/* */

PDA

View Full Version : تاش کھیلنا حرام ہے



Quran Tutor
04-17-2015, 12:37 AM
تاش کھیلنا حرام ہے تو قرآن کریم کے حوالے سے بتائیں۔ کیاجوا کے بغیر بھی ؟
Jan 08,2015 Answer: 57200
Fatwa ID: 246-237/N=3/1436-U
ہار جیت پر مال کی شرط کے ساتھ تاش کھیلناحرام ہے؛ کیوں کہ یہ جوے کی شکل ہے جو مذہب اسلام میں بنص قطعی حرام ہے، اور اگر ہار جیت پر مال کی شرط نہ ہو تو تضییع اوقات کا سبب اور لایعنی کام ہونے کی وجہ سے مکروہ تحریمی یعنی: قریب بہ حرام ہے بشرطیکہ اس کو مستقل کا مشغلہ نہ بنایا جائے، اس کی وجہ سے فرائض وواجبات میں کوئی خلل نہ آئے، نیز بات بات پر قسیم بھی نہ کھائی جائے ورنہ ہارجیت پر مال کی شرط کے بغیر بھی تاش کھیلنا حرام ہوگا، قال اللہ تعالی: ”یَا أَیُّھَا الَّذِینَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ“ الآیة (المائدة: ۹۰) وفي مقام آخر: ”وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَشْتَرِي لَھْوَ الْحَدِیثِ“ الآیة (لقمان: ۶)، اللہو کل باطل ألہی عن الخیر وعما یعني و ”لہو الحدیث“ نحو السمر بالأساطیر والأحادیث التي لا أصل لہا، والتحدث بالخرافات والمضاحیک وفضول الکلام وما لا ینبغي من کان وکان ونحو الغناء وتعلم الموسیقار وما أشبہ ذلک (تفسیر الکشاف ۵: ۶،مطبوعہ مکتبہ العبیکان، الریاض)، وکرہ تحریمااللعب بالنرد شیر وکذا الشطرنج وہذاإذا لم یقامر ولم یداوم ولم یخل بواجب وإلا فحرام بالإجماع․ (در مختار مع الشامي: ۹: ۵۶۴، ۵۶۵ مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند)، قولہ: ”وہذا الخ“ وکذا إذا لم یکثر الخلف علیہ (شامي)، ومثلہ في الموسوعة الفقہیة (۳۷: ۲۷۱) وبدائع الصنائع (۴: ۳۰۵ ۳۰۶ مکتبہ زکریا دیوبند) وغیرہا․
واللہ تعالیٰ اعلم
Reply

Hey there! Looks like you're enjoying the discussion, but you're not signed up for an account.

When you create an account, you can participate in the discussions and share your thoughts. You also get notifications, here and via email, whenever new posts are made. And you can like posts and make new friends.
Sign Up
British Wholesales - Certified Wholesale Linen & Towels | Holiday in the Maldives

IslamicBoard

Experience a richer experience on our mobile app!