اردو میں احادیث مبارکہ

MazharShafiq

IB Expert
Messages
2,301
Reaction score
15
Gender
Male
Religion
Islam
اس میں صرف اردو ذخیرہ احادیث جمع کیا جائے
جزاکم اللہ
 
حضرت ابوہریرہ ؓ , نبی (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) روایت کرتے ہیں کہ آپ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا کہ ایک تاجر لوگوں کو قرض دیتا تھا، جب کسی کو تنگ دست پاتا تو اپنے نوجوانوں سے کہتا کہ اس کو معاف کر دو شاید کہ اللہ تعالی ہم لوگوں کو بھی معاف کردے، چنانچہ اللہ تعالی نے اس کو بھی معاف کر دیا۔

[ صحیح بخاری، کتاب البیوع، جلد:1 ، حدیث:1946 ]

- - - Updated - - -

حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) کی خدمت میں ایک دیہاتی آیا اور اس نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) مجھے کوئی ایسا کام بتا دیجئے کہ اگر میں اس پر عمل پیرا ہوں تو جنت میں داخل ہو جاؤں، آپ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، نماز پابندی سے پڑھو اور فرض کی گئی زکوة ادا کرو اور رمضاں کے روزے رکھو، دیہاتی نے یہ سن کر کہا قسم ہے اس اللہ کی جس کے دست قدرت میں میری جان ہے میں کبھی اس میں کمی بیشی نہیں کروں گا پھر جب وہ پشت پھیر کر چلا گیا تو رسول اللہ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا جس آدمی کو جنتی آدمی دیکھنے سے خوشی ہو تو وہ اس شخص کو دیکھ لے۔

[ صحیح مسلم، جلد:1 ، کتاب الایمان، حدیث:106 ]

- - - Updated - - -



ام کلثوم بنت عقبہ ؓ نے انہیں خبر دی اور انہوں نے نبی کریم (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) کو یہ فرماتے سنا تھا کہ جھوٹا وہ نہیں ہے جو لوگوں میں باہم صلح کرانے کی کوشش کرے اور اس کے لیے کسی اچھی بات کی چغلی کھائے یا اسی سلسلہ کی اور کوئی اچھی بات کہہ دے

[بخاری، جلد:3 ، كتاب الصلح:49 ، حدیث:857 ]

 

Similar Threads

Back
Top