/* */

PDA

View Full Version : shaikh chilli say interview



life
06-12-2006, 03:38 AM


شیخ چلی سےانٹرویو

مصنف : گل نوخیز اختر


لیاری ناظرین ....السلام علیکم! آج زیادہ بات نہیں کروں گا کیونکہ میں زیادہ سےزیادہ الفاظ کی بچت کرنا چاہتا ہوں‘ آپ بھی سوچ رہےہوں گےکہ یہ اچانک مجھےالفاظ کی بچت کا خیال کیسےآگیا‘ تو بات یہ ہےکہ اس وقت مجھےصرف الفاظ کی ہی نہیں ہر چیز کی بچت کا خیال آرہا ہی‘ میرا دل چاہ رہا ہےکہ میںسٹوڈیو کی ساری لائٹیں بند کروا کےزیرو کا بلب لگوا دوں‘ آئندہ سےسگریٹ کی بجائےبیڑی پیا کروں‘ دال کی بجائےاچار سےروٹی کھائوں اور اپنی کار پر سٹوڈیو آنےکی بجائےکسی ریڑھی والےسےلفٹ لےکر آیا کروں۔مجھ میں اس ساری تبدیلی کی وجہ آج کی مہمان شخصیت ہیں‘ آئیےملتےہیں آپ سب کےجانےپہچانی....جناب....شیخ چلی صاحب!....السلام علیکم شیخ صاحب!
(سامنےوالی کرسی پر شیخ چلی بیٹھا ہےجس نےپھٹےپرانےکپڑےپہن رکھےہیں‘ بازئووں کےکف کھلےہیں‘ شیو بڑھی ہوئی ہےاورقمیض کےگلےکا اوپر والا بٹن ٹوٹا ہوا ہی)
شیخ (سر ہلا کر سلام کا جواب دیتا ہی)
لیاری شیخ صاحب....وعلیکم السلام تو کہیی....!!!
شیخ (غصےسے) تم ضرور فضول خرچی کروانا....بھئی جب سر ہلانےسےکام چل جاتا ہےتو منہ گھِسانےسےفائدہ؟
لیاری شیخ چلی صاحب....آپ اتنےکنجوس کیوں ہیں؟
شیخ تم حاتم طائی ہو؟
لیاری حاتم طائی تو نہیں ....لیکن کنجوس بھی نہیں ہوں
شیخ کنجوس کون ہوتا ہی؟
لیاری بھئی کنجوس وہ ہوتا ہےجو بلاوجہ کی بچتیں کرتا رہتا ہی
شیخ تم غلط کہہ رہےہو
لیاری میں بالکل ٹھیک کہہ رہا ہوں
شیخ شرط لگا لو
لیاری اسلام میں شرط حرام ہی
شیخ یہ بھی غلط ہی
لیاری نعوذباللہ....یہ آپ کیا کہہ رہےہیں‘بھئی اسلام میں شرط لگانا حرام ہی۔
شیخ کیانمازکےلیےوضو شرط نہیں....حج کےلیےاحرام شرط نہیں....شادی کےلیےنکاح شرط نہیں؟؟؟؟
لیاری شیخ صاحب وہ یہ شرطیں نہیں ہیں جو آپ لگانےپر تلےہوئےہیں
شیخ بہرحال ....تم بےشک مجھےکنجوس کہتےرہو....میں کنجوس نہیں ہوں....بالکل بھی نہیں۔
لیاری ابھی پتا چل جاتاہی....یہ بتائیےکہ آپ نےکبھی کوئی پھل کھایا ہی
شیخ روزکھاتا ہوں۔
لیاری اری....کمال ہی....یعنی شیخ چلی ....اور روزانہ پھل....کون ساپھل کھاتےہیں آپ؟
شیخ میں پورےدن میں صرف ایک روٹی کھاتاہوں
لیاری روٹی پھل تو نہیں ہےجناب....
شیخ پوری بات سن لو....چونگی کی طرح درمیان میں نہ آئو....
لیاری جی جی فرمائیی
شیخ میں پورےدن میں صر ف ایک روٹی کھاتا ہوں اور باقی سارا دن صبر کرتاہوں۔
لیاری اور پھل؟
شیخ لگتا ہےتم مسلمان نہیں یا تمہارا ایمان کمزور ہی
لیاری توبہ توبہ....یہ....یہ آپ کیا کہہ رہےہیں....الحمد للہ میں ایک پکا مسلمان ہوں۔
شیخ تو پھر خود ہی بتائو کیا تم نےنہیں سنا کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہی....میں سارا دن صبر کرتا ہوں اور رات کو صبر کا میٹھا پھل کھاتاہوں۔
لیاری (حیرت سی) صبر کا پھل کیسا ہوتا ہے؟
شیخ تم نےکھانا ہی؟
لیاری ضرور ضرور....
شیخ تو پھر صبر کرو....!!!
لیاری آ پ نےکبھی زندگی میں کوئی فضول خرچی بھی کی؟
شیخ (کانوں کو ہاتھ لگاتےہوئی) ایک دفعہ کی تھی....اور یقین کرو لیاری میں شیخ یونین سےخارج ہوتےہوتےبچا تھا۔
لیاری (آنکھیں پھاڑتےہوئی) اچھا جی؟؟؟
شیخ ہاں جی....ہوا یوں کہ میں نےخط کا لفافہ بند کرنےکےلیےایک روپےکی گوند خرید لی....اوئےہوئےہوئےہوئی....جیسےہی نانا حضور کو پتا چلا ان کےتن بدن میں آگ لگ گئی....وہ شیخ یونین کےتاحیات صدر تھی....انہوں نےفوری طور پر میری اس فضول خرچی پر ایک ہنگامی میٹنگ کال کی اور گرج کر بولی....ابےشیخ چلی....تُو نےایک معمولی سا لفافہ جوڑنےکےلیےایک روپےکی خطیر رقم گوند پر خرچ کر دی‘ حالانکہ یہ کام باآسانی تھوک سےبھی کیا جاسکتاتھا....جا....آج سےتو ہم میں سےنہیں....!!!
لیاری پھر....پھر کیا ہوا؟
شیخ ہونا کیا ہی....میں فوری طور پر نانا حضورکےپائوں پر گر گیا اور گڑگڑا کر اپنےبھیانک جرم کی معافی مانگنےلگا....اس پر انہوں نےمجھےحکم دیا کہ اب تمہاری سزا صرف اسی صورت میں معاف ہوسکتی ہےکہ تم بچت کا کوئی انوکھا طریقہ متعارف کرائو۔
لیاری پھر....آپ نےکیا کیا؟
شیخ کرنا کیا تھا....ایک ایسی بچت کر کےدکھائی کہ نانا خوشی سےجھوم اٹھےاور مجھےشیخ یونین میں واپس لےلیا۔
لیاری (حیرت سی)ایسا کیا کِیا آپ نی؟
شیخ میںنےانہیں ایک روپےمیں دس سال تک کا پرفیوم تیار کر کےدکھا دیا
لیاری ایک روپےمیں دس سال تک کےلیےپرفیوم....یہ....یہ کیا کہہ رہےہیں....کیا ایسا ممکن ہی؟
شیخ (قہقہہ لگا کر) ہاں بیٹی....ممکن ہی....اور یاد رکھ....اسےکنجوسی نہیں....عقلمندی کہتےہیں۔
لیاری لیکن....لیکن یہ پرفیوم تیار کیسےہوتا ہی؟
شیخ کوئی مسئلہ ہی نہیں....ایک روپےکی دو اگربتیاں لو....ایک بالٹی پانی میں دونوں اگربتیاں پیس کر ڈال دو....دس سال کا پرفیوم تیار!!!
لیاری (گہرا سانس لےکر) بہت اچھی....بھئی بہت اچھی....تو گویا آپ یہی پرفیوم استعمال کرتےہیں۔
شیخ بالکل....لیکن روز نہیں....صرف شادی بیاہ کےموقعوں پر....اور تمہیں پتا ہےاس پرفیوم کا سب سےبڑا فائدہ یہ ہےکہ اسےلگایا ہوتو بندہ رش میں سےبھی یوں گذر جاتا ہےجیسےمکھن میں سےبال....!!!
لیاری (الجھےہوئےلہجےمیں) میں سمجھا نہیں....!!!
شیخ میں سمجھاتا ہوں....دیکھو....جیسےہی یہ پرفیوم لگا کر میں کہیں سےگذرتا ہوں....لوگ تیزی سےراستہ دینا شروع کر دیتےہیں۔
لیاری (غصےسی) بھئی آخر کیوں؟
شیخ (قہقہہ لگا کر لیاری کےآگےہاتھ کرتا ہی)ابےوہ سمجھتےہیں شائد کوئی جنازہ آرہا ہی....!!!
لیاری (حیرت کےعالم میں سر ہلا کر شیخ کےہاتھ پر ہاتھ مار دیتاہی) اچھا شیخ صاحب....آپ ماشاءاللہ اتنےعقل مند ہیں‘ آپ کی تعلیم کتنی ہی؟
شیخ الحمد للہ....ایل ایل بی
لیاری (آنکھیں پھاڑ کر) ایل ایل بی....
شیخ جی....ایل ایل بی....یعنی....لنگر لوٹنےمیں بےمثال
لیاری (گہرا سانس لےکر)بڑی عجیب چیز ہیں آپ....اچھا ہمارےناظرین کو یہ تو بتائیےکہ آپ زیادہ چلی میں کیوں رہتےہیں؟
شیخ چلی میں....ابےتُو گھاس تو نہیں کھا گیا....میرا نام اس لیےچلی نہیں کہ میں چلی میں رہتا ہوں۔
لیاری (حیرت سے) تو پھر؟
شیخ اصل میں مجھےریڈ چلی....یعنی کہ سرخ مرچ بڑی پسند ہی....اسی لیےچلی مشہور ہوگیا ہوں۔



لیاری اوہ....تو یہ بات ہی....ویسےآپ رہتےکہاں ہیں؟
شیخ اسلام آباد میں!!!
لیاری (حیرت سی) اسلام آباد میں....لیکن وہ تو بڑا مہنگا شہر ہی....آپ کیسےوہاں رہنا افورڈ کر لیتےہیں؟
شیخ (قہقہہ لگا کر) ابےلیاری....لیاری سےنکل اور دور کی آنکھ سےدیکھ....سب سےزیادہ بچت ہی اسلام آباد میں ہوتی ہی۔
لیاری یہ....یہ کیا کہہ رہےہیں آپ....اسلام آباد میں تو بڑےخرچےہوتےہیں....اور آپ کہہ رہےہیں کہ بچت ہوتی ہی
شیخ (منہ بنا کر)ایک تو تجھےہر چیز مثال دےکر سمجھانا پڑتی ہی....دیکھ....میرا ایک بھانجا ایم این اےہی....ایک کیس میں پھنس گیا تھا‘ اوپر سےحکومت مخالف پارٹی میں تھا....بس....رگڑےپہ رگڑا....رگڑےپہ رگڑا....میں نےکہا ابےاسلام آباد میں رہائش رکھ اورپارٹی بدل لی....بس لیاری....اُس نےمیری بات مان لی‘ اسلام آباد شفٹ ہوتےہی پارٹی بدل لی....ایک منٹ میں اس کی ہر کیس سےبچت ہوگئی....!!!
لیاری اوہو....میں پیسوں کی بچت کی بات کر رہا ہوں؟
شیخ ابےگھامڑ ....اِس قصےمیں تجھےپیسوں کی کوئی بچت نظر نہیں آرہی؟
لیاری (غصےسی)آپ مجھےگھامڑ نہیں کہہ سکتی
شیخ باقی دنیا بےشک کہتی رہی؟
لیاری (غصےسی)پلیز....اتنا یاد رکھیں کہ میں لیاری ہوں....لیاری پن پر اُتر آیا تو یہیں سین پاٹ ہوجائےگا۔
شیخ ابےچل....بڑےدیکھےتیرےجیسےسین پاٹ کرنےوالی....ایسا دھوبی پٹرا ماروں گا کہ ....ابےدھوبی سےیاد آیا....والد صاحب کی سنا....ٹھیک ٹھاک ہیں ناں؟
لیاری آپ....آپ حد سےبڑھ رہےہیں....میں آپ کےیہ سارےجملےکٹ کروا دوں گا۔
شیخ ابےناراض نہ ہو....دیکھ غصےمیں بالکل مکی مائوس لگ رہا ہی
لیاری آپ....آپ مجھےکارٹون کہہ رہےہیں....فوراً....فوراً سوری کریں
شیخ اچھا بابا کر لیتا ہوں....(کیمرےکی طرف منہ کر کے) بھائی مکی مائوس تم جہاں بھی ہو میں تم سےسوری کرتا ہوں
لیاری (غصےسےہاتھوں کی مٹھیاں بھینچتا ہے) شیخ صاحب....ریکارڈنگ کےبعد آپ کون سےراستےسےگھر جائیں گی؟
شیخ جدھر سےبھی تم لےجائو؟
لیاری میں لےجائوں....کیا مطلب؟
شیخ بھئی تم ہی مجھےانٹرویو کےلیےلائےتھی....تم ہی لےکر جائو گی
لیاری (منہ پر بدلےکےانداز میں ہاتھ پھیرتےہوئی) ٹھیک ہی....ایسا لےکر جائو ں گا کہ آپ یاد کریں گی۔
شیخ شکراً ....شکراً....!!!
لیاری (گہرا سانس لےکر) یہ بتائیےکہ آپ کون سی چیز شوق سےکھاتےہیں؟
شیخ پہلےخیالی پلائوشوق سےکھاتا تھا....لیکن اماں کہتی ہیں روز روز چاول کھانےسےزکام ہوجاتا ہےاس لیےاب صرف شوق سےترس کھاتا ہوں۔
لیاری اورپیتےکیا ہیں؟
شیخ کبھی غصہ ....کبھی آنسو
لیاری زندگی کا کوئی ایسا لمحہ جب آپ بہت پریشان ہوئےہوں؟
شیخ ہائےہائےکم بخت کیا یاد دلا دیا....لیاری....ایک دفعہ میں چاول کھا رہا تھا کہ چاول کا ایک دانہ زمین پرگر گیا....ہائےہائےمت پوچھو میں نےکتنا تلاش کیا‘ لیکن نہیں ملنا تھا‘ نہ ملا....کیسےبتائوں کہ میرا کیاحال ہوا‘ میں نےگھر جا کر ابا کو بتایا تو وہ یہ بھیانک حادثہ سنتےہی سکتےمیں آگئی....اور فوراً تین دن کےسرکاری سوگ کا اعلان کر دیا اور کہنےلگی....خبردار سوگ کےدنوں میں گھر میں کوئی کھانا وانا نہیں پکےگا....یقین کرو لیاری....پورےتین دن نیاز کی دال پر گذارا کرنا پڑا۔
لیاری محسوس ہوتا ہےکہ آپ نےزیادہ تر بچت کی تربیت اپنےابا سےلی ہی؟
شیخ بالکل ٹھیک کہا تم نی....اصل میں ابا بچت کےچیمئپن تھی....بچپن میں ہم سب بچوں کو جمع کر لیتےاور بچت کےمختلف طریقےسمجھاتی....ابا نےقبل از مسیح کی ایک سائیکل رکھی ہوئی تھی جسےوہ گھر میں ہی چلاتےتھےاو رپتا ہےکبھی پورا پیڈل نہیں گھماتےتھی
لیاری وہ کیوں ؟
شیخ بھئی وہ فرماتےتھےکہ جب آدھا پیڈل گھمانےسےسائیکل چل جاتی ہےتو پورا پیڈل گھسانےسےکیا فائدہ....اس سائیکل کےاصول انہوں نےبڑےسخت وضع کر رکھےتھی‘ میں نےکبھی اس کو مستری کی دوکان پر نہیں جاتےدیکھا‘ پنکچر ہوجاتی تھی تو ابا خود ہی آٹےکا پنکچر لگا دیا کرتےتھی‘ بعد میں ہوا بھرنےکےلیےزمین پر لیٹ جاتےاور سائیکل کے”وال“ کو منہ میں ڈال کر پوری قوت سےپھونکیں مارا کرتےتھی....ٹھیک ڈیڑھ گھنٹےبعد جب وہ اٹھتےتو ان کا چہرہ لال سرخ ہوتا اور وہ ہماری طرف فاتحانہ انداز میں دیکھ کر مسکرا تےاور کہتی....دیکھا....اسےکہتےہیں بچت!!!
لیاری ماشاءاللہ....اللہ نظر نہ لگائی....آپ تو واقعی بڑی پہنچی ہوئی شخصیت ہیں....اچھا یہ بتائیےکہ آپ غصہ بھی کرتےہیں؟
شیخ بہت زیادہ ....ابھی دیکھیں ناں ....کل میرا چھوٹا بچہ بھاگتاہواآیا اور کہنےلگا بھوک لگی ہی....میں نےدو تھپڑ رسید کر دیی۔
لیاری یہ تو بڑی غلط بات ہی....بھوک لگنا کون سی برائی ہی....آپ نےاُس بیچارےکو کیوں مارا؟
شیخ لیاری....میں بھوک کےخلاف نہیں ہوں....لیکن بندہ بار بار کھانا کھاتااچھا لگتاہےکیا؟؟
لیاری تو کیا آپ کا بچہ پہلےکھانا کھا چکا تھا؟
شیخ یارکم بخت نےدو دن پہلےپیٹ بھر کر کھایا تھا....مجھےتو سمجھ نہیں آتی کہ اس کا پیٹ ہےیاکنواں....!!!
لیاری (گہرا سانس لےکر)موسیقی سےکچھ لگائوہی؟
شیخ نہیں یار....الو کا پٹھا سارا سارا دن گلی ڈنڈا کھیلتا رہتا ہی
لیاری میں آپ کی بات کر رہا ہوں
شیخ اوہ....سوری‘ میں سمجھا میرےبیٹےکی بات کر رہےہو‘ہاں ہاں کیوں نہیں....مجھےتو موسیقی بہت پسند ہی۔
لیاری کس قسم کےگانےسنتےہیں؟
شیخ صرف اور صرف بچت والی....!!!
لیاری (حیرت سی) بچت والی....وہ کون سےگانےہوتےہیں؟
شیخ (گنگنا کر) سونا نہ چاندی نہ کوئی محل تجھ کو میںدےسکوں گا........!!!
لیاری اور ناپسند کون سےگانےہیں؟
شیخ جن میں فضول خرچی ہو!!!
لیاری مثلاً....!!!
شیخ (گنگنا کر)”تیری دو ٹکیا کی نوکری ....میرا لاکھوں کاساون جائی....“
اور یہ والا....”نچ مجاجن نچ مجاجن....نچ مجاجن نچ....“
لیاری نچ مجاجن میں کون سی فضول خرچی ہےجی؟
شیخ تو نےکبھی کسی مجاجن کا ناچ دیکھا ہی؟
لیاری (گھبرا کر) نن....نہیں؟
شیخ کسی دن دیکھ....او رپھر آکر بتانا کہ کتنا خرچہ ہوا!!!
لیاری شیخ چلی صاحب....آپ نےکبھی کوئی اپنےسےبھی دوگنا کنجوس دیکھا؟
شیخ بھری پڑی ہےدنیا....میں تو کچھ بھی نہیں
لیاری کوئی مثال دیجئی!!!
شیخ دیکھ ایک مہربانی کر....یہ بار بار مجھےیہ نہ کہا کر کہ مثال دیجی....مثال دیجئی....قسم خدا کی ایسا لگتاہےجیسےمیرےپلےسےکوئی چیز تجھےجارہی ہی....!!!
لیاری اوکےاوکی....میں احتیاط کروں گا....آپ اپنی بات کی وضاحت کیجئی!!
شیخ (خوش ہوکر) ہاں....یہ ہوئی ناں بات....اصل میں یاریہاں بڑےبڑےکنجوس پڑےہیں....ابھی عبدالستار ایدھی ہی کو دیکھ لو....ڈھنگ کی جوتی تک نہیں پہنتی....اور میں نےان کےایک انٹرویو میں پڑھا تھا کہ انہوں نےشادی کےبعد اپنی بیگم سےکہا تھاکہ ایک ہی صابن سارا سال استعمال کرنا ہی۔
لیاری تمیز سےبات کیجئی....اور یاد رکھئی....ایدھی صاحب اس لیےسادہ رہتےہیں کہ وہ ضرورت کی ساری چیزیں ضرورت مندوں میں بانٹ دیتےہیں....ان جیسا خدا ترس انسان اور کون ہوگا۔
شیخ اور اپنےمتعلق کیا خیال ہی؟
لیاری کیا مطلب....میں کہاں سےکنجوس ہوگیا
شیخ تم بالوں سےکنجوس لگتےہو
لیاری (حیرت سی) بالوں سی....وہ....وہ کیسےبھئی؟؟؟
شیخ مجھےنہیں لگتا کہ تم نےدو سال سےکوئی کنگھی خریدی ہو
لیاری (غصےسی) کمال ہی....یہ میرا سٹائل ہےبھئی
شیخ (قہقہہ لگا کر) تمہارا سٹائل....(پھر قہقہہ لگاتاہی)
لیاری اس میںہنسنےوالی کون سی بات ہی؟
شیخ (مسلسل ہنستےہوئی) سٹائل....کمال ہےبھئی....سٹائل (مسلسل ہنستاہی)
لیاری (زچ ہوتےہوئی) دیکھئی....میں نےخود اپنےبال اس طرح رکھےہوئےہیں۔
شیخ (ہنستےہوئی) خود....ہاہاہاہاہا....یار یہ تم لوگ جو کام بھی خود سےکرتےہو‘ ہمیشہ الجھاہوا کرتےہو۔


لیاری میرےبالوں کو چھوڑئے
او رآپ یہ بتائیےکہ کبھی خدا کی راہ میں بھی کچھ دیتےہیں؟

شیخ دیکھو بھائی....ہر بندےکا خدا کی راہ میں دینےکا اپنا اپنا طریقہ ہوتاہی....کچھ لوگ 100کمائیں تو 10 اللہ کی راہ میں دےدیتےہیں‘لیکن میرا اپنا سٹائل ہی....!!!
لیاری ماشاءاللہ....کیاسٹائل ہےجی؟
شیخ میں جتنےکماتا ہوں‘اوپر کی طرف پھینکتا ہوں‘ جتنےاُسےچاہیےہوتےہیں وہ رکھ لیتا ہی‘ باقی میں لےجاتا ہوں۔
لیاری (گہرا سانس لےکر) یہ تو بتائیےکہ نہاتےکب کب ہیں؟
شیخ (گہرا سانس لےکر) لیاری میاں....اپنی تو آدھی بارش میں گذر گئی....آدھی تیمم میں....!!!
لیاری ایک بات کہوں....بُرا تو نہیں مانیں گی؟
شیخ یار پیسےنہ مانگ لینا....مجھےشک ہےکہ تم کوئی ایسی حرکت ضرور کرو گی....!!!
لیاری کیا بات کر رہےہیں....ایسی کوئی بات نہیں....میں تو یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ شائد آپ کو علم نہیں کہ آپ کی قمیض کاایک بٹن ٹوٹا ہواہی
شیخ مجھےعلم ہی
لیاری (حیرت سی) یعنی آپ کو علم ہےپھر بھی آپ نےنیا بٹن نہیں لگوایا
شیخ اگلےمہینےکی 21 تاریخ کو لگوائوں گا
لیاری 21 کو کیوں؟
شیخ 21 کو کمیٹی نکلنی ہی
لیاری اُف....اتنی بچت....بھئی ایک بٹن پر خرچہ ہی کتنا آتا ہی
شیخ اربوں روپےبھی آسکتا ہی....بشرطِ کہ بٹن ایٹم بم کا ہو
لیاری لیکن میں تو آپ کی قمیض کےبٹن کی بات کر رہا ہوں
شیخ بٹن کو اُدھر سےپکڑو یا اِدھر سی....بات ایک ہی ہی
لیاری (گہرا سانس لےکر) زندگی میں کبھی کسی کو خیرات بھی دی ؟
شیخ ہاں....ایک دفعہ ایک فقیر کو روپیہ دیا تھا
لیاری سبحان اللہ....فقیر نےکیا کہا؟
شیخ خوش ہوکر بولا....مانگ کیا مانگتا ہی؟
لیاری آپ نےکیا مانگا؟
شیخ میں نےکہا....بھائی میرا روپیہ واپس کر دی
لیاری (گہرا سانس لےکر) خیرات بخشش کا ذریعہ ہوتی ہی....کر دیا کیجئی
شیخ کرتا تو ہوں....لیکن لوگ سمجھیں تو تب ہےناں....اسلامی اصولوں کےمطابق خیرات کروں ‘ تب بھی خوش نہیں ہوتی۔
لیاری کیا آپ نےایسا کوئی عمل کیا ؟
شیخ ہاں ہاں یار....دو مہینےپہلےمحلےکی مسجد والےمسجد کی تعمیر کےلیےچندہ لینےآئی‘ یقین کرو میں نےدس ہزار کا چیک کاٹ کر اسی وقت ان کےحوالےکردیا۔
لیاری سبحان اللہ....سبحان اللہ....کیا وسیع القلبی ہی
شیخ لیکن وہ پھر بھی اب تک ناراض ہیں
لیاری (حیرت سی) ناراض ہیں....کس لیی؟؟؟
شیخ بھئی کہنےلگےچیک پر رقم تو لکھ دی ہی‘ اب دستخط بھی کر دیجئی....میں نےکہا بھائی میں نیکی کےکاموں میں نام نہیں ظاہر کرتا۔
لیاری لاحول ولا قوہ....آپ کےدستخط کےبغیر چیک کیسےکیش ہوسکتا ہی
شیخ (لاپرواہی سی) یہ میرا مسئلہ نہیں....میں نےتو اپنی طرف سےپیسےدےدیی‘ اسلام میں ہےکہ خیرات ایسےدینی چاہیےکہ دوسرے ہاتھ کو خبر تک نہ ہو‘ اب اگر میں دستخط کر دیتا تو پتا نہیں کس کس کو خبر ہوجانی تھی۔
لیاری کبھی خدانخواستہ کسی بیماری میں مبتلا ہوئےہوں؟
شیخ لیاری....لیاری....میں دل کا مریض ہوں....بیس تیس دفعہ بائیں ٹانگ میں ہارٹ اٹیک ہوچکا ہی۔
لیاری ٹانگ میں ہارٹ اٹیک....بھئی آپ بھی کمال کرتےہیں....ٹانگ میں ہارٹ اٹیک کیسےہوسکتا ہی؟
شیخ مذاق نہ سمجھو لیاری....ہماری بیماریاں ایسی ہی ہوتی ہیں....میرےپھوپھا کو دماغ میں موچ آگئی تھی....تایا کو گوڈےمیں برین ہیمرج ہوگیا تھا....اور ماموں کی آنکھ میں ہیضہ ہوگیا تھا۔
لیاری (آنکھیں پھاڑتےہوئی)یہ....یہ آپ کیا کہہ رہےہیں....ایسا ....ایسا کیسےہوسکتا ہی؟
شیخ ہوسکتا ہےلیاری....ہوسکتا ہی....اس دنیا میں کیا نہیں ہوسکتا
لیاری عجیب بات ہی....دل نہیں مانتا
شیخ ہوسکتا ہےتمہارےدل میں موچ آگئی ہو
لیاری (چلا کر) دل میں موچ کیسےآسکتی ہی؟ آپ مجھےپاگل کر دیں گی!!!
شیخ (حیرت سی)تو کیا تم پاگل نہیں ہو؟
لیاری پہلےتو نہیں تھا لیکن اب لگتا ہےکہ ہوجائوں گا....آپ تو مسلسل مجھےزچ کرنےپر تلےہوئےہیں‘ میں نےکتنی دفعہ بتایا ہےکہ آپ کا انٹرویو ہورہا ہےلیکن آپ تو سمجھتےہی نہیں....!!!
شیخ (معذرت خواہانہ لہجےمیں) چلو اب معافی دےدو....مجھےمعافی مانگنا بہت اچھا لگتا ہی۔
لیاری (ٹھنڈا پڑتےہوئی) معافی مانگنا بڑےظرف کی بات ہوتی ہی
شیخ لیکن مجھےمعافی مانگنا ظرف کی وجہ سےاچھا نہیں لگتا
لیاری پھر؟
شیخ اصل میں ”مانگنا“ ہماری خاندانی روایت ہی....!!!
لیاری شیخ چلی صاحب....اگر آپ کےہاتھ میں ملک کی باگ ڈور آجائےتو کیا کریں گی۔
شیخ میں ”بھاگ کر دوڑ“ لگا دوں گا
لیاری کیوں....حکومت میں آنےکی تو ہر کسی کی خواہش ہوتی ہی
شیخ اصل میں‘ میں حکومت میںاس لیےبھی نہیں آنا چاہتا کہ میرا ”نون....قاف“ درست نہیں۔
لیاری (حیرت سی) نون ....قاف....بھئی یہ نون قاف کا حکومت سےکیا تعلق اور ویسےبھی یہ لفظ شین قاف ہوتا ہی‘ نون قاف نہیں!!!
شیخ حکومت میں آنےکےلیےشین قاف نہیں....نون قاف کی ضرور ت ہوتی ہی....کبھی نون حکومت میں آجاتا ہےاو رکبھی قاف
لیاری آپ کون سےوالے”قاف“ کی بات کر رہےہیں
شیخ بھئی قاف دو ہی ہوتےہیں....ایک قینچی والا....ایک تمہارےوالا....!!!
لیاری (غصےسی) کیا مطلب....میرےوالا قاف کون سا ہوتا ہی
شیخ اوہو ....بھئی تمہارا نام ہےلیاری کنگ....اب یہ جو کنگ میں قاف آتا ہی....یہ تمہارےوالا قاف نہیں ہےکیا؟؟؟
لیاری اوہ....سوری....میں کچھ اور سمجھا تھا
شیخ (بڑبڑاتےہوئی) میرا بھی یہی مقصد تھا
لیاری شیخ صاحب !اگر آپ کےپاس خدانخواستہ....اللہ نہ کری....دس کروڑ روپیہ آجائےتو آپ کیا کریں گی؟
شیخ آدھا غریبوں میں بانٹ دوں گا
لیاری ویری گڈ....اور اگر آپ کےپاس دس گاڑیاں ہوں تو؟
شیخ آدھی غریبوں میں بانٹ دوں گا
لیاری اور اگر دس جہاز ہوں تو؟
شیخ آدھےغریبو ں کو دےدوں گا....!!!
لیاری اور اگر دس کوٹھیاں ہوں تو؟
شیخ آدھی فوراً غریبوں کےنام کر دوں گا
لیاری ماشا ءاللہ....اوراگر آپ کےپاس دس مرغیاں ہوں تو؟
شیخ (چونک کر) کیا کہا....دس مرغیاں....تو پھر میں ساری کی ساری اپنےہی پاس رکھوں گا۔
لیاری کمال ہےشیخ صاحب....دس جہاز ‘ دس کوٹھیاں‘ دس کروڑ اوردس گاڑیاں تو آپ آدھی غریبوں میں بانٹ دیں گی‘ جبکہ معمولی سی دس مرغیاں ساری اپنےپاس رکھیںگےآخر کیوں؟
شیخ اس لیےکہ میرےپاس دس جہاز‘ دس کوٹھیاں‘ دس کروڑ اور دس گاڑیاں تو نہیں ہیں‘ البتہ دس مرغیاں گھرمیں موجود ہیں۔
لیاری (گہرا سانس لےکر) شیخ چلی صاحب....آپ آج ہمارےمہمان تھی‘ ناظرین کو کوئی پیغام دینا چاہیں گی؟
شیخ میں یہی کہنا چاہوں گا کہ پیسوں میں کنجوسی ضرور کریں لیکن اپنی نفرتوں اور برائیوں میں بھی کنجوسی سےکام لیں‘ بڑا مزا آئےگا۔
لیاری اور ناظرین اس کےساتھ ہی اپنےمیزبان لیاری کنگ کو اجازت دیجئےاگلےہفتےپھر کسی مصیبت....مم میرا مطلب ہےشخصیت کےساتھ حاضر ہوں گے۔رب راکھا!!!
Reply

Hey there! Looks like you're enjoying the discussion, but you're not signed up for an account.

When you create an account, you can participate in the discussions and share your thoughts. You also get notifications, here and via email, whenever new posts are made. And you can like posts and make new friends.
Sign Up

Similar Threads

  1. Replies: 29
    Last Post: 08-13-2014, 05:37 AM
  2. Replies: 0
    Last Post: 08-10-2007, 01:53 AM
  3. Replies: 8
    Last Post: 03-07-2007, 08:43 PM
  4. Replies: 28
    Last Post: 10-13-2006, 08:06 PM
  5. Replies: 7
    Last Post: 04-01-2006, 04:22 PM
British Wholesales - Certified Wholesale Linen & Towels | Holiday in the Maldives

IslamicBoard

Experience a richer experience on our mobile app!