/* */

PDA

View Full Version : hedayet aur gumrahi



star2005
07-10-2006, 02:40 PM
ہدایت اور گمراہی




السلام علیکم دوستواللہ جل و جلالہ کا بیان ہے کہ ہدایت دینا اور گمراہ کرنا صرف اللہ وحدہ کے ہاتھ میں ہے ۔
تو جسے اللہ ہدایت نصیب فرمادے اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور جسے وہ گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ہے۔

اللہ تعالی کا فرمان ہے ۔
جسے اللہ تعالی ہدایت نصیب فرمائے وہ راہ راست پر ہے اور جسے گمراہ کردے تو یہ نا ممکن ہے کہ آپ اس کا کوئی کارساز اور راہنما پاسکیں
الکہف / 17

اور ارشاد باری تعالی ہے۔
اور جسے اللہ تعالی ہدایت نصیب کرے تو وہی ہدایت یافتہ ہے اور جسے وہ راہ سے بھٹکا دے ناممکن ہے کہ اللہ کے علاوہ کسی اور کو اس کا مدد گار پائیں ایسے لوگوں کا ہم قیامت کے دن اوندھے منہ حشر کریں گے اور ان کا یہ حال ہوگا کہ وہ اندھے گونگے اور بہرے ہوں گے۔
الاسراء / 97

اور فرمان باری تعالی ہے۔
جسے اللہ ہدایت دیتا ہے تو وہی ہدایت والا ہے اور جس کو وہ گمراہ کردے تو ایسے ہی لوگ خسارے میں پڑنے والے ہیں
الاعراف / 178

اور فرمان ربانی ہے۔
گو آپ انکی ہدایت کے خواہش مند رہے ہیں لیکن اللہ تعالی اسے ہدایت نہیں دیتا جسے گمراہ کردے اور نہ ہی انکا کوئی مددگار ہوتا ہے۔
النحل / 37

اور فرمان باری تعالی ہے۔
تو جس شخص کو اللہ تعالی ہدایت دینا چاہے تو اسکے سینہ کو اسلام کےلئے کشادہ کردیتا ہے اور جس کو گمراہ کرنا چاہے اس کے سینہ کو بہت تنگ کردیتا ہے جیسے کوئی آسمان میں چڑھتا ہے۔
الانعام / 125

لہذا قرآن کریم کی ان ہی آیات سے یہ نظریہ باطل ثابت ہوتا ہے کہ
انسان اپنے عمل بھلائی اور برائی کرنے میں مستقل ہے اور یہ کہ یہ مشیت الہی نہیں بلکہ بندے کی اپنی چاہت ہے ۔
یقیناََ اللہ اس نظریے سے پاک اور بلند بالا ہے کہ اس کی ملک میں اسکی مشیت کے بغیر واقع کوئی ہو جائے اور اللہ تعالی اس سے بلند اور بڑا ہے۔
Reply

Hey there! Looks like you're enjoying the discussion, but you're not signed up for an account.

When you create an account, you can participate in the discussions and share your thoughts. You also get notifications, here and via email, whenever new posts are made. And you can like posts and make new friends.
Sign Up
British Wholesales - Certified Wholesale Linen & Towels | Holiday in the Maldives

IslamicBoard

Experience a richer experience on our mobile app!