× Register Login What's New! Contact us
Results 1 to 3 of 3 visibility 2440

خسروں کے ہاں بیٹے کی ولادت

  1. #1
    غزالی's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Nov 2009
    Location
    Place of Test
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    260
    Threads
    41
    Rep Power
    90
    Rep Ratio
    128
    Likes Ratio
    4

    خسروں کے ہاں بیٹے کی ولادت

    Report bad ads?

    وزیرِ اعظم صاحب اپنے محل میں ملاقاتی سے محو گفتگو تھے لیکن کن اکھیوں سے ٹی وی سکرین کو بھی دیکھ رہے تھے، ملاقاتی نے ان کی توجہ دوسری طرف مبذول دیکھی تو خود بھی اس طرف دیکھنے لگا۔
    ٹی وی پر دکھایا جارہا تھا کہ وزیر اعظم سیلاب زدگان کا دورہ کررہے ہیں۔ اچانک وزیر اعظم صاحب نے پوچھا کہ میں ٹی وی سکرین پر کیسا لگ رہا ہوں؟

    صدر صاحب اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے گئے تو خصوصی طور پر اپنے ساتھ بے نظیر بھٹو کی تصویر لے کرگئے اور تقریرسے پہلے اپنی ڈائس پر اس کا رخ کیمرے کی طرف کرتے ہوئے کئی بار الجھے، ایک دفعہ تو تصویر گر گئی، سامنے بیٹھے دنیا بھر کے سربراہان ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرائے۔

    نیویارک کے ٹائمز سکوائر میں سٹاک ایکسچینج کی دیوقامت سکرین پر ایک گھنٹے کے لئے پاکستان کے قونصلیٹ کو مفت وقت دیا گیا کہ سیلاب کی تباہ کاریاں دکھا کر سیلاب زدگان کے لئے فنڈ جمع کرنے میں آسانی رہے۔ جواب میں ہمارے کونسلر صاحب بنفس نفیس آکر سکرین پر چھاگئے۔ یقینا انہوں نے گھر فون کیا ہوگا کہ ٹی وی پر دیکھنا میں ٹائمز سکوائر میں سکرین پر آرہا ہوں۔ سٹاک ایکسچینج والے اپنے بال نوچ رہے تھے کہ ہم سے زیادہ بے وقوف کون ہوگا کہ ایک پاکستانی کو سکرین مفت پیش کردیا۔

    انجلینا جولی زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے آئیں تو ایک گورنر صاحب نے ان کو عشائیے پر مدعو کیا، انجلینا نے وقت کی کمی کا عذر کیا تو ان کو چائے پر آنے کیلئے مجبور کیا۔ جب وہ گورنر ہاؤس میں آئیں اور گورنر صاحب ان کو دربار ہال میں لے آئے تو واہ۔ ۔ ۔ اچانک گورنر صاحب کی سال گرہ بن گئی۔ میز پر کیک پڑا ہوا تھا اور ارد گرد گورنر صاحب کے خاندان کے لوگ کھڑے ہیں۔ گورنر صاحب نے انجلینا کو کیک کاٹنے کی دعوت دی تو انہوں نے جل کر کہا کہ اپنی بیگم سے کیوں نہیں کٹواتے۔ جب رشتہ داروں نے اس کے ساتھ تصویریں کھچوانی شروع کیں تو وہ غصے میں کمرے سے نکل گئیں اور ڈائریکٹ وزیر اعظم صاحب کو فون کردیا۔

    وزیر اعظم صاحب کہاں پیچھے رہنے والے تھے، وزیر اعظم ہاؤس میں مدعو کیا اور کھانے کے بعد ان کے ساتھ لان میں ٹہلنے لگے۔ پھر تصاویر نکلیں اور اگلے دن تمام اخباروں میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی تصاویر کے درمیان وزیرِ اعظم اور انجلینا جولی کی رنگین تصویر جگمگارہی تھی۔

    دہلی میں کامن ویلتھ کھیلوں کا افتتاح ہورہا تھا، تمام ٹیمیں اپنے اپنے ملک کا جھنڈا لے کر تماشائیوں کے سامنے سے گرز رہی تھیں، ہر ملک کا جھنڈا اس کے کسی گولڈ میڈلسٹ یا نامی گرامی کھلاڑی نے اُٹھایا ہوا تھا۔ پاکستان کا جھنڈا بھی ایک گولڈ میڈلسٹ نے اُٹھایا ہوا تھا۔ اچانک ہمارے وزیرِ کھیل کو خیال آیا کہ یہ منظر تو ساری دنیا میں ٹی وی پر دکھایا جارہا ہوگا۔ فوراً اپنے گھر فون کیا کہ ٹی وی پر مجھے دیکھیں اور چھلانگ لگاکر پاکستانی ٹیم کے آگے کھڑے ہو گئے اور کھلاڑی سے جھنڈا لے کر ٹیم کے آگے ہو گئے کیمرے کی طرف رخ کرکے ہاتھ ہلانے لگے۔

    ٹی وی کے ایک چینل پر سابقہ وزیر اعظم صاحب کا انٹرویو ہورہا تھا، لگتا تھا موصوف کے ڈرائنگ روم ہی میں ریکارڈ ہورہا تھا۔ رپورٹر اور صاحب کے درمیان سامنے دیوار پر قد آدم تصویر لگی ہوئی تھی۔ ۔ ۔ نہیں قائدِ اعظم کی نہیں بلکہ اُن کا اپنا پورٹریٹ تھا۔ ہندکو میں ایک محاورہ ہے کہ ’خُسروں کے ہاں بیٹا پیداہوا تو چوم چوم کر ماردیا۔
    Last edited by غزالی; 02-03-2011 at 03:49 AM.
    خسروں کے ہاں بیٹے کی ولادت

    5645762706 ee45a0e3b0 m 1 - خسروں کے ہاں بیٹے کی ولادت
    chat Quote

  2. Report bad ads?
  3. #2
    tigerkhan's Avatar Full Member
    brightness_1
    IB Oldtimer
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    sydney
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    1,256
    Threads
    45
    Rep Power
    94
    Rep Ratio
    81
    Likes Ratio
    19

    Re: خسروں کے ہاں بیٹے کی ولادت

    lol...
    i remember this i read in some column in newspaper.
    خسروں کے ہاں بیٹے کی ولادت

    chat Quote

  4. #3
    Rafeeq's Avatar Full Member
    brightness_1
    IB Oldtimer
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2007
    Location
    Continuously running, hence do not live
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    1,269
    Threads
    13
    Rep Power
    109
    Rep Ratio
    78
    Likes Ratio
    1

    Re: خسروں کے ہاں بیٹے کی ولادت

    .....anjam-e-gulistan kia ho ga?!?
    خسروں کے ہاں بیٹے کی ولادت

    When there is nothing left but Allah that is when you find out that Allah is all you need.
    chat Quote


  5. Hide
Hey there! خسروں کے ہاں بیٹے کی ولادت Looks like you're enjoying the discussion, but you're not signed up for an account.

When you create an account, we remember exactly what you've read, so you always come right back where you left off. You also get notifications, here and via email, whenever new posts are made. And you can like posts and share your thoughts. خسروں کے ہاں بیٹے کی ولادت
Sign Up

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  
create