× Register Login What's New! Contact us
Results 1 to 4 of 4 visibility 4546

*اللہ تک پہنچنے کا راستہ*

  1. #1
    MazharShafiq's Avatar Full Member
    brightness_1
    IB Oldtimer
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Sep 2016
    Location
    Pakistan
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    2,301
    Threads
    56
    Rep Power
    49
    Rep Ratio
    7
    Likes Ratio
    18

    *اللہ تک پہنچنے کا راستہ*

    Report bad ads?

    *افادات : شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ*

    *عبداللہ بن حزافہؓ دشمن کی قید میں جوش و ہوش کی نادر مثال*

    حضرت عمرؓ نے اہلِ روم کی طرف ایک لشکر روانہ کیا جس کے امیر حضرت عبداللہ بن حذافہ ؓتهے، دشمن نے انهیں ان کے ساتهیوں کو گرفتار کرلیا ،جب یہ مقدس قیدی کو بادشاهِ روم کے پاس لیجائےگئے، تو اس نے حضرت عبدالله بن حذافہ ؓ کو پیش کش کی کہ اگرتم عیسائی بن جاؤ تو میں تمہیں اپنی سلطنت میں شریک کرلوں گا، بے چارہ سمجھتا تها کہ مال و دولت اور اقتدار کا لالچ اس صحرا نشیں کو ڈگمگا دےگا اسے کیا معلوم تها کہ سامنے ایک محمد عربی ﷺ کا جاں نثار ہے جس کے فقر و فاقہ پر ایک نہیں، ہزاروں سلطنتیں قربان ہوتی ہیں ،حضرت عبدالله بن حذافہ ؓ نے اس پیش کش کو ٹهکرادیا۔
    اس کا صلہ حضرت عبدالله بن حذافہ ؓ کو وہی ملناتهاجودنیا راه حق پرثابت قدم رہنے والوں کو دیا کرتی ہے ۔بادشاه نے حکم دیا کہ انهیں سولی پر چڑھا کر تیر مارے جائیں یہاں تک کہ وہ ہلاک ہوجائیں۔ سپاہیوں نے انھیں سولی پر چڑھادیا کمانوں کے چلے ان کاجسم چھلنی کرنے کےلئے تیارتھے ،موت سامنے رقص کررہی تھی ،لیکن یہ دیکھ کر بادشاہ حیران رہ گیا کہ اس بندۂ خدا مست کے چہرے پر گھبراہٹ ،پریشانی یا خوف و ہراس کا دور دور تک کوئی پتہ نہیں ۔موت سے آنکھیں ملاکر مسکرانے والے اس بادشاہ نے کب اور کہاں دیکھے تھے؟ لیکن اس نے سوچا کہ انہیں قتل کرنے کا کوئی اور طریقہ اختیار کرنا چاہئیے جس سے یہ نڈر انسان بھی گھبرا اٹھے، چنانچہ اس نےحکم دیا کہ انہیں سولی سے اتارکر لایا جائے اور ایک دیگ میں پانی ڈال کر اسے جوش دیاجائے ۔جب دیگ کھولنے لگی تو حضرت عبدالله بن حذافہ ؓکے مقدس ساتھیوں میں سے ایک قیدی کو لاکر ان کے سامنے دیگ میں ڈال دیاگیا، حضرت عبدالله بن حذافہ ؓنے دیکھا کہ اس دیگ میں گرتے ہی ان کی ہڈیوں سے گوشت اترگیا ۔اور ہڈیاں چمکنے لگیں۔ بادشاہ نےکہاکہ اگر تم نے عیسائی مذہب اختیار نہ کیا تو یہی انجام تمہارا بھی ہوناہے لیکن یہ ہولناک منظر بھی حضرت عبدالله بن حذافہ ؓ کے پائے استقامت میں لغزش نہ پیدا کرسکا ،ان کے پاس ایک ہی جواب تھا اس کھولتی ہوئی دیگ میں گر کر جھلس جانا مجھے گواراہے ،مگر اسلام کو چھوڑنا گوارا نہیں۔ چنانچہ سپاہی انہیں بھی دیگ میں ڈالنے کےلئے لے چلے، مگر یہاں ایک عجیب منظر نظر آیا ۔وہی حضرت عبدالله بن حذافہ ؓجو تختۂ دار پر مسکراتے نظر آئےتھے ،اب دیگ کے قریب ان کی آنکھوں میں آنسو جھلک رہےتھے ،بادشاہ سمجھا کہ یہ میری فتح ہے، اس نے فورًا انہیں واپس بلایا اور رونے کا سبب پوچھا ۔ حضرت عبدالله بن حذافہؓ نے جواب دیا۔
    "رونے کی وجہ یہ ہے کہ کاش! میری سوجانیں ہوتیں ،اور ہر جان کے ساتھ اللہ کے راستے میں یہی معاملہ کیاجاتا-"
    بادشاہ یہ سن کر حیران رہ گیا،ایک انتہائی اذیت ناک موت کے منہ میں جانے والے کسی شخص سے ایسے جواب کی توقع نہ تھی.بالآخر اس نے شاید یہ سوچا ہو کہ ایسے شخص کی سزا اسے مارنا 'نہیں زندہ رکھناہے'اس لئے ان سے مخاطب ہوکر کہا..
    اچھا! تم میرے سر کو بوسہ دیدو میں تمہیں چھوڑدوں گا!"
    حضرت عبد اللہ نے فرمایا:"اگر اس کے عوض صرف مجھے نہیں'بلکہ میرے تمام ساتھیوں کو چھوڑ دو تو مجھے منظور ہے.
    بادشاہ نے کہا: ٹھیک ہے میں تمہارے ساتھیوں کو رہا کردوں گاـ"
    حضرت عبد اللہ بن حذافہ آگے بڑھے اس کے سر کو بوسہ دیا اور تمام ساتھیوں کو صحیح سلامت واپس لےآئےـ
    جب یہ مقدس قافلہ حضرت عمر کےپاس پہنچا اور حضرت عمر نے پورا قصہ سنا تو اپنی جگہ سے کھڑے ہوگئے اور حضرت عبد اللہ بن حذافہ کے سر کو بوسہ دیاکہ انہوں نےکیسے جوش ایمانی اور کیسے فراست وحکمت سے اپنے لشکرکی قیادت فرمائی۔ اور کس معجزانہ طورپر انہیں واپس لے آئےـ
    (الاصابہ للحافظ ابن حجرص۲۸۸'ج۲'بحوالہ بیقہی وابن عساکر)

    *اللہ تک پہنچنے کا راستہ*
    حضرت ابوزید بسطامی فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے اپنے پروردگار کو خواب میں دیکھا اور پوچھا:
    یا اللہ!آپ تک پہنچنے کا راستہ کیاہے؟"
    جواب ملا: أترك نفسك وتعال!اپنے نفس کو چھوڑ دو اور چلے آؤ
    (الاعتصام للشاطبی ص۳۵۲)

    ( *تراشے صفحہ 102- 103*)
    *اللہ تک پہنچنے کا راستہ*

    27y9utc 1 - *اللہ تک پہنچنے کا راستہ*
    chat Quote

  2. Report bad ads?
  3. #2
    azc's Avatar Full Member
    brightness_1
    IB Oldskool
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Jan 2016
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    7,057
    Threads
    391
    Rep Power
    69
    Rep Ratio
    34
    Likes Ratio
    35

    Re: *اللہ تک پہنچنے کا راستہ*

    اورایک ہم ہیں اس دور کے مسلمان ۔ ایمان تو ہیے لیکن کمزور ۔

    ہمارے اسلاف واقعی عجیب لوگ تھے
    chat Quote

  4. #3
    MazharShafiq's Avatar Full Member
    brightness_1
    IB Oldtimer
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Sep 2016
    Location
    Pakistan
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    2,301
    Threads
    56
    Rep Power
    49
    Rep Ratio
    7
    Likes Ratio
    18

    Re: *اللہ تک پہنچنے کا راستہ*

    اللہ کا ڈر دلوں سے نکل گیا ہے
    *اللہ تک پہنچنے کا راستہ*

    27y9utc 1 - *اللہ تک پہنچنے کا راستہ*
    chat Quote

  5. #4
    azc's Avatar Full Member
    brightness_1
    IB Oldskool
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Jan 2016
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    7,057
    Threads
    391
    Rep Power
    69
    Rep Ratio
    34
    Likes Ratio
    35

    Re: *اللہ تک پہنچنے کا راستہ*

    format_quote Originally Posted by MazharShafiq View Post
    اللہ کا ڈر دلوں سے نکل گیا ہے
    الله ہم سے بہت محبت کرتا ہیے لیکن ہم اپنے الله سے محبت کرنا بھول گۓ

    حضرت عبدالله بن حذافہؓ نے جواب دیا۔
    "رونے کی وجہ یہ ہے کہ کاش! میری سوجانیں ہوتیں ،اور ہر جان کے ساتھ اللہ کے راستے میں یہی معاملہ کیاجاتا-"

    یہ اللہ کا ڈر نہیں محبت ہیے
    *اللہ تک پہنچنے کا راستہ*

    Allah (swt) knows best
    chat Quote


  6. Hide
Hey there! *اللہ تک پہنچنے کا راستہ* Looks like you're enjoying the discussion, but you're not signed up for an account.

When you create an account, we remember exactly what you've read, so you always come right back where you left off. You also get notifications, here and via email, whenever new posts are made. And you can like posts and share your thoughts. *اللہ تک پہنچنے کا راستہ*
Sign Up

Similar Threads

  1. Replies: 2
    Last Post: 01-11-2019, 10:56 PM
  2. Replies: 2
    Last Post: 10-12-2018, 05:13 PM
  3. Replies: 5
    Last Post: 10-12-2018, 01:35 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  
create