/* */

PDA

View Full Version : Yeh Puri Insaaniyat Ka Qatal Hay



Slave of Rehman
06-17-2006, 01:50 PM
Friday, 16 June, 2006, 07:06 GMT 12:06 PST
ندیم سعید
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ملتان
قرآن کی مبینہ بے حرمتی پر قتل
پنجاب کے جنوبی ضلع بہاولپور کے تحصیل حاصلپور میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مبینہ طور پر مرتکب شخص کی مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد علاقے میں اطلاعات کے مطابق کشیدگی پائی جاتی ہے اور حکام نے جمعہ کے روز مقتول کی تدفین کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیئے سخت حفاظتی اقدامات کا اعلان کر رکھا ہے۔

مقتول ماسٹر محمد صادق کا تعلق اہلحدیث مسلک کی تنظیم جماعت الدعوۃ جبکہ مشتعل ہجوم کی مبینہ طور قیادت کرنے والے افراد کا تعلق بریلوی مسلک سے بتایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حاصلپور کے نواحی علاقے منڈی چھوناوالا کے ایک امام قمر جاوید اور ان کے ساتھی ساٹھ سالہ ماسٹر صادق نے اپنی تنظیم کا دفتر باجوہ والی گلی کی مسجد سے کاسیہ چوکی والی مسجد منتقل کیا اور بعد میں بچے کھچے کاغذات کو تلف کرنے کی غرض سے آگ لگا دی۔ جس پر قریب ہی واقع بازار کے کچھ دکانداروں نے یہ کہہ کر ہنگامہ کھڑا کردیا کہ قمر جاوید اور ماسٹر صادق نے قرآن پاک کے صفحات جلائے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دیکھتے ہی دیکھتے بیسیوں لوگ اکٹھے ہو گئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے قمر جاوید اور ماسٹر صادق پر حملہ آور ہوئے اور انہیں مار مار کر بے ہوش کردیا۔ حملہ آوروں نے بعد میں دونوں بے ہوش افراد کو سڑک کے درمیان پھینک دیا اور ان کے گرد گھیرا ڈال کر اپنا احتجاج جاری رکھا۔
واقعہ کی اطلاع ہونے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی تو پولیس کی ایک تیز رفتار گاڑی سے ٹکرانے پر ایک شخص محمد ندیم زخمی ہوگیا۔ اس پر مشتعل ہجوم نے حملہ کرتے ہوئے پولیس گاڑی کو شدید نقصان پہنچایا۔ بے قابو ہجوم کو منتشر کرنے کے لیئے پولیس کی مزید نفری بلوائی گئی جس نے جاں بلب قمر جاوید اور ماسٹر صادق کو بہاولپور کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا۔

ماسٹر صادق ہسپتال میں جانبر نہ ہوسکے اور بے ہوشی کے عالم میں ہی چل بسے جبکہ قمر جاوید کو نازک حالت کے سبب بعد میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔



مشتعل ہجوم نے بعد میں کچھ دیر تک جامعہ مسجد اہلحدیث پر بھی قبضہ کیئے رکھا۔ ماسٹر صادق ہسپتال میں جانبر نہ ہوسکے اور بے ہوشی کے عالم میں ہی چل بسے جبکہ قمر جاوید کو نازک حالت کے سبب بعد میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔
علاقے میں جماعت اہلحدیث کے ذمہ داران کے مطابق قمر جاوید اور ماسٹر صادق نے کچھ پمفلٹ وغیرہ نذر آتش کیئے تھے جسے مخالف مسلک کے کچھ ’شرارتی‘ افراد نے غلط رنگ دیتے ہوئے فساد کھڑا کیا۔
حاصلپور صدر پولیس کے اہلکار محمد اسلم کے مطابق ایک شخص سعید کی درخواست پر مقتول ماسٹر صادق اور زخمی قمر جاوید کے خلاف توہین قرآن کے الزام میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ دوسوپچانوے بی کے تحت جبکہ بلوہ کرنے اور ماسٹر صادق کو قتل کرنے کے الزام میں سعید، اکرم، قاری محمد لطیف اور کئی نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تاہم حملہ آوروں میں سے جمعہ کی صبح تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا تھا۔
ماسٹر صادق کی میت پوسٹ مارٹم کے بعد رات گئے لواحقین کے حوالے کی گئی۔ ان کی تدفین جمعہ کے روز کی جائے گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس موقعہ پر جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کی متوقع آمد کے پیش نظر سخت حفاظتی اقدامات کیئے جارہے ہیں۔
خیال کیا جاتا ہے کہ کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ پابندی لگنے کے بعد جماعت الدعوۃ کے نام سے کام کر رہی ہے۔ جماعت الدعوۃ نے حاصلپور کے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔


Visit this site:
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/s...phemy_fz.shtml
Reply

Hey there! Looks like you're enjoying the discussion, but you're not signed up for an account.

When you create an account, you can participate in the discussions and share your thoughts. You also get notifications, here and via email, whenever new posts are made. And you can like posts and make new friends.
Sign Up
British Wholesales - Certified Wholesale Linen & Towels | Holiday in the Maldives

IslamicBoard

Experience a richer experience on our mobile app!