اصولوں پر ثابت قدمی

  • Thread starter Thread starter sameer123
  • Start date Start date
  • Replies Replies 0
  • Views Views 3K

sameer123

Esteemed Member
Messages
120
Reaction score
13
Gender
Male
Religion
Islam
اصولوں پر ثابت قدمی

انسان کی شخصیت جس قدر پختہ ہوتی ہے اور جتنی ثابت قدمی سے وہ اپنے اصولوں پر قائم رہتا ہے، زندگی میں اس کی اہمیت بھی اسی قدر ہوتی ہے۔




مثلا آپ یہ اصول اپناتے ہیں کہ میں کبھی رشوت نہیں لوں گا تو چاہے کچھ بھی ہو جائے، لوگ اس کا کیسا ہی خوشنما نام رکھ دیں، تحفہ، نذرانہ، کمیشن لیکن آپ اپنے اصول پر قائم رہیں۔




بیوی زندگی کا یہ اصول بنا لے کہ شوہر سے جھوٹ نہیں بولے گی تو لوگ جھوٹ کو کتنا ہی آراستہ کر کے پیش کریں کہ یہ جھوٹ تھوڑی ہے، یہ تو حالات سے سمجھوتہ ہے، بیوی کو اپنے اصول پر ثابت قدم رہنا چاہیے۔




یہ اصول بھی بنایا جا سکتا ہے کہ جنسِ مخالف سے ناجائز تعلقات نہیں رکھے جائیں گے یا شراب کو ہاتھ نہیں لگایا جائے گا۔ ایک آدمی جو سگریٹ نہیں پیتا، سگریٹ نوش دوستوں کی محفل میں بیٹھے تو اپنے اصول پر کاربند رہے۔ اصولوں پر قائم آدمی کو اس کے دوست احباب چاہے تنقید کا نشانہ بنائیں اور سخت مزاجی کا طعنہ دیں لیکن ان کے اندرونی احساسات اس بات پر ایمان لے آتے ہیں کہ ان کا سامنا ایک مضبوط کردار سے ہے۔ مصائب کے وقت ایسے دوست احباب، رشتےدار اکثر اسی سخت مزاج کی پناہ میں آتے اور اپنی ذاتی مشکلات میں اسی سے مشورہ طلب کرتے ہیں۔ تب انھیں اپنے اس دوست کی اہمیت کا صحیح ادراک ہوتا ہے۔




اصولوں پر قائم رہنے کا اصول کسی ایک جنس سے خاص نہیں۔ خواتین و حضرات یکساں طور پر اسے اپنا سکتے ہیں۔ اس لیے آپ اپنے اصولوں پر قائم رہیے اور معذرت خواہانہ رویہ ہرگز اختیار نہ کیجیے۔ جلد ہی لوگ آپ کی بات پر سرِ تسلیم خم کر دیں گے۔



روى ابن حبان (الإحسان : ٢٧٧) عن عائشة رضي الله عنها أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ((من أرضى الله بسخط الناس كفاه الله و من أسخط الله برضا الناس و كله الله إلى الناس)) صححه الشيخ زبير علي زئي
جس نے اللہ تعالی کوراضی کرکے لوگوں کوناراض کیا اللہ تعالی اسے کافی ہے ، اورجس نے اللہ تعالی کوناراض کرکے لوگوں کوراضی کیا اللہ تعالی اسے لوگوں کے سپرد کردیتا ہے

 
Last edited:

Similar Threads

Back
Top