× Register Login What's New! Contact us
Results 1 to 3 of 3 visibility 5065

انمول موتی

  1. #1
    Saira Khan's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2019
    Gender
    Female
    Religion
    Islam
    Posts
    215
    Threads
    13
    Rep Power
    31
    Rep Ratio
    39
    Likes Ratio
    67

    انمول موتی

    Report bad ads?

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    اردو بولنے اور لکھنے والوان کے لئے انمول موتی کے نام سے اس تھریڈ میں اپ سب سے گزارش ہے کہ اسلاف کے اچھے اچھے واقعات یہاں لکھتے جائیں تاکہ دوسرے لوگ بھی مستفید ہوسکیں- شکریہ جزاک اللہ خیرا

    حضرت شیخ سعدی شیرازیؒ چھوٹی عمر کے تھے کہ ایک دفعہ اپنے والد صاحب کے ہمراہ عید کی نماز کے لیے جا رہے تھے کہ لوگوں کی بہت بھیڑ تھی۔ اس لیے والد نے انہیں نصیحت کی کہ دیکھو بیٹا میری انگلی نہ چھوڑنا، ورنہ رش اور بھیڑ میں گم ہو جائو گے، لیکن راستے میں ننھے سعدی نے والد کی انگلی چھوڑ دی اور کھیل کود میں مشغول ہو گئے (جیسا کہ بچوں کی عادت ہوتی ہے) کھیل سے فارغ ہو کر جب والد کو قریب نہ دیکھا تو مارے خوف کے رونے لگے۔ اتنے میں والد بھی انہیں ڈھونڈتے ڈھونڈتے وہاں آگئے۔ کان کھینچتے ہوئے جھڑک کر فرمایا کہ ناسمجھ بچے میں نے تمہیں کہا نہیں تھا کہ میری انگلی مضبوطی سے پکڑے رکھنا، لیکن تم نے دھیان نہیں کیا اور میرا کہا نہ مانا اور پریشانی ہوئی۔

    بڑی عمر میں حضرت سعدی لوگوں کو یہ آب بیتی واقعہ سنا کر فرمایا کرتے تھے کہ اگر تم دنیا کی بھیڑ میں گم ہونا نہیں چاہتے تو کسی نیک بندے کا دامن تھام لو، ورنہ پریشانی میں ٹھوکریں کھاتے پھرو گے، جو بزرگوں کا دامن
    چھوڑ دیتا ہے، وہ یونہی بھٹکتا رہتا ہے۔
    | Likes bint e aisha liked this post
    chat Quote

  2. Report bad ads?
  3. #2
    Saira Khan's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2019
    Gender
    Female
    Religion
    Islam
    Posts
    215
    Threads
    13
    Rep Power
    31
    Rep Ratio
    39
    Likes Ratio
    67

    Re: انمول موتی

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کا ذکر کیاجو لمباسفر کرتاہے، بال بکھرے ہوئے، غبار آلود۔ وہ اپنے ہاتھ آسمان کی طرف لمبے کرتاہے اورکہتاہے: ’’اے میرے پررودگار! اے میرے پروردگار!اے میرے پروردگار! جب کہ اس کا کھانا حرام کا، اس کا پینا حرام کا، اس کالباس حرام کا، اسے غذا حرام دی گئی ہے تو اس کی دعاکیسے قبول ہوگی؟‘‘
    (مسلم شریف
    | Likes bint e aisha liked this post
    chat Quote

  4. #3
    Saira Khan's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2019
    Gender
    Female
    Religion
    Islam
    Posts
    215
    Threads
    13
    Rep Power
    31
    Rep Ratio
    39
    Likes Ratio
    67

    Re: انمول موتی

    حضرت بایزید بسطامیؒ ایک روز ایک امام کے پیچھے نماز ادا کر رہے تھے۔ جب نماز سے فارغ ہوئے تو امام نے آپ سے پوچھا کہ اے شیخ آپ کوئی کسب نہیں کرتے نہ ہی کسی سے سوال کرتے ہیں تو آپ کھاتے کہاں سے ہیں؟
    آپؒ نے فرمایا ٹھہرو میں نماز کا اعادہ کر لوں، کیونکہ جو شخص روزی دینے والے کو نہیں جانتا اُس کے پیچھے ادا کرنا جائز نہیں۔
    | Likes bint e aisha liked this post
    chat Quote


  5. Hide
Hey there! انمول موتی Looks like you're enjoying the discussion, but you're not signed up for an account.

When you create an account, we remember exactly what you've read, so you always come right back where you left off. You also get notifications, here and via email, whenever new posts are made. And you can like posts and share your thoughts. انمول موتی
Sign Up

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  
create