/* */

PDA

View Full Version : نیکسٹ سٹیپ



salley
09-21-2011, 09:13 AM



نیکسٹ سٹیپ انگلینڈ میں رہنے والے بالغ افراد کو تعلیم اور روزگار کے مواقع کے بارے میں موزوں فیصلے کرنے کے سلسلہ میں مفت اورغیرجانبدار معلومات اور مشاورت فراہم کرتا ہے. ہمارا نصب العین بالغ افراد کو ان کی زندگی، مستقبل کے لیے نئے ہنر سیکھنے، روزگار اور پیشوں کے انتخاب میں مدد کے لیے مشاورت فراہم کرنا ہے.

ہماری سروس اردو سمیت بہت سی دیگر زبانوں میں دستیاب ہے. آپ 1118 093 0800 پر پیر سے جمعہ صبح 9 سے رات 8 بجے کے درمیان فون کر کے ہمارے دو زبانے بولنے والے ایڈوائزرز سے بات کر سکتے ہیں.
ہمارے ایڈوائزرز انگلینڈ میں تعلیم اور روزگار کے سلسلے میں آپ کی مدد اور راہنمائی کے لیے دستیاب ہیں.

ہم کیرئر میں ترقی کرنے میں آپ کی مدد کر ستکے ہیں خواہ آپ کسی پیشے میں جانے کا سوچ رہے ہوں، اپنے موجودہ پیشے میں آگے بڑھنا چاہتے ہوں یا پھر آپ مکمل طور پر اپنے پیشے کا رخ بدلنا چاہتے ہوں.

ہمیں احساس ہے کہ نئے کیریئر کا آغاز کرنے یا موجودہ کیریئر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ایک بہت بڑا فیصلہ ہوتا ہے اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ صحیح مدد اور سہارا فراہم کرنا کتنا اہم ہے.

ہمیں احساس ہے کہ روزگار کی تلاش میں کافی وقت لگ سکتا ہے اور بہت جد و جہد کرنی پڑتی ہے. تو چاہے آپ حال ہی میں بے روزگار ہوے ہوں یا کچھ عرصہ سے بے روزگار ہوں ہم آپ کومشورہ دے سکتے ہیں کہ کس طرح جلد از جلد آپ واپس روزگار میں جانے کہ امکانات کو بہتر بنا سکتے ہیں.

ہم آپ کو اور بھی بہت سی معلومات دے سکتے جیسے اگر آپ کی نوکری ختم کی جا رہی ہو یا آپ اپنی فیملی یا دیگر زمےداریوں کے ساتھ ساتھ کس طرح تعلیم حاصل کر سکتے ہیں.

اگر آپ روزگار یا شوق کے لیے نئے ہنر سیکھنا اور کوالفکشنز حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس بارے میں سوچنے اور اس بات کی صحیح نشاندھی کرنے میں کہ آپ کیا سیکھنا چاہتے ہیں ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں. ہم دستیاب کوالفکشنز کے بارے میں آپ کو وضاحت سے بتایں گے اور آپ کے علاقے میں کورس تلاش کرنے میں مدد کریں گے.

ہم آپ کو یہ جاننے میں بھی مدد کر سکتے ہیں کہ کیا تعلیم حاصل کرنے کے لیے آپ کسی مالی امداد کے مستحق ہیں یا پھر بچوں کی دیکھ بھال میں درپیش آنے والی مشکلات کو آپ کیسے دور کر سکتے ہیں. ہم اس بات کو یقینی بنانے میں آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کے تدریسی مقاصد کے حصول میں کوئی روکاوٹ نہ ہو.

ہمارے ایڈوائزرز ہر کسی کی انفرادی ضروریات کو مد.نظر رکھتے ہوئے ان سے بات کرنے میں کوشاں ہیں. وہ آپ کے حالات اور ترجیحات جاننے کے بعد آپ کی سکلز، شوق اور نمایاں صلاحیتوں کی نشاندھی کریں گے تا کہ آپ کو درپیش آنے والی رکاوٹوں پر قابو پانے میں آپ کی مدد کر سکیں اور آپ کے لیے دستیاب بہترین مواقع کے بارے میں آپ کو بتا سکیں.

لہذا اگر آپ کو اپنے تعلیم اور روزگار کے مقاصد کے حصول میں مدد کی ضرورت ہے تو اس نمبر 1118 093 0800 پر ہمارے ساتھ رابط کریں ہمیں آپ کی مدد کر کے بہت خوشی ہو گی.
نیکسٹ سٹیپ میں ہم آپ کی زبان بولتے ہیں
Reply

Hey there! Looks like you're enjoying the discussion, but you're not signed up for an account.

When you create an account, you can participate in the discussions and share your thoughts. You also get notifications, here and via email, whenever new posts are made. And you can like posts and make new friends.
Sign Up
British Wholesales - Certified Wholesale Linen & Towels | Holiday in the Maldives

IslamicBoard

Experience a richer experience on our mobile app!