/* */

PDA

View Full Version : *** دعوت الٰٰی اللہ کا نقطہ آغاز۔ ***



Kartos Khan
05-10-2006, 08:06 AM
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اور یہ قرآن مجھ پر اس لئے اتارا گیا ہے کہ اس کے ذریعے سے تم کو اور جس شخص تک وہ پہنچ سکے اس کو آگاہ کر سکوں۔/الانعام-١٩

ہر قسم کی تعریفات اس اللہ وحدہ لاشریک کے لئے لائق و زیبا ہیں جس نے ہمیں اور آپ کو پیدا فرمایا اور دورد و سلام اس ذات اقدس پر جن کا نام نامی محمد صلی اللہ علیہ وسلم بن عبداللہ ہے

برادران اسلام واجب الحترام
بھائیوں۔ بہنوں۔ دوستوں۔ عزیز ساتھیوں۔
اسلام علیکم۔

دعوت الٰٰی اللہ کا نقطہ آغاز۔

یہ بات اپنی جگہ اٹل حقیقت ہے کہ جن و بشر کی عقلوں کے لئے یہ ممکن نہیں تھا کہ وہ بذات خود عبادت کی تمام تفصیلات کو معلوم کر سکیں اور یہ بات بھی اُن عقلوں کے لئے خارج ازامکان تھی کہ وہ امرونواہی میں سے تفصیلی احکام اور جزئیات کا ئہہ کو پہنچ سکیں، لہٰذا اللہ تعالٰی نے انبیاءوروسل علیہم السلام کے سلسلہ کا آغاز فرمایا اور کتابیں نازل کیں تاکہ وہ لوگوں پر اُس امر کو بیان کریں اور اس کی توضیع و تفصیل سمجھائیں جو کائنات کی تخلیق کا باعث ہوا تاکہ وہ علٰی وجہ البصیرت ہوکر اللہ تعالٰی کی عبادت کریں اور اُن امور سے باز رہیں جن سے انہیں روکا گیا ہے انبیاء وروسل علیہم الصلوہ والسلام انسانی مخلوق کے ہادی، آئمہ، ہدایت اور ثقلین (جن و انس) کو اللہ کی اطاعت وعبادت کی دعوت دینے والے ہیں اللہ پاک نے رسول بھیج کر بندوں کو عزت و تکریم بخشی اور ان پر رحمت فرمائی اور ان کے ہاتھوں جادہ حق اور صراط مستقیم کی وضاحت فرمائی تاکہ لوگ اپنے معاملات دین و دنیا میں روشن دلائل معلقم کرلیں اور کل کلاں کو کوئی شخص یہ نہ کہہ سکے کہ ہمیں کیا معلوم کہ اللہ نے ہم سے کیا مطالبہ کیا۔ کیونکہ ہمارے پاس کوئی خوشخبری دینے اور ڈرانے والا (نبی و رسول) تو آیا ہی نہیں لٰہذا اللہ جیسا کہ اللہ سبحان وتعالٰی نے ارشاد فرمایا ہے!

ہم نے ہر ایک امت میں ایک ایک رسول بھیجا (جو دعوت دیتا تھا) کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت (معبود باطلہ) کی پرستش سے اجتناب کرو( النحل آیت ٣٦)۔۔۔

نیز ارشاد فرمایا!۔
ہم نے اپنے پیغمبروں کو ظاہر دلیلوں کے ساتھ بھیجا، اور اُن کے ساتھ کتاب اور میزان (قواعد عدل) اتارے، تاکہ لوگ عدل و انصاف پر قائم رہیں۔( سورہ الحدید۔ ٢٥)۔

ایک اور جگہ ارشاد فرمایا!۔
لوگ ایک ہی اُمت تھے اللہ تعالٰی نے بشارت دینے اور ڈرانے والے انبیاء بھیجے اور ان کے ساتھ کتاب نازل فرمائی تاکہ وہ لوگوں کو مختلف فیہ امور میں فیصلہ کریں۔(سورہ البقرہ۔٢١٣)۔

ان آیات میں اللہ سبحانہ وتعالٰی نے بیان فرمایا ہے کہ اس نے رسول بھیجے اور کتابیں نازل فرمائیں تاکہ لوگوں کے درمیان حق و انصاف کے ساتھ فیصلے کریں اور ان کے ہاں توحید باری تعالٰی، شریعت الہیہ اور عقائد میں جو اختلاف پائے جاتے ہیں ان کی وضاحت کریں۔

(لوگ ایک امت تھے)!۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سب حق پر تھے اور ابوالبشر حضرت آدم علیہ السلام کے عہد حیات سے لے کر آدم ثانی حضرت نوح علیہ السلام تک ان میں کسی قسم کاکوئی اختلاف نہ تھا بلکہ وہ سب راہ ہدای پر ھے جیسا کہ ترجمان القرآن حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ اور سلف و خلف کی ایک جماعت کا قول ہے پھر قوم نوح علیہ السلام میں شرک واقع ہوا، وہ باہمی اختلافات کا شکار ہو گئے اور ان پر اللہ کے جو حقوق واجب تھے اُن کے معتلق بھی ان میں اختلاف پیدا ہوگئے جب ان میں شرک اور اختلاف نے راہ پالی تو اللہ تعالٰی نے حضرت نوح علیہ السلام کو رسول بنا کر بھیجا اور ان کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہا۔ جیسا کہ ارشاد رب العزت ہے!۔

ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی طرف وحی کی جیسا کہ نوح علیہ السلام اور ان کے بعد آنے والے انبیاء کی طرف وحی کی تھی۔(سورہ النساء۔ ١٦٣)۔۔۔

اللہ تعالٰی نے نے آسمان سے کتاب مقدس نازل فرمائی تاکہ لوگوں کے مابین پائے جانے والے اختلافات میں حکم الٰہی بیان کرے اور وہ لوگ جن امور سے جہالت میں مبتلا ہیں ان کے معتلق شریعت الٰہی کے احکام بتائے اور لوگوں کو شریعت کے التزام اور حدود اللہ کے قیام کا حکم دے، اور وہ امور جو ان کے حق میں فی الوقت یا بدتر مضرت رساں ہیں ان سے انہیں روکے۔۔۔

اس سلسلہ انبیاء و روسل کی آخری کڑی جو اپنے ماسبق تمام انبیاء و روسل سے افضل اور انکے امام و سردار ہمارے نبی و امام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جن پر آکر اللہ نے اس سلسلہ کو ختم کردیا۔۔۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام انبیاء کرام پر اللہ تعالٰی کی افضل تریں رحمتیں اور لاکھوں سلام ہوں۔۔۔

کارتوس خان ۔
انشاء اللہ زندگی باقی تو بات باقی۔
وسلام۔۔۔
Reply

Login/Register to hide ads. Scroll down for more posts
Khayal
05-10-2006, 04:53 PM
:sl:

Jazaak ALLAH brother ..............:sister:

:w:
Reply

Slave of Rehman
05-26-2006, 03:31 PM
Jazakallah my brother khan.
Reply

amirah_87
05-26-2006, 03:33 PM
jazaakallah khayr bro'
Reply

Welcome, Guest!
Hey there! Looks like you're enjoying the discussion, but you're not signed up for an account.

When you create an account, you can participate in the discussions and share your thoughts. You also get notifications, here and via email, whenever new posts are made. And you can like posts and make new friends.
Sign Up
Mawaddah
05-26-2006, 03:45 PM
^ You understand that Princess? :? I never knew you spoke this
Reply

Kittygyal
05-26-2006, 03:47 PM
salam.
can this be translated into ENGLISH PLEASE?
Reply

amirah_87
05-30-2006, 01:29 PM
format_quote Originally Posted by Mawaddah
^ You understand that Princess? :? I never knew you spoke this

hahaaahahaaaaa....you caught me out maw'
no i don't that's the funny part!! , i just felt like doin' that
i can read it though!!!
Reply

Hey there! Looks like you're enjoying the discussion, but you're not signed up for an account.

When you create an account, you can participate in the discussions and share your thoughts. You also get notifications, here and via email, whenever new posts are made. And you can like posts and make new friends.
Sign Up

Similar Threads

  1. Replies: 3
    Last Post: 06-22-2012, 05:36 PM
  2. Replies: 5
    Last Post: 05-26-2006, 12:19 PM
British Wholesales - Certified Wholesale Linen & Towels | Holiday in the Maldives

IslamicBoard

Experience a richer experience on our mobile app!