*** دعوت الٰی اللہ اور داعی کے اوصاف ***

Kartos Khan

Active member
Messages
34
Reaction score
9
*** دعوت الٰی اللہ اور داعی کے اوصاف ***

بسم اللہ الرحمن الرحیم
اور یہ قرآن مجھ پر اس لئے اتارا گیا ہے کہ اس کے ذریعے سے تم کو اور جس شخص تک وہ پہنچ سکے اس کو آگاہ کر سکوں۔"الانعام-١٩

ہر قسم کی تعریفات اس اللہ وحدہ لاشریک کے لئے لائق و زیبا ہیں جس نے ہمیں اور آپ کو پیدا فرمایا اور دورد و سلام اس ذات اقدس پر جن کا نام نامی محمد صلی اللہ علیہ وسلم بن عبداللہ ہے

برادران اسلام واجب الحترام
بھائیوں۔ بہنوں۔ دوستوں۔ عزیز ساتھیوں۔
اسلام علیکم۔

دعوت الٰی اللہ اور داعی کے اوصاف​

بے شک اللہ سبحان و تعالٰی نے جن اور انسان کو اس لئے پیدا فرمایا کہ وہ اُس کی عبادت کریں۔ جسکا کوئی شریک نہیں۔ اُس امرونہی کی تعظیم کریں اور اس کے اسماء و صفات کو پہچانیں.

جیسا کہ اللہ وحدہ لاشریک کا فرمان ہے۔
میں نے جن وانس کو اس لئے پیدا کیا ہے تاکہ وہ میری عبادت کریں۔(الذریات۔٥٦)۔۔

نیز فرمایا!
اے لوگو! رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا فرمایا تاکہ تم پرہیزگار بن جاو۔(البقرہ۔٢١)۔

ان آیات میں اللہ پاک نے واضع فرمادیا ہے کہ اُس نے مخلوقات کو اس لئے پیدا فرمایا تاکہ اُس کی عبادت و تعظیم کی جائے اور اُس کے اوامرونواہی کی اطاعت ہو کیونکہ عبادت دراصل اُس ذات باری تعالٰی کی توحید و اطاعت اور اُس کے امرونواہی کی تعظیم ہی کا دوسرا نام ہے اور اللہ تعالٰی نے یہ بھی بیان فریایا ہے کہ اُس نے ارض و سماء اور انکی پہنائیوں کی تمام مخلوقات کو اس لئے تخلیق فرمایا ہے تاکہ یہ بات روز روشن ک طرح واضع ہوجائے کہ وہ ہر چیز پر قادر مطلق ہے اور اس کا علم ہر شی پر محیط ہے اس سے معلوم ہوا کہ مخلوقات کی تخلیق و ایجاد کی ایک حکمت تو یہ ہے کہ اللہ تعالٰی کی ذات گرامی اسماء صفات کے ساتھ پہچانی جائے اور یہ کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے اور یہ کہ اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے اور ان مخلوقات کی ایجاد کی ایک حکمت یہ بھی ہے کہ وہ اُس کی عبادت کریں۔ اُس کی تقدیم و تقدیس بیان کریں اور اُس کی عظمت و بزرگی کے سامنے فروتنی و انکساری اور عاجزی اختیار کریں، جب کہ عباد نام ہی اللہ کے سامنے خشوع و خضوع اور عاجزی و خاکساری اپنانے کا ہے اور جن احکام واوامر کو بجالانے اور جن ممنوعات و نواہی کو ترک کرنے پر مبنی و ظائف و اعمال کا اللہ تعالٰی نے جن و بشر کو حکم فرمایا ہے اُن کا نام عبادت صرف اس لئے ہی تو رکھا گیا ہے کہ وہ اللہ عزوجل کے سامنے خشوع و خضوع اور عاجزی و انکساری کے ساتھ بجالائے جاتے ہیں۔

کارتوس خان
انشاء اللہ زندگی باقی تو بات باقی
وسلام
 
Re: *** دعوت الٰی اللہ اور داعی کے اوصاف ***

:sl:

Islamic Board mein khush Aamdeed Bhai Kartos .
jazaak ALLAH khayr itni piyari sharing k leeay..:rose:

:sl:
 
Re: *** دعوت الٰی اللہ اور داعی کے اوصاف ***

jazakallah khair bro
 
Re: *** دعوت الٰی اللہ اور داعی کے اوصاف ***

Mashalla Brother Khan!
its very usefull artical for Emaan.
 
Re: *** دعوت الٰی اللہ اور داعی کے اوصاف ***

iz dere any translation in English of it pls!
 
Re: *** دعوت الٰی اللہ اور داعی کے اوصاف ***

:jazakallah: for sharing
 

Similar Threads

Back
Top