صبر اور نماز سے اللہ کی مدد آتی ہے

MohammadRafique

Elite Member
Messages
262
Reaction score
9
Gender
Male
Religion
Islam
safe_image.php.jpg

صبر اور نماز سے اللہ کی مدد آتی ہے


ارشاد باری تعالیٰ ہے”صبر اور نماز سے مدد چاہو بیشک یہ(نماز) بھاری ہے مگر اللہ سے ڈرنے والوں پر نہیں“(القرآن)۔
اس آیت کریمہ میں دو باتیں بیان کی گئی ہیں پہلی یہ کہ صبر اور نماز سے اللہ تبارک و تعالیٰ کی مدد یقینی طور پرآتی ہے اور دوسری یہ کہ نماز پڑھنا بھاری ہے مگر جو لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں ان پر آسان ہے۔
یہی وجہ ہے کہ عام طور پر لوگ نماز ادا نہیں کرتے جب انھیں نماز کی طرف بلایا جاتاہے تو یہی کہتے ہیں کہ ہم پڑھ لیں گے تم اپنی نماز کی فکر کرو۔مگر جو لوگ خدا سے ڈرنے والے ہیں انکی زندگی نماز میں ہے اور انھیں نماز ادا کرنے کے بغیر چین نہیں آتا۔
اور صبر اور نماز سے اللہ کی مدد آتی ہے، جو شخص پریشانیوں اور مصیبتوں میں صبر کرتاہے نماز پڑھتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے مدد کا طلبگار ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسکی مشکلات کو حل کرتے ہیں اور برے حالات میں آسانی کا راستہ نکال دیتے ہیں۔ لہٰذا یقین کامل کے ساتھ اللہ پر بھروسہ کیا جائے اور اسی سے مدد مانگی جائے بیشک اللہ تبار ک و تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہیں۔
 

Similar Threads

Back
Top