× Register Login What's New! Contact us
Results 1 to 3 of 3 visibility 3314

مشاجراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم

  1. #1
    azc's Avatar Full Member
    brightness_1
    IB Oldskool
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Jan 2016
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    7,057
    Threads
    391
    Rep Power
    69
    Rep Ratio
    34
    Likes Ratio
    35

    مشاجراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم

    Report bad ads?

    اللہ رب العزت نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسی نفوس قدسیہ کی جماعت عطا فرمائی کہ ان کے مومن اور سچے پکے کامل مومن ہو نے کی گواہی اللہ رب العزت نے اپنی لاریب کتاب قرآن مجید میں یوں ارشاد فرمائی’’أُولَئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا ‘‘اور ان کی فلاح دنیوی واخروی کو یوں بیان فرمایا ’’ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ‘‘ اور ان کو اپنی رضاعت کے تمغہ سے نوازتے ہوئے فرمایا ’’رضی اللہ عنہ‘‘ اللہ ان سے راضی ہو گیا اگر ہم صرف رضاعت کے اعلان کو بھی نظر انصاف سے دیکھیں تو ان کی زندگیاں ہمارے سامنے نکھر کر سامنے آجاتی ہیں وہ اس طرح کی رب کریم کی ذات کا علم غیر محیط ہے آنے والے حالات کا علم بھی خالق ارض وسما سے مخفی نہیں ہے جب کہ انسان ناقص علم والا ہے آج اگر کسی سے راضی اور اعلان کرتا ہے کہ میں فلاں آدمی سے راضی ہوں اب کل اگر اس آدمی سے ناراض ہو جا ئے تو یہ اس کے لیے کوئی عیب کی بات نہیں کیونکہ انسان کل کے بارے میں نہیں جانتا لہذا آدمی کی رضاعت اس وقت تک محدود ہے کیونکہ اس کا علم محدود ہے اور خالق کے علم میں قیامت تک اور بعد از قیامت کے احوال بھی ہیں تو صحابہ کرام کے لیے مومن فلاح یافتہ اور رضاعت کا اعلان فرمانا اس بات کی دلیل ہے کہ تمام صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین اپنی اپنی وفات تک مومن بھی تھے صادق اور عادل بھی تھے اس حال میں دنیا سے رخصت ہوئے کہ رب کی رضا ان کے شامل حال تھی۔
    دنیا میں پیار ومحبت ان کی جو دنیا میں تھی اس کی مثال تاریخ میں ملنا مشکل ہے ان کی محبت کا تذکرہ قرآن نے یوں بیان فرمایا’’ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ ‘‘ کہ صحابہ آپس میں شیر وشکر تھے اس پر فتن دور کے اندر بعض ناعاقبت اندیش لوگ مشاجرات صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کو آڑ بنا کر لوگوں کے عقائد ونظریات پر ڈاکہ زنی کرنے کی نامعقول کوشش میں مصروف ہیں ۔ان حضرات کے دلائل تاریخ کی پھٹی پرانی روایات ہیں یہ جو ں ہی تاریخ میں ایسی روایت دیکھتے ہیں جو بظاہر رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ کے مخالف ہے اس کا ڈھنڈورا پیٹنا شروع کر دیتے ہیں ۔ اس کار نار میں وافر حصہ روافض اور خوارج کا شامل ہے
    قارئین کرام! ہم سب سے پہلے کی خدمت میں چار اصول پیش کرتے ہیں جو تاریخی روایت کی جانچ پڑتال میں مدد دے سکیں اگر ان کو سامنے رکھا جائے تو اس خالق سے پوری امید ہے کہ جس نے ہدایت کو اپنے ہاتھ میں رکھا کہ کوئی آدمی صراط مستقیم سے ہٹ نہیں سکتا بشرطیکہ وہ نظر انصاف سے دیکھے
    تاریخی روایات اگر عام معلومات پر مبنی ہوں تو ان کو بلا چوں چراں کے مانا جا سکتا ہے لیکن اگر انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے متعلق ہوں تو پھر ان کو بلا چوں چرا نہیں مانا جائے گا ورنہ اس کی زد برائے راست نصوص قرآنی، ختم نبوت اور دیگر ضروریات دین پر پڑے گی صحابہ کرام کی زندگی دین حق کا متن ہے ،سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی کھلی کتاب ہے لہذا ان کے بارے میں تاریخی روایات میں صرف وہ روایت قابل قبول ہو گی جو درایت کے ان چار اصولوں پر پوری اترے گی ۔
    کوئی روایت قرآن کی نص کے مخالف نہ ہو ۔
    کوئی روایت صحیح حدیث کے مخالف نہ ہو ۔
    وہ روایت عقل سلیم کے مخالف نہ ہو ۔
    کوئی روایت متعلقہ صحابی کی معروف سیرت کے مخالف نہ ہو ۔
    )اصحاب محمد کا مدبرانہ دفاع ص 39(
    اب ہم قارئین کی خدمت میں آسانی کے لئے ہر ایک اصول پر ایک ایک مثال پیش کرتے ہیں تاکہ سمجھنے میں آسانی ہو ۔
    نصوص قرآنی کے مخالف ہو نے کی مثال:
    جنگ صفین میں حضرت ابو موسی اشعری اور عمر بن عاص رضی اللہ عنہم دونوں ثالث تھے ان کے بارے میں روایت ہے کہ حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ نے جب متفق علیہ فیصلہ سنایا تو حضرت عمر بن عاص رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر دوسرا فیصلہ سنا دیا اس پر حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تیری مثال اس کتے کی ہے جو ہر وقت زبان نکال کر ہانپتا ہے حضرت عمر بن عاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا تیری مثال گدھے کی ہے جس پر کتابیں لدی ہوں ظاہر ہے کہ یہ انداز گفتگو جو نہایت جاہلانہ ہے یہ ان دونوں حضرات سے ناممکن ہے کیونکہ قرآن پاک میں اللہ رب العزت ان کی مدح میں فرماتے ہیں:
    ’’ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ ‘‘
    کہ فضول باتوں سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتے
    ’’ وَالْحَافِظُونَ لِحُدُودِ اللَّهِ ‘‘
    اللہ کی حدود کے نگران ہیں
    ’’ الْآمِرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّاهُونَ عَنِ الْمُنْكَرِ ‘‘
    نیکی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے روکنے والے ہیں ،یہ اور اس طرح کی دیگر آیات جو صحابہ کرام کی مدح اور ان کے اخلاق کی تعریف میں ہیں تو یہ کیسے تصورر کیا جا سکتا ہے کہ ان حضرات نے ایسی گفتگو فرمائی ہو معلوم ہوا کہ یہ روایت جھوٹی اور خانہ ساز ہے۔
    حدیث کے مخالف کی مثال:
    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں اپنے خطبہ میں ارشاد فرمایا کہ فتنہ اٹھے گا اور اس میں یہ شخص حق پر ہو گا لہذا تم اس کا ساتھ دینا
    )البدایہ ج 1ص210(
    اور ایک مقام پر فتنوں کا ذکر کرتے ہوئے یوں ارشاد فرمایا‎................‎

    http://www.ahnafmedia.com/islamic-ar...aqe-ahlesunnat
    مشاجراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم

    Allah (swt) knows best
    chat Quote

  2. Report bad ads?
  3. #2
    MazharShafiq's Avatar Full Member
    brightness_1
    IB Oldtimer
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Sep 2016
    Location
    Pakistan
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    2,301
    Threads
    56
    Rep Power
    49
    Rep Ratio
    7
    Likes Ratio
    18

    Re: مشاجراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم

    آجکل بہت سارے لوگ جوکہ اپنے آپکو اہل سنت کہلاتے ہیں لیکن وہ اس بارے میں اہل سنت کے مسلک سے ہٹے ہوئے ہیں ، اہل سنت کا متفقہ نقطہ نظر مشاجرات صحابہ رضوان اللہ علیہم کے بارے میں یہی ہے کہ اپنی زبانوں کو بند رکھو ، اللہ تعالی سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
    | Likes azc liked this post
    مشاجراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم

    27y9utc 1 - مشاجراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم
    chat Quote

  4. #3
    azc's Avatar Full Member
    brightness_1
    IB Oldskool
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Jan 2016
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    7,057
    Threads
    391
    Rep Power
    69
    Rep Ratio
    34
    Likes Ratio
    35

    Re: مشاجراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم

    جب ان مقدس شخصیات کے معیار حق ہونے کا ہی انکار کیا جاۓگا تو جو انکی عقل میں آۓگا بولینگے ‏‎ -‎خوف خدا جاتا رہا
    مشاجراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم

    Allah (swt) knows best
    chat Quote


  5. Hide
Hey there! مشاجراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم Looks like you're enjoying the discussion, but you're not signed up for an account.

When you create an account, we remember exactly what you've read, so you always come right back where you left off. You also get notifications, here and via email, whenever new posts are made. And you can like posts and share your thoughts. مشاجراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم
Sign Up

Similar Threads

  1. Replies: 2
    Last Post: 01-11-2019, 10:56 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  
create