** والدین کی اہمیت **

  • Thread starter Thread starter Kartos Khan
  • Start date Start date
  • Replies Replies 2
  • Views Views 2K

Kartos Khan

Active member
Messages
34
Reaction score
9
** والدین کی اہمیت **

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
السلام علیکم دوستو​

والدین کی اہمیت


وَقَضَى رَبُّكَ أَلاَّ تَعْبُدُواْ إِلاَّ إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِندَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلاَهُمَا فَلاَ تَقُل لَّهُمَآ أُفٍّ وَلاَ تَنْهَرْهُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوْلاً كَرِيمًا
اور آپ کے رب نے حکم فرما دیا ہے کہ تم اﷲ کے سوا کسی کی عبادت مت کرو اور والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کیا کرو، اگر تمہارے سامنے دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں ”اُف“ بھی نہ کہنا اور انہیں جھڑکنا بھی نہیں اور ان دونوں کے ساتھ بڑے ادب سے بات کیا کرو
( سورة الإسراء / بني إسرآءيل : 17 ، آیت : 23 )

حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا ‫:
اللہ تعالیٰ کو کون سا عمل سب سے زیادہ محبوب ہے ؟
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‫:
وقت پر نماز ۔
پوچھا : پھر کون سا ؟
فرمایا : والدین سے حسنِ سلوک ۔
پوچھا : پھر کون سا ؟
فرمایا : اللہ کے رستے میں جہاد کرنا ۔
صحيح بخاري ، كتاب مواقيت الصلاة ، باب : فضل الصلاة لوقتها ، حدیث : 526

حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‫:
اللہ کا راضی ہونا ماں باپ کے راضی ہونے میں ہے اور اللہ کا ناراض ہونا ماں باپ کے ناراض ہونے میں ہے ۔
ترمذی ، كتاب البر والصلة عن رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم ، باب : ما جاء من الفضل في رضا الوالدين ، حدیث : 2020

 
Re: ** والدین کی اہمیت **

:sl:

JazakAllah khair.

:w:
 

Similar Threads

Back
Top