/* */

PDA

View Full Version : وضو کی دعا



era
06-17-2006, 07:24 AM
:sl:

حضرت سعد بن زید رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سےروایت ہےکہ رسول اﷲ نےفرما یا ! جس نےوضو سے پہلے” بسم اﷲ “ نہ پڑھی اسکا وضو مکمل نہیں ہوا۔ ترمذی
تَوَضَّئُو ا بِسمِ اللّٰہِ
بسم اللہ کہتےہوئےوضو شروع کرو ۔
عبد الرزاق 276/6 مسند احمد165/3 نسائی 78)
سیدنا جابر سےمروی ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےاپنا ہاتھ پانی کےبرتن میں رکھا پھر فرمایا بسم اللہ پھر کہا اچھی طرح وضو کرو۔
مسند احمد 292/3١ دارمی 21/1 حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نےالبدایہ والنہایہ 75/6 میں اسکی سند کوجید کہا
مذکورہ بالا احادیث سےمعلوم ہوا کہ وضو کی ابتدا میں بِسمِ اللّٰہ پڑھنا چاہیے۔
وضو کا طریقہ
سیدنا حمران (جو کہ سیدنا عثمان رضی اﷲ عنہ کےغلام تھے) بیان کرتےہیں کہ میں نےسیدنا عثمان رضی اﷲ عنہ کو دیکھا انہوں نےوضو کیا اپنےدونوں ہاتھوں پر تین مرتبہ پانی ڈالا اور انہیں دھویا پھر تین بار کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا (ایک ہی چلو سے) پھر چہرےکو تین بار دھویا پھر دائیں ہاتھ کو کہنی تک تین مرتبہ دھویا پھر اسی طرح بائیں کو دھویا پھر اپنےسر کامسح کیا پھر دائیں پائوں کو ٹخنوں تک تین مرتبہ دھویا پھر اسی طرح بائیں پائوں کو دھویا: پھر فرمایا میں نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا انہوں نےمیری طرح وضو کیا پھر فرمایا جس نےمیری طرح وضو کیا پھر دو رکعتیں پڑھیں اورا ن دو رکعتوں میں اپنےنفس سےباتیں نہیں کیں اس کےسابقہ گناہ معاف کر دیئےگئے۔
موطا 52` 51/1 بخاری (159)
مسح کا طریقہ
سیدنا عبد اللہ بن زید بن عاصم المازنی کی روایت میں ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےاپنےہاتھوں کو پانی میں ڈالا پھر سر کےاگلےحصےسےاپنےدونوں ہاتھوں کو شروع کر کےپیچھےگدی تک لےگئےپھرجہاں سےشروع کیا تھا۔ وہاں دوبارہ اپنےہاتھوں کو لوٹایا۔
موطا 40`39/1 بخاری (185)
غسل کا طریقہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سےمروی ہےکہ رسول اللہ جب غسل جنابت کرتےاپنےدونوں
ہاتھ دھوتے پھر نماز کی طرح وضو کرتے پھر اپنی انگلیاں پانی میں داخل کرتےان کےذریعےاپنےبالوں کی جڑوں کا خلال کرتےپھر اپنےسر پر تین چلو پانی ڈالتے پھر سارےجسم پر پانی بہاتے۔
[بخاری (248) موطا 65/1 ]
تیمم کا طریقہ
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔
اےایمان والو! جب تم نشےکی حالت میں ہو تو نماز کےقریب نہ جائو یہاں تک کہ تم جان لو جو تم کہتےہو اور جنابت کی حالت میں مگر راستہ عبور کرتےہوئےیہاں تک کہ تم غسل کر لو اور اگر تم بیمار ہو یا تم سفر پر ہو تو تم میں سےکوئی جائےضرورت سےآئےیا عورتوں سےمباشرت کی ہو پھر پانی نہ پائو تو پاک مٹی کا تیمم کرو پس مسح کرو اپنےمنہ اور ہاتھوں کا بےشک اللہ تعالیٰ بڑا معاف کرنےوالا بخشنےوالا ہے (نساء43:)
سیدنا عمار رضی اﷲ عنہ سےمروی ہےکہ میں حالت سفر میں جنبی ہو گیا اور پانی نہ ملنےکی وجہ سےمیں مٹی میں لوٹ پوٹ ہونےلگا پھر میں نےنماز پڑھی اور واپس آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سےواقعہ بیان کیا تو آپ نےفرمایا تجھےاس طرح ھی کافی تھا پھر آپ نےاپنی ہتھیلیوں کو زمین پر مارا اورا ن میں پھونک مارا پھر ان کےساتھ اپنےمنہ اور ہتھیلیوں کا مسح کیا ۔
[بخاری (338) مسلم (368)]
وضو سےفراغت کی دعائیں
وضو کرنےکےبعدیہ دعا پڑھنےوالےکےلئےجنت کےآٹھوں دروازےکھول دئےجائیں گےجس میں چاہےداخل ہو جائے۔
اَشھَدُ اَن لاَّ اِلٰہِ الاَّ اللّٰہُ وَحدَہ لاشَرِیکَ لَہ وَاَشھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبدُہ وَرَسُولُہ
میں شھادت دیتا ہوں کہ اللہ کےسوا کوئی عبادت کےلائق نہیں وہ اکیلا ہےاس کا کوئی شریک نہیں اور میں شہادت دیتا ہوں محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کےبندےاور رسول ہیں ۔ مسلم ( 234) ابو دائود ( 169)نسائی148) )
سُبحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمدِکَ اَشھَدُ اَن لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اَنتَ اَستَغفِرُکَ وَاَتُوبُ اِلَیکَ
اےاللہ تو پاک ہےاپنی تعریف کےساتھ میں شہادت دیتا ہوں کہ تیرےسوا کوئی عبادت کےلائق نہیں میں تجھ سےبخشش چاہتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔
اس دعا کو سر بمہر(سیل) کر کےاللہ کےعرش کی طرف اٹھا دیاجاتاہےجہاں وہ مہر قیامت تک نہیں توڑی جائےگی
عمل الیوم واللیلہ (83-81) مستدرک حاکم 524/1
اَ للّٰھُمَّ اجعَلنِی مِنَ التَّوَّابِینَ وَاجعَلنِی مِنَ المُتَطَھِّرِینَ ہ
ترجمہ : اِلٰہی ! کر دےمجھ کو بکثرت توبہ کرنیوالوں سےاور کردےمجھےپاکیزگی اختیار کرنیوالوں سے۔ (جامع ترمذی )
--------------------------------------------------------------------------------
Reply

Hey there! Looks like you're enjoying the discussion, but you're not signed up for an account.

When you create an account, you can participate in the discussions and share your thoughts. You also get notifications, here and via email, whenever new posts are made. And you can like posts and make new friends.
Sign Up

Similar Threads

British Wholesales - Certified Wholesale Linen & Towels | Holiday in the Maldives

IslamicBoard

Experience a richer experience on our mobile app!