/* */

PDA

View Full Version : New Interesting Website



Intelligent
02-10-2009, 06:12 AM
:sl:

Below is an islamic interesting website (in urdu language)

www.eeqaz.com

I find very intesting articles in it.

If anyone can visit plz.
Reply

Login/Register to hide ads. Scroll down for more posts
Intelligent
02-10-2009, 06:27 AM
یہاں وہ نکتہ ور ہیں جو اِس نظریہ کی باقاعدہ تشہیر کرتے ہیں کہ کسی شخص کو ’کافر‘ کہنا نبی کی زندگی زندگی جائز تھا، یا پھر اِس سے تھوڑا عرصہ بعد تک۔ ان کے بقول، اب مگر اِس بات کی میعاد ختم ہوچکی ہے۔ نہ اب کسی کے پاس معجزے ہیں اور نہ اِنکا کشید کردہ ’قانون اتمام حجت‘ اب کہیں پورا ہوتا ہے اور، اس وجہ سے، نہ اب کسی کو ’کافر‘ کہہ ڈالنے کا سوال ہی دنیا کے اندر کہیں باقی رہ گیا ہے۔ ’مشرک‘ کا لفظ بھی قطعیت کے ساتھ بول دینا اِنکے نزدیک بنی اسماعیل پر ہی جائز تھا، جن کی طرف نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کو ابتداءً مبعوث کیا گیا تھا۔ اِنکا کہنا ہے، اب نہ مشرک کا لفظ ہی سیدھا سیدھا کسی کیلئے بول دینا جائز ہے اور نہ کافر کا۔ لازم تھا کہ اِنکی اگلی نسل ایک قدم اور آگے بڑھتی اور اِنکے اِس فلسفے کو ’کتابوں‘ سے نکال کر ’وقائع‘ پر چسپاں کرنے لگتی۔ چنانچہ اِن انڈوں سے نکلے ہوئے چوزوں نے رفتہ رفتہ پر پھیلائے تو فتوے دینا شروع کئے کہ آج کسی ہندو تک کے لئے نہ تو ’کافر‘ کا لفظ بولنا جائز ہے اور نہ ’مشرک‘ کا لفظ۔ جی ہاں، کوئی اور نہیں۔۔ ہندو کے لئے! ’کلمہ گو‘ کی بحث سمجھئے کب کی ختم ہو چکی، یہودیوں اور عیسائیوں کی جان بھی کب کی چھوٹ چکی،۔۔۔۔ یہاں تو ’ہندو‘ کو مشرک کہنا جائز نہیں!!! آپ قرآن کی کچھ گرائمر’ضمیروں‘ کے، جنکے اشارے آج تک صرف اِنکی سمجھ میں آئے ہیں، منکر ہوسکتے ہیں اگر آپ نے ہندو کے لئے مشرک کا لفظ بول دیا! اِنکی ’قرآن فہمی‘ کی بدولت دنیا پر اب یہ عقدہ کھلنے جا رہا ہے کہ ’کافر‘ اور ’مشرک‘ ایسی ’مذہبی‘ species صدیاں پہلے دنیا میں ناپید ہوچکی ہیں لہٰذا اِنکے عجائب گھر سے باہر انکو ’ڈھونڈنا‘ اب فضول ہے اور ان لفظوں کا اطلاق آج کے دور میں کسی پر کر دینا تو ہے ہی قرآنی اصطلاحات سے سراسر ناواقفیت کی دلیل! پھر اِنکے کچھ بہکے ہوئے اور آگے بڑھے۔ ایک مسلمان خاتون کی جانب سے اِن مفتیوں سے دریافت کیا گیا کہ کیا وہ ایک ہندو مرد سے شادی کرسکتی ہے؟ اِنکے ویب سائٹوں پر ایک عرصہ یہ فتویٰ موجود رہا مگر شاید لعن طعن زیادہ ہوئی ہوگی یا کوئی اور سبب کہ یہ فتویٰ بعد ازاں ان ویب سائٹوں پر نظر نہ آیا۔ سائلہ کو جواب میں بتایا گیا تھا(6) کہ بلاشبہ سورہ بقرہ (آیت 21) میں مشرک مرد سے مومن عورت کا بیاہ حرام کیا گیا ہے، مگر چونکہ آج ہندوؤں کو مشرک کہنے کی کوئی دلیل نہیں(!!!)، لہٰذا شرعاً تو ہندو مرد کے ساتھ بیاہ کو حرام نہیں کہا جاسکتا البتہ یہ سماجی طور پر معیوب ہوسکتا ہے اور اس میں کچھ مشکلات بھی آسکتی ہیں۔ لہٰذا اِسکو سماجی طور پر ہی ’نامناسب‘ کہا جائے گا اور اس وجہ سے اِس سے بچا رہنا بہتر ہے، مگر شریعت میں اسکو حرام کہہ دینے کی کوئی دلیل البتہ نہیں پائی جاتی!

گائے کو پوجنے والے ہندو کے گھر میں، اللہ واحد قہار کی عبادت کا دم بھرنے والی مسلمان عورت کا، بیوی بن کر رہنا‘۔۔۔۔ جی ہاں، اِس کے حرام ہونے پر شریعت میں کوئی دلیل نہیں! یہ رشتہ پندرھویں صدی کے اِن مفتیوں کے قول کی رو سے ایک شرعی رشتہ ہو گا!!!

اذا لم تستحیِ، فاصنع ما شئت!!!۔۔۔۔ (7)

اسلامی مسلمات کے بخئے ادھیڑتے چلے جانے کی اِس سے بدتر مثال کیا کوئی ہوسکتی ہے؟؟؟ گمراہی آگے سے آگے بڑھتی ہے۔ ابھی جو آئیں گے نہ جانے وہ اپنے ساتھ کیا لائیں گے! بسا اوقات ’زیادہ‘ آگے جانے سے ہی پتہ چل پاتا ہے کہ راستہ کتنا ٹیڑھا تھا!

مسیح علیہ السلام سے منسوب یہ بات کس قدر سچ نظر آتی ہے کہ ’تم اُن کو اُن کی ڈالیوں پر آنے والے ثمر سے پہنچانو گے‘۔ ایک بیج کس قدر زہریلا ہے، اِس کا اندازہ اس کے پھلوں سے ضرور ہو سکتا ہے۔ تو کیا خردمندوں کو معلوم ہوا کہ یہ کس قدر ایک خبیث پودا ہے جو بڑی محنت سے کاشت ہو رہا ہے اور بڑی تیزی کے ساتھ بڑا کیا جارہا ہے؟؟؟ ساری دنیا کو کس قدر جلدی ہے کہ یہی درخت یہاں سب سے اونچا اور سب سے گھنا ہو جائے!!! کیا آپ اس دن کا تصور کرسکتے ہیں جس دن ہر طرف اپنے یہاں یہی فصل پائی جائے؟! ’سیکولر گلوبلائزیشن‘ کا اپنے یہاں پیش مقدم کرنے کے لئے کیا اِس سے بڑھ کر بھی کوئی نذرانہ ہم اپنے پاس رکھتے ہیں؟
’حتی اذا لم یبق عالماً، اتخذ الناس رؤوساً جہالاً، فسئلوا، فافتوا بغیر علم، فضلوا و اضلوا“(8)

حضرات! امت کے چودہ سو سال سے چلتے آئے مسلمات پر بلڈوزر پھیر دینے کا عمل شروع ہوا چاہتا ہے! بس کچھ چھوٹے چھوٹے منصوبوں کے بڑا ہونے کا انتظار فرمائیے!!![/RIGHT]
Reply

Gia
02-10-2009, 06:32 AM
I don't speak urdu :cry:

The urdu calligraphy is cool. You have some letters we don't have in Arabic

Jazakallah khair brother
Reply

peaceandlove
05-24-2009, 06:25 AM
yar parnay main kuch mushkil ho rahi hai , font wazay nahi hai
Reply

Hey there! Looks like you're enjoying the discussion, but you're not signed up for an account.

When you create an account, you can participate in the discussions and share your thoughts. You also get notifications, here and via email, whenever new posts are made. And you can like posts and make new friends.
Sign Up

Similar Threads

  1. Replies: 0
    Last Post: 11-28-2013, 11:42 PM
  2. Replies: 3
    Last Post: 07-07-2010, 10:50 PM
  3. Replies: 2
    Last Post: 03-18-2006, 12:49 AM
  4. Replies: 7
    Last Post: 03-14-2006, 12:33 AM
  5. Replies: 1
    Last Post: 10-10-2005, 08:09 AM
British Wholesales - Certified Wholesale Linen & Towels | Holiday in the Maldives

IslamicBoard

Experience a richer experience on our mobile app!