/* */

PDA

View Full Version : ...وہ اکثر مجھے خود سے بھی توڑ دیتا ہے



MazharShafiq
12-21-2018, 06:45 PM
پھر مسکراتا ہوا آتا ہے خود ہی جوڑ دیتا ہے
( وَاَنَّهٝ هُوَ اَضْحَكَ وَاَبْكٰى
وہ ہنساتا ہے وہی رلاتا ہے۔۔۔۔القرآن)

پہلے میری آنکھوں میں عجب نمی سی بھرتا ہے
پھر ان میں ہنستی قوس قزح چھوڑ دیتا ہے
(فان مع العسر یسرا .. ان مع العسر یسرا)

میں خوفزدہ ہوں تو مجھ میں یقین بھرتا ہے
گر بدگماں ہوں تو پکڑ، جھنجھوڑ دیتا ہے
(امن یجیب المضطر.. وھو معکم این ما کنتم)

کبھی عطا کرتا ہے عجب سکون کا عالم
کبھی شور اک عجب سا وہ چھوڑ دیتا ہے
( الا بذکر اللہ تطمئن القلوب)

کبھی اپنی چاہ میں مجھے بے حد تھکاتا ہے
پھر مجھے اس کو پانے کی نئی دوڑ دیتا ہے
( والی ربک فارغب ..ففروا الی اللہ ..)

میں اسی کاتھا بس اسی کاہوں
یہ مجھ سے جب سنے امتحاں اور دیتا ہے
( انا للہ وانا الیہ راجعون ..تم نے کہا ایمان لے آئے تو کیا آزمائے نہ جاؤگے؟)

کبھی بت بنواتا ہے مجھ سے میری آزمائش کو
پھر خود جلوہ گر ہو، روبرو اسے پھوڑ دیتا ہے
( لا الہ الا اللہ..الھکم الہ واحد لا الہ الاھو الرحمن الرحیم)

اشک میرے وہ، بڑی محبت سے چنتا ہے
میں تھک اگر جاﺅں، اک نیا موڑ دیتا ہے
( رب انی مغلوب فانتصر حسبنا اللہ ونعم الوکیل .. نعم المولی و نعم النصیر۔۔۔۔ولسوف یعطیک ربک فترضی)

جب تھاما ہے میرا ہاتھ تو بھلا فکر ہو کیسی
بس اس بات پر وہ، ہمیشہ زور دیتا ہے۔۔۔!!
ان اللہ مع الصابرین۔۔۔والل​ہ یحب المتوکلین۔۔۔!!!
Reply

Login/Register to hide ads. Scroll down for more posts
Bintameeen
12-21-2018, 09:42 PM
SubhanAllah ye arabic, kaha se share ki ap ne? Can i have a link please.
Reply

Hey there! Looks like you're enjoying the discussion, but you're not signed up for an account.

When you create an account, you can participate in the discussions and share your thoughts. You also get notifications, here and via email, whenever new posts are made. And you can like posts and make new friends.
Sign Up
British Wholesales - Certified Wholesale Linen & Towels | Holiday in the Maldives

IslamicBoard

Experience a richer experience on our mobile app!