nafees baatain

  • Thread starter Thread starter star2005
  • Start date Start date
  • Replies Replies 3
  • Views Views 2K

star2005

Esteemed Member
Messages
148
Reaction score
16
Gender
Female
Religion
Islam
گھر بغیر دروازے کے کتے کا ٹھکانہ ہے ۔

دنیا میں سب سے خوب صورت اور پیاری چیز صرف دوستی ہے ۔

زیادہ بزدل وہ ہے جو موت سے ڈرتا ہے ۔

مسلمان وہ ہے جو پڑوسی کی خدمت کرے اور احسان کرے ۔

علم سیکھنے میں شرم نہ کرو اور دوسروں کو علم سکھانے میں بخل سے کام نہ لو ۔

برا آدمی برائی کے سوا تمھیں کیا دے سکتا ہے ۔

انسانوں میں اچھا انسان وہ ہے جس کا اخلاق سب سے اچھا ہے ۔

اگر تم لوگوں سے دولت میں آگے نہیں بڑھ سکتے تو اخلاق میں بڑھ جاﺅ۔

وہ آدمی اللہ کے زیادہ نزدیک ہے جو سلام میں پہل کرتا ہے ۔

کھانے میں عیب نہ نکالو، نا پسند ہو تو نہ کھاﺅ ۔

رزق بندے کو اس طرح ڈھونڈتا ہے جس طرح موت انسان کو ڈھونڈتی ہے۔

برے دوستوں سے بچو کیوں کہ وہ تمھارا تعارف بن جاتے ہیں ۔

انسان کی قدرومنزلت علم کے اعتبار سے ہوتی ہے ۔

ہر شخض کی طبیعت آسمان سے ملتی ہے اور زبان زمین سے ۔

جو جانتے ہیں وہ بولتے نہیں اور جو بولتے ہیں وہ جانتے نہیں ۔

بغیر سوچے سمجھے تقلید کرنا کمزوری دماغ کی علامت ہے ۔

اگر طلب شدید اور لگن سچی ہو تو منزل قریب سمٹ آتی ہے ۔

یادیں اس حنا کی مانند ہیں جو سوکھ جانے کے بعد رنگ لاتی ہیں ۔

بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کے دل کے اندر اتر کر اس کے دکھ کا اندازہ کرے
 
محبت مکمل زندگی ہے، اس کا نشہ تمام عمر انسان کو مدہوش رکھتا ہے ۔

چھوٹی سچائی بولنا سکھاتی ہے اور بڑی سچائی خاموش رہنا ۔

اپنے خیالات کوا پنا جیل خانہ نہ بناﺅ ۔

پہاڑ جوان بچوں کے اٹھے ہوئے بازوﺅں کی طرح ہیں جو ستاروں کو چھونا چاہتے ہیں ۔

محبت میں دکھ ہر ایک کو نہیں ملتا ۔

یاد رکھیے آپ کے کفن میں کوئی جیب نہیں ہو گی ۔

وقت، موت اور گاہک تینوں کسی کا انتظار نہیں کرتے ۔

بدترین گھر وہ ہے جس میں یتیم کے ساتھ بدسلوکی ہو ۔

دنیا میں رہنا مشکل نہیں بلکہ دنیا کی مشکلات سے ٹکرانا مشکل ہے ۔

اللہ کے سامنے آنسوﺅں کے ڈھیر لگاتا جا، کوئی تو آنسو اسے پسند آئے گا ۔

محبت وہ حسین کنجی ہے جو قسمت کے دروازے کھول دیتی ہے ۔

موسم کو بدلتے دیر لگتی ہے مگر انسان کو بدلتے ایک لمحے کی دیر بھی نہیں لگتی۔

اپنا زخم اسے مت دکھاﺅ جس کے پاس مرہم نہ ہو ۔

تنہائی انسان کو اپنی شخصیت سے متعارف کرواتی ہے
 

Similar Threads

Back
Top