/* */

PDA

View Full Version : دعا کی قبولیّت کیلئے نورانی کلمات



MohammadRafique
05-30-2021, 08:24 AM
Attachment 7188

:welcome:دعا کی قبولیّت کیلئے نورانی کلمات

By Mohammad Rafiqu Etesame

حضرت عبادۃ بن صامتؓ سے روایت ہے فرمایا نبی پاک ﷺ نے کہ جو شخص رات کو نیند کی وجہ سے پریشان ہو اور وہ یہ کلمات پڑھے ”لَا إِلَہَ إِلَّا اللَّہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ وَسُبْحَانَ اللَّہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ وَلَا إِلَہَ إِلَّا اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللہ“
(ترجمہ)”اللہ تبارک و تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ اکیلا ہے اور اسک کوئی شریک نہیں اسی کیلئے بادشاہی ہے اور تمام تعریفیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے پاک ہے وہ ذات اور تمام تعریفوں اور عبادات کا مستحق وہی ہے اور اسکے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے اور نہیں ہے
کوئی عظمت اور طاقت مگر اللہ تعالیٰ کیلئے“۔
فرمایا نبی پاک ﷺ نے کہ پھر وہ یہ کہے کہ باری تعالیٰ مجھے بخش دیجئے یا اگر وہ کوئی دعا مانگے تو وہ قبول کی جائے گی اور اگر اس نے وضو کیا اور (نفل) نماز ادا کی تو و ہ قبول کی جائے گی(رَوَاہُ البُخَارِیّ)۔
نیند نہ آ نے کے سلسلہ میں مشاہدہ کی بات یہ ہے کہ اگر کسی شخص کو نیند نہ آرہی ہو اور وہ تسبیح لے کر اللہ کا ذکر شروع کر دے تو اسے فوراً نیند آنا شروع ہو جاتی ہے اور اگر وہ وضو کرکے قرآن پاک لے کر بیٹھ جائے تو لازمی طور پر اسے نیندآتی ہے کیونکہ شیطان یہ ہر گز نہیں چاہتا کہ یہ بندہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرے لہٰذا وہ اس میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

اور دعا کی قبولیّت کیلئے حدیث شریف میں ہے کہ نبی پا کﷺ سے پوچھا گیا کہ کونسی دعاکو اللہ تبارک و تعالیٰ سب سے زیادہ سنتے ہیں؟ تو آپ ﷺنے فرمایا کہ رات کے پیٹ یعنی تہجد کی نماز کے بعد اور فرض نمازوں کی بعدوالی دعا۔
لہٰذا اگر کوئی رات کو نیند نہ آنے کی وجہ سے پریشان ہو تو وہ اس نسخہ کو ضرور آزمائے انشاء اللہ اسکا مسئلہ حل ہو جائے گا اور اسکے ساتھ ساتھ اگر وہ تہجد کی نماز کی بھی پابندی کرے تو اللہ کی رحمت سے قوی امید ہے کہ اسکی جملہ پریشانیاں بھی دور ہوجائیں گی۔
Reply

Hey there! Looks like you're enjoying the discussion, but you're not signed up for an account.

When you create an account, you can participate in the discussions and share your thoughts. You also get notifications, here and via email, whenever new posts are made. And you can like posts and make new friends.
Sign Up

Similar Threads

British Wholesales - Certified Wholesale Linen & Towels | Holiday in the Maldives

IslamicBoard

Experience a richer experience on our mobile app!