× Register Login What's New! Contact us
Results 1 to 1 of 1 visibility 316

اللہ کے ذکر کے بغیر فضول باتیں انسان کو اللہ سے دور کر دیتی ہیں!

  1. #1
    MohammadRafique's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Jul 2019
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    249
    Threads
    237
    Rep Power
    30
    Rep Ratio
    26
    Likes Ratio
    35

    اللہ کے ذکر کے بغیر فضول باتیں انسان کو اللہ سے دور کر دیتی ہیں!

    Report bad ads?

    ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے ذکر کیے بغیر زیادہ بات نہ کرو، کیونکہ اللہ کے ذکر کے بغیر زیادہ باتیں دل میں سختی پیدا کرتی ہیں، اور اللہ سے سب سے زیادہ دور وہ ہے جس کا دل سخت ہو۔ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ مومن کو اللہ تعالیٰ کے ذکر کے بغیر زیادہ بات نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس سے دلوں میں سختی پیدا ہوتی ہے اور جس کا دل سخت ہے وہ اللہ تعالیٰ سے دور ہے۔ سوال یہ ہے کہ کس قسم کی گفتگو انسان کو اللہ سے دور کر دیتی ہے؟ توبیہودہ گفتگو، گپ شپ، غیبت، جھوٹ بولنا، لوگوں کو ہنسانے کے لیے جھوٹی کہانیاں یا واقعات بیان کرنا، کسی کو گالی دینا وغیرہ۔ قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے ”اور جو فضول گفتگو سے بچتے ہیں“ (یہی لوگ کامیاب ہیں:سورۃ مومنون:3)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اچھی بات کرے یا خاموش رہے (بخاری، مسلم) سوال یہ ہے کہ کیا مومن کو اللہ کے ذکر کے بغیر کوئی بات نہیں کرنی چاہیے؟تو ایسا نہیں ہے، لیکن وہ بات کر سکتا ہے جو شریعت میں جائز ہے۔ مثلاً میاں بیوی اور بچوں کے درمیان باہمی بات چیت، کاروباری باری گفتگو اور دوسرے لوگوں سے مختلف معاملات پر بات چیت کرنا۔ وغیرہ حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے فرمایا نبی پاکﷺ نے جب صبح ہوتی ہے تو جسم کے تمام اعضاء زبان سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ ”ہمارے بارے میں اللہ سے ڈرو ہم تمہارا حصہ ہیں اگر تم سیدھے ہو تو ہم بھی سیدھے ہیں اور اگر تم ٹیڑھے ہو تو ہم بھی ٹیڑھے یعنی اگر تم نے کوئی اچھی بات کہہ دی تو اسکا ثواب ہمیں بھی ملے گا اور اگر کوئی غلط بات کہہ دی تو اسکا عذاب ہمیں بھی بھگتنا پڑے گا“(جامع الترمذی)۔ اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور اسکا قرب حاصل کرنے کیلئے یہ باتیں ضروری ہیں، لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کرنا اور اللہ کا ذکر کرنا، نیکی کا حکم اور برائی سے منع کرنا اور قرآن پاک کی تلاوت کرنا وغیرہ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس حدیث پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین
    Last edited by MohammadRafique; 1 Week Ago at 04:27 PM.
    chat Quote


  2. Hide

Similar Threads

  1. اللہ کے عرش کا سایہ
    By MohammadRafique in forum Urdu
    Replies: 0
    Last Post: 11-20-2021, 11:57 AM
  2. Replies: 1
    Last Post: 02-03-2020, 02:05 PM
  3. Replies: 1
    Last Post: 01-24-2020, 08:43 PM
  4. *اللہ تک پہنچنے کا راستہ*
    By MazharShafiq in forum Urdu
    Replies: 3
    Last Post: 12-09-2018, 10:35 AM
  5. Replies: 2
    Last Post: 10-12-2018, 05:13 PM
Hey there! اللہ کے ذکر کے بغیر فضول باتیں انسان کو اللہ سے دور کر دیتی ہیں! Looks like you're enjoying the discussion, but you're not signed up for an account.

When you create an account, we remember exactly what you've read, so you always come right back where you left off. You also get notifications, here and via email, whenever new posts are made. And you can like posts and share your thoughts. اللہ کے ذکر کے بغیر فضول باتیں انسان کو اللہ سے دور کر دیتی ہیں!
Sign Up

Similar Threads

  1. اللہ کے عرش کا سایہ
    By MohammadRafique in forum Urdu
    Replies: 0
    Last Post: 11-20-2021, 11:57 AM
  2. Replies: 1
    Last Post: 02-03-2020, 02:05 PM
  3. Replies: 1
    Last Post: 01-24-2020, 08:43 PM
  4. *اللہ تک پہنچنے کا راستہ*
    By MazharShafiq in forum Urdu
    Replies: 3
    Last Post: 12-09-2018, 10:35 AM
  5. Replies: 2
    Last Post: 10-12-2018, 05:13 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  
create