× Register Login What's New! Contact us
Results 1 to 2 of 2 visibility 1448

hurt touching

  1. #1
    MazharShafiq's Avatar Full Member
    brightness_1
    IB Oldtimer
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Sep 2016
    Location
    Pakistan
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    2,301
    Threads
    56
    Rep Power
    49
    Rep Ratio
    7
    Likes Ratio
    18

    hurt touching

    Report bad ads?

    hurt touching ایک انوکھی ماں کا قصہ !!

    قصہ ختم ہوتے ہوتے آپ آبدیدہ ہوچکے ہوں گے!
    بہت عرصہ مجھے اس راز کا پتہ ہی نہ چل سکا کہ ماں کو میرے آنے کی خبر کیسے ہو جاتی ہے-
    میں اسکول سے آتا تو دستک دینے سے پہلے دروازہ کھل جاتا، کالج سے آتا تو دروازے کے قریب پہنچتے ہی ماں کا خوشی سے دمکتا چہرہ نظر آ جاتا، وہ پیار بھری مسکراھٹ سے میرا استقبال کرتی، دعائیں دیتی، اور پھر میں صحن میں اینٹوں سے بنے چولہے کے قریب بیٹھ جاتا، ماں گرما گرم روٹی بناتی اور میں مزے سے کھاتا، جب میرا پسندیدہ کھانا پکا ہوتا تو ماں کہتی " چلو مقابلہ کریں"
    یہ مقابلہ بہت دلچسپ ہوتا تھا،
    ماں روٹی چنگیر (روٹیاں رکھنے کی ٹوکری) میں رکھتی اور کہتی " اب دیکھتے ہیں کہ پہلے میں دوسری روٹی پکاتی ہوں یا تم اسے ختم کرتے ہو ، " ماں کچھ اس طرح روٹی پکاتی، ادھر آخری نوالہ میرے منہ میں جاتا اور ادھر تازہ تازہ اور گرما گرم روٹی توے سے اتر کر میری پلیٹ میں آجاتی، یوں میں تین چار روٹیاں کھا جاتا۔
    لیکن مجھے کبھی سمجھ نہ آئی کہ فتح کس کی ہوئی۔
    ھمارے گھر کے کچھ اصول تھے، سب ان پر عمل کرتے تھے، ہمیں سورج غروب ہونے کے بعد گھر سے باھر نکلنے کی اجازت نہیں تھی، لیکن تعلیم مکمل کرنے کے بعد مجھے لاھور میں ایک کمپنی میں ملازمت ایسی ملی کہ میں رات گئے گھر آتا تھا، ماں کا مگر وہی معمول رہا،
    میں فجر کے وقت بھی اگر گھر آیا تو دروازہ خود کھولنے کی ضرورت کبھی نہ پڑی۔ لیٹ ہو جانے پر کوشش ہوتی تھی کہ میں خاموشی سے دروازہ کھول لوں تاکہ ماں کی نیند خراب نہ ہو، لیکن میں ادھر چابی جیب سے نکالتا ، ادھر دروازہ کھل جاتا۔
    میں ماں سے پوچھتا تھا "آپ کو کیسے پتہ چل جاتا ہے کہ میں آ گیا ہوں..؟"
    وہ ہنس کے کہتی، "مجھے تیری خوشبو آ جاتی ہے۔"
    پھر ایک دن ماں دنیا سے چلی گئی...
    ماں کی وفات کے بعد ایک دفعہ میں گھر لیٹ پہنچا، بہت دیر تک دروازے کے پاس کھڑا رہا، پھر ہمت کر کے آہستہ سے دروازہ کھٹکٹایا۔ کچھ دیر انتظار کیا اور جواب نہ ملنے پر دوبارہ دستک دی۔ پھر گلی میں دروازے کے قریب اینٹوں سے بنی دہلیز پر بیٹھ گیا۔
    سوچوں میں گم نجانے میں کب تک دروازے کے ساتھ ٹیک لگائے بیٹھا رہا اور پتہ نہیں میری آنکھ کب لگی، بس اتنا یاد ہے کہ مسجد سے اذان سنائی دی۔ کچھ دیر بعد سامنے والے گھر سے امّی کی سہیلی نے دروازہ کھولا ۔
    وہ تڑپ کر باہر آئیں-
    انہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھا اور بولیں.. "پتر ! تیری ماں گلی کی جانب کھلنے والی تمہارے کمرے کی کھڑکی سے گھنٹوں جھانکتی رہتی تھی۔ ادھر تو گلی میں قدم رکھتا تھا اور ادھر وہ بھاگم بھاگ نیچے آجاتی تھیں۔"

    پھر انہوں نے آبدیدہ نظروں سے کھڑکی کی طرف دیکھا اور بولیں۔
    "پتر ! ھن اے کھڑکی کدے نیئں کھلنی"
    | Likes azc liked this post
    hurt touching

    27y9utc 1 - hurt touching
    chat Quote

  2. Report bad ads?
  3. #2
    azc's Avatar Full Member
    brightness_1
    IB Oldskool
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Jan 2016
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    7,057
    Threads
    391
    Rep Power
    69
    Rep Ratio
    34
    Likes Ratio
    35

    Re: hurt touching

    ماں تو ماں ہے اور ہر ماں اولاد سے ایسے ہی محبت کرتی ہے مگر اسکا احساس انکا سایا سر سے اٹھنے سے پہلے کیوں نہیں ہوتا ــــ
    hurt touching

    Allah (swt) knows best
    chat Quote


  4. Hide
Hey there! hurt touching Looks like you're enjoying the discussion, but you're not signed up for an account.

When you create an account, we remember exactly what you've read, so you always come right back where you left off. You also get notifications, here and via email, whenever new posts are made. And you can like posts and share your thoughts. hurt touching
Sign Up

Similar Threads

  1. Why does it hurt so much :(
    By anonymous in forum Advice & Support
    Replies: 2
    Last Post: 11-22-2012, 01:14 PM
  2. I'm very hurt.
    By aminahjaan in forum General
    Replies: 20
    Last Post: 10-09-2008, 12:06 AM
  3. am hurt.....
    By Helena in forum General
    Replies: 26
    Last Post: 02-02-2007, 09:39 PM
  4. Hurt-- please help
    By Sarz_bb in forum Advice & Support
    Replies: 8
    Last Post: 07-29-2006, 03:07 AM
  5. When Muslims Hurt do you Hurt?
    By Riya90 in forum Miscellaneous
    Replies: 3
    Last Post: 09-22-2005, 05:25 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  
create