× Register Login What's New! Contact us
Results 1 to 3 of 3 visibility 2848

استغفار، نعمتوں کے حصول اور حل المشکلات کا سب سے بڑا وظیفہ محمد رفیق اعتصامی ارشاد با

  1. #1
    MohammadRafique's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Jul 2019
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    244
    Threads
    232
    Rep Power
    29
    Rep Ratio
    27
    Likes Ratio
    36

    استغفار، نعمتوں کے حصول اور حل المشکلات کا سب سے بڑا وظیفہ محمد رفیق اعتصامی ارشاد با

    Report bad ads?

    sayyidul-istighfar.png

    استغفار، نعمتوں کے حصول اور حل المشکلات کا سب سے بڑا وظیفہ
    محمد رفیق اعتصامی

    ارشاد باری تعالیٰ ہے(ترجمہ)”پھر میں نے انھیں بآواز بلند بلایا اور بے شک میں نے ان سے اعلانیہ بھی کہا اور چپکے چپکے بھی،اور میں نے ان سے کہا کہ اپنے رب سے اپنے گناہ بخشواؤ اور معافی مانگو وہ یقیناً بڑا بخشنے والا ہے وہ تم پر آسمان کو خوب برستا ہو ا چھوڑے گا اور تمہیں
    پے درپے خوب مال اور اولاد میں ترقی دے گا اور تمہیں باغات دے گا اور تمہارے نہریں نکال دے گا“ّ(سورہ نوح پارہ 29)۔
    ان آیات کریمہ میں بظاہر حضرت نوح علیہ السّلام اپنی قوم سے خطا ب فرما رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اپنے رب سے استغار کرو تمہیں اللہ تعالیٰ بیشمار نعمتوں سے نوازیں گے مگر انھوں نے ایسا نہیں کیا اگروہ لوگ استغفار کرتے تو انھیں وہ سب کچھ مل جاتا جن کا ان آیات کریمہ میں ذکر ہے مگرچونکہ انھوں نے ایسا نہیں کیا لہٰذا ان پر اللہ کا عذاب آیا۔
    مگر ان آیات کریمہ میں استغفار کرنے پر جن نعمتوں کے ملنے کا ذکر کیا گیا ہے وہ صرف حضرت نوح علیہ السّلام کی قوم کے ساتھ خاص نہیں تھا بلکہ یہ وعدہ تا قیامت باقی ہے۔
    مثلاً بارش کا برسنا، مال اور اولاد میں برکت ہونا اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان آیات میں اولاد نرینہ کا ذکر کیا گیا ہے اسلئے کہ ان میں لفظ ”بنین“ کا ذکر ہے جو ”ابن“ کی جمع ہے اور ابن بیٹے کو کہتے ہیں یعنی مفہوم یہ کہ اللہ تعالیٰ فرمارہے ہیں کہ اگر میرے حضور استغفار کروگے توتمہیں بیٹے عطا کروں گا۔ لہٰذا اگر کوئی شخص اولاد نرینہ کا خواہش مند ہے تو اسے کثرت استغفار کرنا چاہئیے، اور اگر کوئی شخص مفلس اور فاقہ کشی کی نوبت آ گئی ہے تو استغفار کرنے سے وہ غنی ہو سکتا ہے۔
    استغفار در حقیقت حل الّمشکلات کا سب سے بڑا وظیفہ ہے کسی شخص کو کوئی بھی پریشانی ہو یا کوئی بھی بڑی سے بڑی مشکل درپیش ہو تو اس کا حل اللہ تعالیٰ کے حضور استغفار کرناہے بشرط یقین کامل!
    صحیح بخاری کا ایک حدیث کے مطابق فرمایا نبی پاک ﷺ نے کہ میں اپنے رب سے دن میں ستّر مرتبہ استغفار کرتا ہوں اور ایک اور حدیث کے مطابق آپ ﷺ نے فرمایا کہ میں اپنے رب سے دن میں سو 100مرتبہ استغفار کرتا ہوں۔
    اور امّت مسلمہ کا یہ متفقہ عقیدہ ہے انبیآء علیھم الصّلوۃ والسّلام گناہوں سے معصوم ہوتے ہیں مگر با یں ہمہ آپﷺ کا استغفار کرنا اس میں در حقیقت ہمارے لئے سبق ہے کہ جب اللہ تبارک و تعالیٰ کے معزز و محترم نبیﷺ جن کا مرتبہ و مقام اللہ تبارک و تعالیٰ کے بعد مخلو قا ت میں سب سے زیادہ ہے جب وہ استغفار کر سکتے ہیں تو پھر ہم جیسے گناہگاروں کی کیا حیثیّت ہے کہ جن کا اکثر ٹائم گناہوں میں گزرتا ہے، ہمیں تو زیادہ سے زیادہ استغفار کرنا چاہئے۔
    اسی لئے بزرگان دین اپنے متبعین کو تین تسبیحات صبح اور تین تسبیحات شام کو کرنے کی تلقین کرتے ہیں یعنی ایک تسبیح درود شریف ایک استغفار اور ایک تسبیح تیسرے کلمہ کی، اور انکے فوائد اور اثرات بے شمار ہیں۔
    لہٰذا یقین کامل اور اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرتے ہوئے آج ہی سے استغفار کو اپنا معمول بنا لیجئے پھر دیکھیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کیسے اپنی رحمت کاملہ سے بیشمار نعمتوں سے نوازتے ہیں اور مشکلات کو حل کرتے ہیں۔
    chat Quote

  2. Report bad ads?
  3. #2
    MohammadRafique's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Jul 2019
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    244
    Threads
    232
    Rep Power
    29
    Rep Ratio
    27
    Likes Ratio
    36

    Re: استغفار، نعمتوں کے حصول اور حل المشکلات کا سب سے بڑا وظیفہ محمد رفیق اعتصامی ارشا

    Seeking forgiveness from Allah Almighty is most important to every faithful believer, it solve the problems and removes the difficulties from life and brings the blessings of Allah.

    chat Quote

  4. #3
    MazharShafiq's Avatar Full Member
    brightness_1
    IB Oldtimer
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Sep 2016
    Location
    Pakistan
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    2,301
    Threads
    56
    Rep Power
    48
    Rep Ratio
    7
    Likes Ratio
    18

    Re: استغفار، نعمتوں کے حصول اور حل المشکلات کا سب سے بڑا وظیفہ محمد رفیق اعتصامی ارشا

    format_quote Originally Posted by MohammadRafique View Post
    Seeking forgiveness from Allah Almighty is most important to every faithful believer, it solve the problems and removes the difficulties from life and brings the blessings of Allah.

    May Allah bless all of us ameen.

    Al-Huda Islamic Videos - YouTube
    Respected Viewers, this channel consists of various types of Islamic, Health & Fitness and other videos. Islamic like Islamic belief, actions, good or bad in......
    استغفار، نعمتوں کے حصول اور حل المشکلات کا سب سے بڑا وظیفہ محمد رفیق اعتصامی ارشاد با

    27y9utc 1 - استغفار، نعمتوں کے حصول اور حل المشکلات کا سب سے بڑا وظیفہ محمد رفیق اعتصامی ارشاد با
    chat Quote


  5. Hide
Hey there! استغفار، نعمتوں کے حصول اور حل المشکلات کا سب سے بڑا وظیفہ محمد رفیق اعتصامی ارشاد با Looks like you're enjoying the discussion, but you're not signed up for an account.

When you create an account, we remember exactly what you've read, so you always come right back where you left off. You also get notifications, here and via email, whenever new posts are made. And you can like posts and share your thoughts. استغفار، نعمتوں کے حصول اور حل المشکلات کا سب سے بڑا وظیفہ محمد رفیق اعتصامی ارشاد با
Sign Up

Similar Threads

  1. رُوح محمد ﷺ کا اعجاز
    By sabeel1 in forum Urdu
    Replies: 0
    Last Post: 11-11-2018, 07:21 PM
  2. Replies: 0
    Last Post: 10-01-2016, 03:47 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 07-11-2016, 04:20 PM
  4. Replies: 14
    Last Post: 08-23-2010, 06:09 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  
create