پاک ہم سب کو اپنے فضل سے بحش دے تاکہ اس دن ہماری کوئی حسرت نہ ہو۔۔
Reply

Hey there! Looks like you're enjoying the discussion, but you're not signed up for an account.

When you create an account, you can participate in the discussions and share your thoughts. You also get notifications, here and via email, whenever new posts are made. And you can like posts and make new friends.
Sign Up
British Wholesales - Certified Wholesale Linen & Towels | Holiday in the Maldives

IslamicBoard

Experience a richer experience on our mobile app!