× Register Login What's New! Contact us
Page 1 of 15 1 2 3 11 ... Last
Results 1 to 20 of 286 visibility 562633

گلدستہ انتخاب اقبال کویت Iqbalkuwait's corner

  1. #1
    iqbalkuwait's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Kuwait
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    402
    Threads
    35
    Rep Power
    87
    Rep Ratio
    12
    Likes Ratio
    10

    Lightbulb گلدستہ انتخاب اقبال کویت Iqbalkuwait's corner

    Report bad ads?

    بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
    Monday, 08 March 2010
    Quran. 6 Aya.91
    وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِذْ قَالُوا مَا أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَىٰ بَشَرٍ مِنْ شَيْءٍ ۗ قُلْ مَنْ أَنْزَلَ الْكِتَابَ الَّذِي جَاءَ بِهِ مُوسَىٰ نُورًا وَهُدًى لِلنَّاسِ ۖ تَجْعَلُونَهُ قَرَاطِيسَ تُبْدُونَهَا وَتُخْفُونَ كَثِيرًا ۖ وَعُلِّمْتُمْ مَا لَمْ تَعْلَمُوا أَنْتُمْ وَلَا آبَاؤُكُمْ ۖ قُلِ اللَّهُ ۖ ثُمَّ ذَرْهُمْ فِي خَوْضِهِمْ يَلْعَبُونَ [٦:٩١]
    اور انہوں نے (یعنی یہود نے) اﷲ کی وہ قدر نہ جانی جیسی قدر جاننا چاہیے تھی، جب انہوں نے یہ کہہ (کر رسالتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انکار کر) دیا کہ اﷲ نے کسی آدمی پر کوئی چیز نہیں اتاری۔ آپ فرما دیجئے: وہ کتاب کس نے اتاری تھی جو موسٰی (علیہ السلام) لے کر آئے تھے جو لوگوں کے لئے روشنی اور ہدایت تھی؟ تم نے جس کے الگ الگ کاغذ بنا لئے ہیں تم اسے (لوگوں پر) ظاہر (بھی) کرتے ہو اور (اس میں سے) بہت کچھ چھپاتے (بھی) ہو، اور تمہیں وہ (کچھ) سکھایا گیا ہے جو نہ تم جانتے تھے اور نہ تمہارے باپ دادا، آپ فرما دیجئے: (یہ سب) اﷲ (ہی کا کرم ہے) پھر آپ انہیں (ان کے حال پر) چھوڑ دیں کہ وہ اپنی خرافات میں کھیلتے رہیں،
    They did not hold Allah in due esteem when they said, :Allah has not sent down anything to a human being. Say, :Who has sent down the Book brought by Musa as a light and a guidance for people, which you keep in various sheets (some of which) you disclose, and a lot of which you conceal, and (by which) you were taught what you did not know, neither you nor your fathers? Say, :Allah. Then leave them to play with whatever they indulge in.
    TAFSEER
    ف١ پچھلے رکوع میں منصب نبوت اور بہت سے انبیاء کا نام بنام تذکرہ تھا اور یہ کہ نبی عربی صلی اللہ علیہ وسلم بھی توحید و معرفت کی اسی صراط مستقیم پر چلتے رہنے کے مامور ہیں جس پر انبیائے سابقین کو چلایا گیا تھا۔ پیغمبروں کا ہدایت خلق اللہ کے لئے بھیجنا حق تعالٰی کی قدیم عادت رہی ہے آیات حاضرہ میں ان جاہلوں اور معاندوں کا رد کیا گیا ہے جو بد فہمی' جہل و غباوت یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عداوت کے جوش اور غصہ میں بےقابو ہو کر حق تعالٰی کی اس صفت کا ہی انکار کرنے لگے کہ وہ کسی انسان کو اپنی وحی و مکالمہ خاص سے مشرف فرمائے۔ گویا انزال کتب و ارسال رسل کے سلسلہ ہی کی سرے سے نفی کر دی گئی۔
    ف٢ یعنی اگر واقعی خدا نے کسی انسان پر کوئی چیز نہیں اتاری تو "تورات مقدس" جیسی عظیم الشان کتاب جو احکام و مرضیات الہیہ پر بندوں کو مطلع کرتی اور رشد ہدایت کی عجیب و غریب روشنی اپنے اندر رکھتی اور ان چیزوں کا علم تم کو عطا کرتی تھی جنہیں تم اور تمہارے باپ دادا بلکہ کل بنی آدم بھی بدون اعلام الٰہی محض اپنی عقل و حواس سے دریافت نہیں کر سکتے تھے۔ وہ کہاں سے آ گئی اور کس نے موسیٰ پر اتاری۔ مانا کہ آج تم اسے ورق ورق اور ٹکڑے ٹکڑے کر کے لوگوں کو اپنی خواہش کے موافق دکھلاتے اور اس کے بہت سے اخبار و احکام کو چھپائے بیٹھے ہو۔ اور اس طرح اس کی اصل روشنی تم نے باقی نہیں چھوڑی۔ تاہم جو حصہ آج باقی رہ گیا ہے وہ ہی پتہ دے رہا ہے کہ جس محل کے کھنڈرات یہ ہیں وہ اپنی زمانہ عروج میں کیسا عظیم الشان ہوگا۔
    ف٣ یعنی ایسا نور و ہدایت بجز خدا کے اور کس خزانہ سے آ سکتا ہے؟ اگر ایسی صاف اور بدیہی چیز کو بھی لوگ نہیں مانتے تو آپ تبلیغ وتنبیہ کر کے سبکدوش ہو
    جائیے اور ان کو چھوڑ دیجئے کہ یہ اپنی خرافات اور لہو و لعب میں مشغول رہیں اور جب وقت آئے گا خداخود انکو بتلا دے گا
    Pl.Forward to Others
    HADEES MUBARAK
    صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 326 حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات 14 متفق علیہ
    محمد بن سنان عوفی، ہشیم، ح، سعیدبن نضر، سیار، یزید فقیر، جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھے پانچ چیزیں ایسی دی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے کسے کو نہ دی گئی تھیں، (1) مجھے ایک مہینہ کی راہ سے رعب کے ذریعہ مدد دی گئی، (2) زمین میرے لیے مسجد اور پاک بنا دی گئی، لہذا میری امت میں جس شخص پرنماز کا وقت (جہاں) آجائے، اسے چاہئے کہ (وہیں زمین پر) نماز پڑھ لے، (3) میرے لئے مال غنیمت حلال کر دئیے گئے، حالانکہ مجھ سے پہلے کسی (نبی) کے لئے حلال نہ کئے گئے تھے، (4) مجھے شفاعت کی اجازت دی گئی، (5) ہر نبی خاص اپنی قوم کی طرف مبعوث ہوتا تھا، اور میں تمام آدمیوں کی طرف بھیجا گیا ہوں۔
    Volume 1, Book 2, Number 52:
    Narrated Abu Mas'ud:
    The Prophet said, "If a man spends on his family (with the intention of having a reward from
    Allah) sincerely for Allah's sake then it is a (kind of) alms-giving in reward for him.
    اللھم صل علی سيدنا محمد وعلی آل سيدنا محمد
    اس عاجز بندے کو دعاؤں ميں ياد رکھيں
    chat Quote

  2. Report bad ads?
  3. #2
    iqbalkuwait's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Kuwait
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    402
    Threads
    35
    Rep Power
    87
    Rep Ratio
    12
    Likes Ratio
    10

    Lightbulb اگر کافر کل رحمت کا جان لیتے، جو اللہ تعالی

    صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1390 حدیث مرفوع مکررات 34 متفق علیہ
    قتیبہ بن سعید، یعقوب بن عبدالرحمن، عمرو بن ابی عمرو، سعید بن ابی سعید مقبری، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ نے جس دن رحمت کو پیدا کیا تو اس دن اس کے سو حصے کئے۔ ننانوے حصے تو اپنے پاس رکھے۔ اور اپنی ساری مخلوق میں ایک حصہ بھیج دیا اگر کافر کل رحمت کا جان لیتے، جو اللہ تعالیٰ کے پاس ہے، تو جنت سے مایوس نہ ہوتے اور اگر ایمان دار اللہ تعالیٰ کے ہاں کے پوری عذاب کی خبرجان لیں، تو جہنم سے (کبھی بھی) بے خوف نہ ہوں۔
    320color20zekr20okokok - گلدستہ  انتخاب  اقبال  کویت Iqbalkuwait's corner

    chat Quote

  4. #3
    iqbalkuwait's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Kuwait
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    402
    Threads
    35
    Rep Power
    87
    Rep Ratio
    12
    Likes Ratio
    10

    Lightbulb Quran sura 6/92 translation one hadees urdu & eng

    بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
    Tuesday, 09 March 2010
    Quran. 6 Aya.92
    وَهَٰذَا كِتَابٌ أَنْزَلْنَاهُ مُبَارَكٌ مُصَدِّقُ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَلِتُنْذِرَ أُمَّ الْقُرَىٰ وَمَنْ حَوْلَهَا ۚ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ يُؤْمِنُونَ بِهِ ۖ وَهُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ [٦:٩٢]
    اور یہ (وہ) کتاب ہے جسے ہم نے نازل فرمایا ہے، بابرکت ہے، جو کتابیں اس سے پہلے تھیں ان کی (اصلاً) تصدیق کرنے والی ہے۔ اور (یہ) اس لئے (نازل کی گئی ہے) کہ آپ (اولاً) سب (انسانی) بستیوں کے مرکز (مکّہ) والوں کو اور (ثانیاً ساری دنیا میں) اس کے ارد گرد والوں کو ڈر سنائیں، اور جو لوگ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اس پر وہی ایمان لاتے ہیں اور وہی لوگ اپنی نماز کی پوری حفاظت کرتے ہیں،
    This is indeed a Blessed Book We have sent down, confirming what was (revealed) before it, so that you may warn the town which is the Mother of All Towns, (i.e. Makkah) and those around it. Those who believe in the Hereafter believe in it, and they take due care of their prayers.
    TAFSEER
    ف٤ یعنی اگر خدا نے کوئی چیز نہیں اتاری تو یہ مبارک کتاب کہاں سے آئی جس کا نام قرآن ہے اور جو تمام پچھلی کتابوں کے مضامین کی تصدیق کرنے والی ہے۔ اگر یہ آسمانی کتاب نہیں تو بتلاؤ کس کی تصنیف ہے جس کا مثل لانے پر جن و انس قادر نہ ہوں کیا اسے ایک امی کی تصنیف کہہ سکتے ہیں۔
    ف ٥ "اُم القریٰ" بستیوں کی اصل اور جڑ کو کہتے ہیں مکہ معظمہ تمام عرب کا دینی اور دنیاوی مرجع تھا اور جغرافیائی حیثیت میں بھی قدیم دنیا کے وسط میں مرکز کی طرف واقع ہے اور جدید دنیا (امریکہ) اس کے نیچے ہے اور روایات حدیثیہ کے موافق پانی سے زمین بنائی گئی تو اول یہی جگہ کھلی تھی۔ ان وجوہ سے مکہ کو "ام القریٰ" فرمایا اور آس پاس سے مراد یا عرب ہے کیونکہ دنیا میں قرآن کے اول مخاطب وہی تھے۔ ان کے ذریعہ سے باقی دنیا کو خطاب ہوا اور یا سارا جہان مراد ہو جیسے فرمایا لَیَکُونَ لِلْعَالَمِیْنَ نَذِیْراً۔
    ف ٦ جسے آخرت کی زندگی پر یقین اور بعد الموت کا خیال ہوگا' اسی کو ہدایت اور طریق نجات کی تلاش ہوگی وہی پیغام الٰہی کو قبول اور نماز وغیرہ عبادات کی حفاظت کرے گا۔
    HADEES MUBARAK
    صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 410 حدیث مرفوع مکررات 9 متفق علیہ
    جمعہ بن عبداللہ ، مروان، ہاشم بن ہاشم، عامر بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو آدمی ہر صبح کو سات عجوہ کھجوریں کھالے تو اس دن کوئی زہر اور جادو اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
    Volume 1, Book 2, Number 53:
    Narrated Sa'd bin Abi Waqqas:
    Allah's Apostle said, "You will be rewarded for whatever you spend for Allah's sake even if it
    were a morsel which you put in your wife's mouth."
    اللھم صل علی سيدنا محمد وعلی آل سيدنا محمد
    اس عاجز بندے کو دعاؤں ميں ياد رکھيں
    chat Quote

  5. #4
    iqbalkuwait's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Kuwait
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    402
    Threads
    35
    Rep Power
    87
    Rep Ratio
    12
    Likes Ratio
    10

    Lightbulb Hadees Nabi Kareem

    Volume 1, Book 2, Number 11:
    Narrated 'Abdullah bin 'Amr:
    A man asked the Prophet , "What sort of deeds or (what qualities of) Islam are good?" The
    Prophet replied, 'To feed (the poor) and greet those whom you know and those whom you do
    not Know (See Hadith No. 27).
    chat Quote

  6. Report bad ads?
  7. #5
    iqbalkuwait's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Kuwait
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    402
    Threads
    35
    Rep Power
    87
    Rep Ratio
    12
    Likes Ratio
    10

    Lightbulb Quran sura 6/93 translation one hadees urdu & eng

    بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
    Wednesday, 10 March 2010
    Quran. 6 Aya.93
    وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ قَالَ أُوحِيَ إِلَيَّ وَلَمْ يُوحَ إِلَيْهِ شَيْءٌ وَمَنْ قَالَ سَأُنْزِلُ مِثْلَ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ ۗ وَلَوْ تَرَىٰ إِذِ الظَّالِمُونَ فِي غَمَرَاتِ الْمَوْتِ وَالْمَلَائِكَةُ بَاسِطُو أَيْدِيهِمْ أَخْرِجُوا أَنْفُسَكُمُ ۖ الْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُونِ بِمَا كُنْتُمْ تَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ غَيْرَ الْحَقِّ وَكُنْتُمْ عَنْ آيَاتِهِ تَسْتَكْبِرُونَ [٦:٩٣]
    اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے یا (نبوت کا جھوٹا دعوٰی کرتے ہوئے یہ) کہے کہ میری طرف وحی کی گئی ہے حالانکہ اس کی طرف کچھ بھی وحی نہ کی گئی ہو اور (اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا) جو (خدائی کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے یہ) کہے کہ میں (بھی) عنقریب ایسی ہی (کتاب) نازل کرتا ہوں جیسی اللہ نے نازل کی ہے۔ اور اگر آپ (اس وقت کا منظر) دیکھیں جب ظالم لوگ موت کی سختیوں میں (مبتلا) ہوں گے اور فرشتے (ان کی طرف) اپنے ہاتھ پھیلائے ہوئے ہوں گے اور (ان سے کہتے ہوں گے تم اپنی جانیں جسموں سے نکالو۔ آج تمہیں سزا میں ذلّت کا عذاب دیا جائے گا۔ اس وجہ سے کہ تم اﷲ پر ناحق باتیں کیا کرتے تھے اور تم اس کی آیتوں سے سرکشی کیا کرتے تھے،
    Who is more unjust than the one who fabricates a lie against Allah or says, :Revelation has been sent to me , whereas no revelation has been sent to him, and the one who says, :I would produce the like of what Allah has revealed. If only you could witness when the unjust are in the throes of death, and the angels stretch their hands (and say), ut with your souls. Today, you shall have your punishment, a punishment of humiliation, because you have been saying about Allah what is not true, and have been showing arrogance against His verses.
    TAFSEER
    ف٧ خدا پر بہتان باندھنے سے شائد یہ مراد ہے کہ خدا کی طرف ان باتوں کی نسبت کرے جو اس کی شان رفیع کے لائق نہیں مثلا کسی کو اس کا شریک ٹھرائے یا بیوی بچے تجویز کرے یا یوں کہے مَآاَنْزَلَ اللہ عَلٰی بَشَرٍمِّنْ شَیْءٍ یعنی اس نے بندوں کی ہدایت کا کوئی سامان نہیں کیا۔ ایسا کہنے والا سخت ظالم ہے اسی طرح جو شخص نبوت و پیغمبری کا جھوٹا دعویٰ کرے یا یہ ڈینگ مارے کہ خدا کے جیسا کلام تو میں لا سکتا ہوں جیسے بعض مشرکین کہتے تھے لَوْ نَشَآءُ لَقُلْنَا مِثْلَ ھٰذا یہ سب باتیں انتہائی ظلم اور دیدہ دلیری کی ہیں جس کی سزا کا تھوڑا سا حال آگے مذکور ہے۔
    ف ٨ یعنی موت کی باطنی اور روحانی سختیوں میں۔
    ف٩ یعنی روح قبض کرنے اور سزا دینے کو ہاتھ بڑھا رہے ہیں اور مزید تشدید اور اظہار غیظ کے لئے کہتے جاتے ہیں کہ نکالو اپنی جانیں ( جنہیں بہت دنوں سے بانواع حیل بچاتے پھرتے تھے)
    ف١٠ یعنی سخت تکلیف کے ساتھ ذلت و رسوائی بھی ہوگی۔
    ف١ یعنی ازراہ تکبر آیات اللہ کو جھٹلاتے تھے۔
    HADEES MUBARAK
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا کہ سب سے زیادہ معزز اور بزرگ کون ہے؟ آپ نے فرمایا جو سب سے زیادہ خدا کا خوف رکھتا ہو
    Volume 1, Book 2, Number 54:
    Narrated Jarir bin Abdullah:
    I gave the pledge of allegiance to Allah's Apostle for the following:
    1. offer prayers perfectly
    2. pay the Zakat (obligatory charity)
    3. and be sincere and true to every Muslim.
    اللھم صل علی سيدنا محمد وعلی آل سيدنا محمد
    اس عاجز بندے کو دعاؤں ميں ياد رکھيں
    chat Quote

  8. #6
    iqbalkuwait's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Kuwait
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    402
    Threads
    35
    Rep Power
    87
    Rep Ratio
    12
    Likes Ratio
    10

    Lightbulb Hadees nabi kareem

    Volume 1, Book 2, Number 12:
    Narrated Anas:
    The Prophet said, "None of you will have faith till he wishes for his (Muslim) brother what
    he likes for himself."
    chat Quote

  9. #7
    iqbalkuwait's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Kuwait
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    402
    Threads
    35
    Rep Power
    87
    Rep Ratio
    12
    Likes Ratio
    10

    Lightbulb Hadees Nabi Kareem

    Volume 1, Book 2, Number 14:
    Narrated Anas:
    The Prophet said "None of you will have faith till he loves me more than his father, his
    children and all mankind."
    chat Quote

  10. #8
    iqbalkuwait's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Kuwait
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    402
    Threads
    35
    Rep Power
    87
    Rep Ratio
    12
    Likes Ratio
    10

    Lightbulb Hadees Nabi Kareem

    Volume 1, Book 2, Number 15:
    Narrated Anas:
    The Prophet said, "Whoever possesses the following three qualities will have the sweetness
    (delight) of faith:
    1. The one to whom Allah and His Apostle becomes dearer than anything else.
    2. Who loves a person and he loves him only for Allah's sake.
    3. Who hates to revert to Atheism (disbelief) as he hates to be thrown into the fire."
    chat Quote

  11. #9
    iqbalkuwait's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Kuwait
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    402
    Threads
    35
    Rep Power
    87
    Rep Ratio
    12
    Likes Ratio
    10

    Lightbulb Quran Sura 6/101,102 translation,Tafseer With Hadees urdu,Eng.

    بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
    Tuesday, 16 March 2010
    Quran-Sura-6 Aya-101,102
    بَدِيعُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ أَنَّىٰ يَكُونُ لَهُ وَلَدٌ وَلَمْ تَكُنْ لَهُ صَاحِبَةٌ ۖ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ ۖ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
    ذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ فَاعْبُدُوهُ ۚ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ
    وہی آسمانوں اور زمینوں کا مُوجِد ہے، بھلا اس کی اولاد کیونکر ہو سکتی ہے حالانکہ اس کی بیوی (ہی) نہیں ہے، اور اسی نے ہر چیز کو پیدا فرمایا ہے اور وہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے،
    یہی (اﷲ) تمہارا پروردگار ہے، اس کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں، (وہی) ہر چیز کا خالق ہے پس تم اسی کی عبادت کیا کرو اور وہ ہر چیز پر نگہبان ہے،
    Originator of the heavens and the earth! How should He have a son when there is for Him no spouse? And He hath created everything and He is Knower of everything.

    Such isAllah, your Lord! L ilha illa Huwa (none has the right to be worshipped but He), the Creator of all things. So worship Him (Alone), and He is the Wakl (Trustee, Disposer of affairs, Guardian, etc.) over all things.
    TAFSEER
    ٣ ف کیونکہ انسان اگر اپنے پاؤں تلے بچھے ہوئے زمین کے اس عظیم الشان فرش اور بچھونے میں اور اپنے اوپر تنے ہوئے آسمان کے اس عظیم الشان و بےمثال چھت ہی میں صحیح طور پر غور و فکر سے کام لے لے۔ اور سوچے کہ کون ہے وہ جس نے زمین و آسمان کی حکمتوں بھری اس کائنات کو بطن عدم سے نکال کر خلعت وجود سے نوازا ہے۔ اور اس کو ان گنت ولاتعداد نعمتوں، حکمتوں، اور عظیم الشان نشانیوں سے بھر دیا؟ سو وہی ہے اللہ وحدہ، لاشریک، خالق کل اور مالک مطلق، جس نے آسمانوں اور زمین کی اس کائنات کو بغیر کسی نمونہ و مثال کے اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے پیدا فرمایا ہے اور اس کو وجود بخشا ہے، اور جب اس کو پیدا کرنے، وجود بخشنے، اور اس کو چلانے، اور باقی رکھنے میں کوئی اس کا شریک وسہیم نہیں، تو پھر اسکے حقِ عبادت وبندگی میں کوئی اس کا شریک وسہیم کس طرح ہوسکتا ہے؟ پس وہی ہے معبودِ برحق اور ہر قسم کی عبادت وبندگی اسی کا اور صرف اسی کا حق ہے، سبحانہ و تعالیٰ
    ہماری آنکھیں اور اللہ جل شانہ
    جس کے یہ اوصاف ہیں یہی تمہارا اللہ ہے ، یہی تمہارا پالنہار ہے، یہی سب کا خالق ہے تم اسی ایک کی عبادت کرو، اس کی وحدانیت کا اقرار کرو ۔ اس کے سوا کسی کو عبادت کے لائق نہ سمجھو ۔ اس کی اولاد نہیں ، اس کے ماں باپ نہیں، اس کی بیوی نہیں، اس کی برابری کا اس جیسا کوئی نہیں، وہ ہر چیز کا حافظ نگہبان اور وکیل ہے ہر کام کی تدبیر وہی کرتا ہے سب کی روزیاں اسی کے ذمہ ہیں ، ہر ایک کی ہر وقت وہی حفاظت کرتا ہے ۔ سلف کہتے ہیں دنیا میں کوئی آنکھ اللہ کو نہیں دیکھ سکتی ۔ ہاں قیامت کے دن مومنوں کو اللہ کا دیدار ہو گا ، حضرت عائشہ صدیقہ سے مروی ہے کہ جو کہے کہ حضور نے اپنے رب کو دیکھا ہے اس نے جھوٹ کہا پھر آپ نے یہی آیت پڑھی۔ ابن عباس سے اس کے بر خلاف مروی ہے انہوں نے روایت کو مطلق رکھا ہے اور فرماتے ہیں اپنے دل سے حضور نے دو مرتبہ اللہ کو دیکھا سور نجم میں یہ مسئلہ پوری تفصیل سے بیان ہو گا انشاء اللہ تعالٰی ، اسمعیل بن علی فرماتے ہیں کہ دنیا میں کوئی شخص اللہ کو نہیں دیکھ سکتا اور حضرات فرماتے ہیں یہ تو عام طور پر بیان ہوا ہے پھر اس میں سے قیامت کے دن مومنوں کا اللہ کو دیکھنا مخصوص کر لیا ہے ہاں معتزلہ کہتے ہیں دنیا اور آخرت میں کہیں بھی اللہ کا دیدار نہ ہو گا ۔ اس میں انہوں نے اہلسنت کی مخالفت کے علاوہ کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی نادانی برتی ، کتاب اللہ میں موجود ہے آیت(وجوہ یومئذ ناضرۃ الی ربھا ناظرۃ) یعنی اس دن بہت سے چہرے ترو تازہ ہوں گے اپنے رب کی طرف دیکھنے والے ہوں گے اور فرمان ہے آیت(کلا انھم عن ربھم یومئذ لمحجوبون) یعنی کفار قیامت والے دن اپنے رب کے دیدار سے محروم ہوں گے ۔ امام شافعی فرماتے ہیں اس سے صاف ظاہر ہے کہ مومنوں کے لیے اللہ تعالٰی کا حجاب نہیں ہو گا متواتر احادیث سے بھی یہی ثابت ہے ۔ حضرت ابو سعید ابوہریرہ انس جریج صہیب بلال وغیرہ سے مروی ہے کہ حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ مومن اللہ تبارک و تعالٰی کو قیامت کے میدانوں میں جنت کے باغوں میں دیکھیں گے ۔ اللہ تعالٰی اپنے فضل وکرم سے ہمیں بھی انہیں میں سے کرے آمین! یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسے آنکھیں نہیں دیکھ پاتیں یعنی عقلیں ، لیکن یہ قول بہت دور کا ہے اور ظاہر کے خلاف ہے اور گویا کہ ادراک کو اس نے رؤیت کے معنی میں سمجھا ، واللہ اعلم، اور حضرات دیدار کے دیکھنے کو ثابت شدہ مانتے ہوئے لیکن ادراک کے انکار کے بھی مخالف نہیں اس لئے کہ ادراک رؤیت سے خاص ہے اور خاص کی نفی عام کی نفی کو لازم نہیں ہوتی ۔ اب جس ادراک کی یہاں نفی کی گئی ہے یہ ادراک کیا ہے اور کس قسم کا ہے اس میں کئی قول ہیں مثلاً معرفت حقیقت پس حقیقت کا عالم بجز اللہ کے اور کوئی نہیں گو مومن دیدار کریں گے لیکن حقیقت اور چیز ہے چاند کو لوگ دیکھتے ہیں لیکن اس کی حقیقت اس کی ذات اس کی ساخت تک کس کی رسائی ہوتی ہے ؟ پس اللہ تعالٰی تو بےمثل ہے ابن علی فرماتے ہیں نہ دیکھنا دنیا کی آنکھوں کے ساتھ مخصوص ہے ، بعض کہتے ہیں ادراک اخص ہے رؤیت سے کیونکہ ادراک کہتے ہیں احاطہ کر لینے کو اور عدم احاطہ سے عدم رؤیت لازم نہیں آتی جیسے علم کا احاطہ نہ ہونے سے مطلق علم کا نہ ہونا ثابت نہیں ہوتا ۔ احاطہ علم کا نہ ہونا اس آیت سے ثابت ہے کہ آیت(ولا یحیطون بہ علما) صحیح مسلم میں ہے حدیث(لا احصی ثناء علیک کما اثنیت علی نفسک) یعنی اے اللہ میں تیری ثنا کا احاطہ نہیں کر سکتا لیکن ظاہر ہے کہ اس سے مراد مطلق ثنا کا نہ کرنا نہیں ، ابن عباس کا قول ہے کہ کسی کی نگاہ مالک الملک کو گھیر نہیں سکتی ۔ حضرت عکرمہ سے کہا گیا کہ آیت(لا تدرکہ الابصار) تو آپ نے فرمایا کیا تو آسمان کو نہیں دیکھ رہا؟ اس نے کہا ہاں فرمایا پھر سب دیکھ چکا ہے ؟ قتادہ فرماتے ہیں اللہ اس سے بہت بڑا ہے کہ اسے آنکھیں ادراک کر لیں ۔ چنانچہ ابن جرید میں آیت(وجوہ یومئذ ناضرۃ) کی تفسیر میں ہے کہ اللہ کی طرف دیکھیں گے ان کی نگاہیں اس کی عظمت کے باعث احاطہ نہ کر سکیں گی اور اس کی نگاہ ان سب کو گھیرے ہوئے ہو گی ۔ اس آیت کی تفسیر میں ایک مرفوع حدیث میں ہے اگر انسان جن شیطان فرشتے سب کے سب ایک صف باندھ لیں اور شروع سے لے کر آخر تک کے سب موجودہ ہوں تاہم نا ممکن ہے کہ کبھی بھی وہ اللہ کا احاطہ کر سکیں ۔ یہ حدیث غریب ہے اس کی اس کے سوا کوئی سند نہیں نہ صحاح ستہ والوں میں سے کسی نے اس حدیث کو روایت کیا ہے ۔ واللہ اعلم حضرت عکرمہ فرماتے ہیں میں نے حضرت ابن عباس سے سنا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تبارک و تعالٰی کو دیکھا تو میں نے کہا کیا اللہ تعالٰی نے یہ نہیں فرمایا کہ اللہ کو آنکھیں نہیں پا سکتیں اور وہ تمام نگاہوں کو گھیر لیتا ہے ، تو آپ نے مجھے فرمایا یہ اللہ کا نور ہے اور وہ جو اس کا ذاتی نور ہے جب وہ اپنی تجلی کرے تو اس کا ادراک کوئی نہیں کر سکتا اور روایت میں ہے اس کے بالمقابل کوئی چیز نہیں ٹھہر سکتی ، اسی جواب کے مترادف معنی وہ حدیث ہے جو بخاری مسلم میں ہے کہ اللہ تعالٰی سوتا نہیں نہ اسے سونا لائق ہے وہ ترازو کو جھکاتا ہے اور اٹھاتا ہے اس کی طرف دن کے عمل رات سے پہلے اور رات کے عمل دن سے پہلے چڑھ جاتے ہیں اس کا حجاب نور ہے یا نار ہے اگر وہ ہٹ جائے تو اس کے چہرے کی تجلیاں ہر اس چیز کو جلا دیں جو اس کی نگاہوں تلے ہے ۔ اگلی کتابوں میں ہے کہ حضرت موسیٰ کلیم اللہ نے اللہ تعالٰی سے دیدار دیکھنے کی خواہش کی تو جواب ملا کہ اے موسیٰ جو زندہ مجھے دیکھے گا وہ مر جائے گا اور جو خشک مجھے دیکھ لے گا وہ ریزہ ریزہ ہو جائے گا، خود قرآن میں ہے کہ جب تیرے رب نے پہاڑ پر تجلی ڈالی تو وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا اور موسیٰ بیہوش ہو کر گر پڑے افاقہ کے بعد کہنے لگے اللہ تو پاک ہے میں تیری طرف توبہ کرتا ہوں اور میں سب سے پہلا مومن ہوں ۔ یاد رہے کہ اس خاص ادراک کے انکار سے قیامت کے دن مومنوں کے اپنے رب کے دیکھنے سے انکار نہیں ہو سکتا ۔ اس کی کیفیت کا علم اسی کو ہے ۔ ہاں بیشک اس کی حقیقی عظمت جلالت قدرت بزرگی وغیرہ جیسی ہے وہ بھلا کہاں کسی کی سمجھ میں آ سکتی ہے ؟ حضرت عائشہ فرماتی ہیں آخرت میں دیدار ہو گا اور دنیا میں کوئی بھی اللہ کو نہیں دیکھ سکتا اور یہی آیت تلاوت فرمائی ۔ پس جس ادراک کی نفی کی ہے وہ معنی میں عظمت و جلال کی روایت کے ہے جیسا کہ وہ ہے ۔ یہ تو انسان کیا فرشتوں کے لئے بھی نا ممکن ہے ہاں وہ سب کو گھیرے ہوئے ہے جب وہ خالق ہے تو عالم کیوں نہ ہو گا جیسے فرمان ہے آیت(الا یعلم من خلق) الخ، کیا وہ نہیں جانے گا جو پیدا کرتا ہے جو لطف و کرم والا اور بڑی خبرداری والا ہے اور ہو سکتا ہے کہ نگاہ سے مراد نگاہ ولا ہو یعنی اسے کوئی نہیں دیکھ سکتا اور وہ سب کو دیکھتا ہے وہ ہر ایک کو نکالنے میں لطیف ہے اور ان کی جگہ سے خبیر ہے واللہ اعلم جیسے کہ حضرت لقمان نے اپنے بیٹے کو وعظ کہتے ہوئے فرمایا تھا کہ بیٹا اگر کوئی بھلائی یا برائی رائی کے دانہ کے برابر بھی ہو خواہ پتھر میں ہو یا آسمانوں میں یا زمین میں اللہ اسے لائے گا اللہ تعالٰی بڑا باریک بین اور خبردار ہے ۔
    HADEES MUBARAK
    صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2954 حدیث مرفوع مکررات 5متفق علیہ
    ابوکریب محمد بن علاء بن کریب، ابواسامہ، ہشام، سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو میرے برتن میں سوائے تھوڑے سے جو کے کھانے کے لیے اور کچھ نہیں تھا میں اسی برتن میں بہت دنوں تک کھاتی رہی میں نے اس برتن کو ناپا تو اس میں سے جو ختم ہو گئے۔
    Volume 1, Book 3, Number 63:
    Narrated Anas bin Malik:
    While we were sitting with the Prophet in the mosque, a man came riding on a camel. He
    made his camel kneel down in the mosque, tied its foreleg and then said: "Who amongst you
    is Muhammad?" At that time the Prophet was sitting amongst us (his companions) leaning on
    his arm. We replied, "This white man reclining on his arm." The an then addressed him, "O
    Son of 'Abdul Muttalib."
    The Prophet said, "I am here to answer your questions." The man said to the Prophet, "I want
    to ask you something and will be hard in questioning. So do not get angry." The Prophet said,
    "Ask whatever you want." The man said, "I ask you by your Lord, and the Lord of those who
    were before you, has Allah sent you as an Apostle to all the mankind?" The Prophet replied,
    "By Allah, yes." The man further said, "I ask you by Allah. Has Allah ordered you to offer
    five prayers in a day and night (24 hours).? He replied, "By Allah, Yes." The man further
    said, "I ask you by Allah! Has Allah ordered you to observe fasts during this month of the
    year (i.e. Ramadan)?" He replied, "By Allah, Yes." The man further said, "I ask you by Allah.
    Has Allah ordered you to take Zakat (obligatory charity) from our rich people and distribute
    it amongst our poor people?" The Prophet replied, "By Allah, yes." Thereupon that man said,
    "I have believed in all that with which you have been sent, and I have been sent by my people
    as a messenger, and I am Dimam bin Tha'laba from the brothers of Bani Sa'd bin Bakr."
    Muhammad Iqbal Kuwait
    اللھم صل علی سيدنا محمد وعلی آل سيدنا محمد
    اس عاجز بندے کو دعاؤں ميں ياد رکھيں
    anigif202 3 - گلدستہ  انتخاب  اقبال  کویت Iqbalkuwait's corner
    chat Quote

  12. Report bad ads?
  13. #10
    iqbalkuwait's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Kuwait
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    402
    Threads
    35
    Rep Power
    87
    Rep Ratio
    12
    Likes Ratio
    10

    Lightbulb Quran Sura 6/107,108 translation,Tafseer With Hadees urdu,Eng.

    بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
    Friday, 19 March 2010
    Quran. 6 Aya.107,108
    وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ مَا أَشْرَكُوا ۗ وَمَا جَعَلْنَاكَ عَلَيْهِمْ حَفِيظًا ۖ وَمَا أَنْتَ عَلَيْهِمْ بِوَكِيلٍ
    وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدْوًا بِغَيْرِ عِلْمٍ ۗ كَذَٰلِكَ زَيَّنَّا لِكُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمْ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّهِمْ مَرْجِعُهُمْ فَيُنَبِّئُهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
    اور اگر اﷲ (ان کو جبراً روکنا) چاہتا تو یہ لوگ (کبھی) شرک نہ کرتے، اور ہم نے آپ کو (بھی) ان پر نگہبان نہیں بنایا اور نہ آپ ان پر پاسبان ہیں،
    اور (اے مسلمانو!) تم ان (جھوٹے معبودوں) کو گالی مت دو جنہیں یہ (مشرک لوگ) اللہ کے سوا پوجتے ہیں پھر وہ لوگ (بھی جواباً) جہالت کے باعث ظلم کرتے ہوئے اللہ کی شان میں دشنام طرازی کرنے لگیں گے۔ اسی طرح ہم نے ہر فرقہ (و جماعت) کے لئے ان کا عمل (ان کی آنکھوں میں) مرغوب کر رکھا ہے (اور وہ اسی کو حق سمجھتے رہتے ہیں)، پھر سب کو اپنے رب ہی کی طرف لوٹنا ہے اور وہ انہیں ان اعمال کے نتائج سے آگاہ فرما دے گا جو وہ انجام دیتے تھے،
    HadAllah willed, they would not have taken others besides Him in worship. And We have not made you a watcher over them nor are you set over them to dispose of their affairs.
    Revile not those unto whom they pray beside Allah lest they wrongfully revile Allah through ignorance. Thus unto every nation have We made their deed seem fair. Then unto their Lord is their return, and He will tell them what they used to do.
    TAFSEER
    ف٤ یعنی حق تعالٰی کی تکوینی حکمت اس کو متقضی نہیں ہوئی کہ وہ ساری دنیا کو زبردستی مومن بنا دے بیشک وہ چاہتا تو روئے زمین پر ایک مشرک کو باقی نہ چھوڑتا۔ لیکن شروع سے اس نے انسانی فطرت کا نظام ہی ایسا رکھا ہے کہ آدمی کوشش کرے تو یقیناً ہدایت قبول کر سکے تاہم قبول کرنے میں بالکل مجبور و مضطر نہ ہو پہلے اس مسئلہ کی تقریر گزر چکی۔
    ف ٥ آپ کا فرض تبلیغ احکام الٰہی کا اتباع ہے ان کے اعمال کے ذمہ دار اور جوابدہ آپ نہیں ہیں۔
    سودا بازی نہیں ہو گی
    اللہ تعالٰی اپنے نبی کو اور آپ کے ماننے والوں کو مشرکین کے معبودوں کو گالیاں دینے سے منع فرماتا ہے گو کہ اس میں کچھ مصلحت بھی ہو لیکن اس میں مفسدہ بھی ہے اور وہ بہت بڑا ہے یعنی ایسا نہ ہو کہ مشرک اپنی نادانی سے اللہ کو گالیاں دینے لگ جائیں ایک روایت میں ہے کہ مشرکین نے ایسا ارادہ ظاہر کیا تھا اس پر یہ آیت اتری، قتادہ کا قول ہے کہ ایسا ہوا تھا اس لئے یہ آیت اتری اور ممانعت کر دی گئی ۔ ابن ابی حاتم میں سدی سے مروی ہے کہ ابو طالب کی موت کی بیماری کے وقت قریشیوں نے آپس میں کہا کہ چلو چل کر ابو طالب سے کہیں کہ وہ اپنے بھتیجے (حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) کو روک دیں ورنہ یہ یقینی بات ہے کہ اب ہم اسے مار ڈالیں گے تو ممکن ہے کہ عرب کی طرف سے آواز اٹھے کہ چچا کی موجودگی میں تو قریشیوں کو چلی نہیں اس کی موت کے بعد مار ڈالا ۔ یہ مشورہ کر کے ابوجہل ابوسفیان نضیر بن حارث امیہ بن ابی خلف عقبہ بن ابو محیط عمرو بن عاص اور اسود بن بختری چلے ۔ مطلب نامی ایک شخص کو ابو طالب کے پاس بھیجا کہ وہ ان کے آنے کی خبر دیں اور اجازت لیں ۔ اس نے جا کر کہا کہ آپ کی قوم کے سردار آپ سے ملنا چاہتے ہیں ابو طالب نے کہا بلا لویہ لوگ گئے اور کہنے لگے آپ کو ہم اپنا بڑا اور سردار مانتے ہیں آپ کو معلوم ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے ہمیں ستار کھا ہے وہ ہمارے معبودوں کو برا کہتا ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ آپ بلا کر منع کر دیجئے ہم بھی اس سے رک جائیں گے ، ابو طالب نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بلایا آپ تشریف لائے ابو طالب نے کہا آپ دیکھتے ہیں آپ کی قوم کے بڑے یہاں جمع ہیں یہ سب آپ کے کنبے قبیلے اور رشتے کے ہیں یہ چاہتے ہیں کہ آپ انہیں اور ان کے معبودوں کو چھوڑ دیں یہ بھی آپ کو اور آپ کے اللہ کو چھوڑ دیں گے ۔ آپ نے فرمایا خیر ایک بات میں کہتا ہوں یہ سب لوگ سوچ سمجھ کر اس کا جواب دیں ۔ میں ان سے صرف ایک کلمہ طلب کرتا ہوں اور وعدہ کرتا ہوں کہ اگر یہ میری ایک بات مان لیں تو تمام عرب ان کا ماتحت ہو جائے تمام عجم ان کی مملکت میں آ جائے بڑی بڑی سلطنتیں انہیں خراج ادا کریں ، یہ سن کر ابوجہل نے کہا قسم ہے ایک ہی نہیں ایسی دس باتیں بھی اگر آپ کی ہوں تو ہم ماننے کو موجود ہیں فرمائیے وہ کلمہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا بس لا الہ الا اللہ کہہ دو ۔ اس پر ان سب نے انکار کیا اور ناک بھوں چڑھائی ۔ یہ بات دیکھ کر ابو طالب نے کہا پیارے بھتیجے اور کوئی بات کہو دیکھو تمہاری قوم کے سرداروں کو تمہاری یہ بات پسند نہیں آئی آپ نے فرمایا چچا جان آپ مجھے کیا سمجھتے ہیں اللہ کی قسم مجھے اسی ایک کلمہ کی دھن ہے اگر یہ لوگ سورج کو لا کر میرے ہاتھ میں رکھ دیں جب بھی میں کوئی اور کلمہ نہیں کہوں گا یہ سن کر وہ لوگ اور بگڑے اور کہنے لگے بس ہم کہہ دیتے ہیں کہ یا تو آپ ہمارے معبودوں کو گالیاں دینے سے رک جائیں ورنہ پھر ہم بھی آپ کو اور آپ کے معبود کو گالیاں دیں گے اس پر رب العالمین نے یہ آیت اتاری ، اسی مصلحت کو مد نظر رکھ کر رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ ملعون ہے جو اپنے ماں باپ کو گالیاں دے ۔ صحابہ نے کہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کوئی شخص اپنے ماں باپ کو گالی کیسے دے گا؟ آپ نے فرمایا اس طرح کہ یہ دوسرے کے باپ کو گالی دے دوسرا کے باپ کو ، یہ کسی کی ماں کو گالی دے وہ اس کی ماں کو، پھر فرماتا ہے اسی طرح اگلی امتیں بھی اپنی گمراہی کو اپنے حق میں ہدایت سمجھتی رہیں ۔ یہ بھی رب کی حکمت ہے یاد رہے کہ سب کا لوٹنا اللہ ہی کی طرف ہے وہ انہیں ان کے سب برے بھلے اعمال کا بدلہ دے گا اور ضرور دے گا ۔
    HADEES MUBARAK
    افضل ترين عمل
    سرکارِ دوعالم ،نورِ مجسم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہ وسلم ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے محوِ گفتگو تھے کہ آپ پر وحی آئی کہ اس صحابی کی زندگی کی ایک ساعت (یعنی گھنٹہ بھر زندگی) باقی رہ گئی ہے ۔ یہ وقت عصر کا تھا ۔ رحمت ِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہ وسلم نے جب یہ بات اس صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بتائی تو انہوں نے مضطرب ہوکر التجاء کی : ''یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہ وسلم ! مجھے ایسے عمل کے بارے میں بتائےے جو اس وقت میرے لئے سب سے بہتر ہو۔'' تو آپ نے فرمایا :''علمِ دین سیکھنے میں مشغول ہوجاؤ ۔'' چنانچہ وہ صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ علم سیکھنے میں مشغول ہوگئے اور مغرب سے پہلے ہی ان کا انتقال ہوگیا ۔ راوی فرماتے ہیں کہ اگر علم سے افضل کوئی شے ہوتی تو رسولِ مقبول صلی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہ وسلم اسی کا حکم ارشاد فرماتے ۔(تفسیر کبیر ، ج١،ص٤١٠)
    Volume 1, Book 3, Number 66:
    Narrated Abu Waqid Al-Laithi:
    While Allah's Apostle was sitting in the mosque with some people, three men came. Two of
    them came in front of Allah's Apostle and the third one went away. The two persons kept on
    standing before Allah's Apostle for a while and then one of them found a place in the circle
    and sat there while the other sat behind the gathering, and the third one went away. When
    Allah's Apostle finished his preaching, he said, "Shall I tell you about these three persons?
    One of them be-took himself to Allah, so Allah took him into His grace and mercy and
    accommodated him, the second felt shy from Allah, so Allah sheltered Him in His mercy
    (and did not punish him), while the third turned his face from Allah and went away, so Allah
    turned His face from him likewise. "
    Muhammad Iqbal Kuwait
    اللھم صل علی سيدنا محمد وعلی آل سيدنا محمد
    اس عاجز بندے کو دعاؤں ميں ياد رکھيں
    chat Quote

  14. #11
    iqbalkuwait's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Kuwait
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    402
    Threads
    35
    Rep Power
    87
    Rep Ratio
    12
    Likes Ratio
    10

    Lightbulb اگر تم گناہ نہ کرتے تو اللہ تعالی ایسی مخلو

    Hadees20Mubarak20M 2466 - گلدستہ  انتخاب  اقبال  کویت Iqbalkuwait's corner
    wwwislamicboardcom - گلدستہ  انتخاب  اقبال  کویت Iqbalkuwait's corner
    chat Quote

  15. #12
    iqbalkuwait's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Kuwait
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    402
    Threads
    35
    Rep Power
    87
    Rep Ratio
    12
    Likes Ratio
    10

    Lightbulb Quran Majid complete best software multi translation (search option)

    Quran Majid complete best software multi translation (search option)
    DOWNLOAD
    S - گلدستہ  انتخاب  اقبال  کویت Iqbalkuwait's corner
    wwwislamicboardcom - گلدستہ  انتخاب  اقبال  کویت Iqbalkuwait's corner
    chat Quote

  16. #13
    iqbalkuwait's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Kuwait
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    402
    Threads
    35
    Rep Power
    87
    Rep Ratio
    12
    Likes Ratio
    10

    Lightbulb Quran Sura 6/109,110 translation,Tafseer With Hadees urdu,Eng.

    بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

    Saturday, 20 March 2010
    Quran.6 Aya.109,110
    وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ لَىِٕنْ جَآءَتْهُمْ اٰیَةٌ لَّیُؤْمِنُنَّ بِهَا ؕ قُلْ اِنَّمَا الْاٰیٰتُ عِنْدَ اللّٰهِ وَ مَا یُشْعِرُكُمْ ۙ اَنَّهَاۤ اِذَا جَآءَتْ لَا یُؤْمِنُوْنَ
    وَ نُقَلِّبُ اَفْـِٕدَتَهُمْ وَ اَبْصَارَهُمْ كَمَا لَمْ یُؤْمِنُوْا بِهٖۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّ نَذَرُهُمْ فِیْ طُغْیَانِهِمْ یَعْمَهُوْنَ۠۝۱۱۰
    وہ بڑے تاکیدی حلف کے ساتھ اللہ کی قَسم کھاتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی (کھلی) نشانی آجائے تو وہ اس پر ضرور ایمان لے آئیں گے۔ (ان سے) کہہ دو کہ نشانیاں توصرف اﷲ ہی کے پاس ہیں، اور (اے مسلمانو!) تمہیں کیا خبر کہ جب وہ نشانی آجائے گی (تو) وہ (پھر بھی) ایمان نہیں لائیں گے،
    اور ہم ان کے دلوں کو اور ان کی آنکھوں کو (ان کی اپنی بدنیتی کے باعث قبولِ حق) سے (اسی طرح) پھیر دیں گے جس طرح وہ اس (نبی) پر پہلی بار ایمان نہیں لائے (سو وہ نشانی دیکھ کر بھی ایمان نہیں لائیں گے) اور ہم انہیں ان کی سرکشی میں (ہی) چھوڑ دیں گے کہ وہ بھٹکتے پھریں
    And they swear by God with thee their solemn oaths that if there came unto them a sign they would surely believe therein. Say thou: signs are but with Allah; and what will make ye perceive that even if it came they will not believe?
    They swear their most solemn oaths by Allah that if there comes to them some (manifest) Sign, they shall certainly believe in that. Say (to them): ‘Signs are but with Allah alone. And, (O Muslims,) how would you know that when the Sign comes (still) they will not believe?’
    TAFSEER
    معجزوں کے طالب لوگ
    صرف مسلمانوں کو دھوکا دینے کیلئے اور اس لئے بھی کہ خود مسلمان شک شبہ میں پڑ جائیں کافر لوگ قسمیں کھا کھا کر بڑے زور سے کہتے تھے کہ ہمارے طلب کردہ معجزے ہمیں دکھا دیئے جائیں تو واللہ ہم بھی مسلمان ہو جائیں ۔ اس کے جواب میں اللہ تعالٰی اپنے نبی کو ہدایت فرماتا ہے کہ آپ کہہ دیں کہ معجزے میرے قبضے میں نہیں یہ اللہ کے ہاتھ میں ہیں وہ چاہے دکھائے چاہے نہ دکھائے ابن جریر میں ہے کہ مشرکین نے حضور سے کہا کہ آپ فرماتے ہیں حضرت موسیٰ ایک پتھر پر لکڑی مارتے تھے تو اس سے بارہ چشمے نکلے تھے اور حضرت عیسیٰ مردوں میں جان ڈال دیتے تھے اور حضرت ثمود نے اونٹنی کا معجزہ دکھایا تھا تو آپ بھی جو معجزہ ہم کہیں دکھا دیں واللہ ہم سب آپ کی نبوت کو مان لیں گے، آپ نے فرمایا کیا معجزہ دیکھنا چاہتے ہو؟ انہوں نے کہا کہ آپ صفا پہاڑ کو ہمارے لئے سونے کا بنا دیں پھر تو قسم اللہ کی ہم سب آپ کو سچا جاننے لگیں گے ۔ آپ کو ان کے اس کلام سے کچھ امید بندھ گئی اور آپ نے کھڑے ہو کر اللہ تعالٰی سے دعا مانگنی شروع کی وہیں حضرت جبرائیل آئے اور فرمانے لگے سنئے اگر آپ چاہیں تو اللہ بھی اس صفا پہار کو سونے کا کر دے گا لیکن اگر یہ ایمان نہ لائے تو اللہ کا عذاب ان سب کو فنا کر دے گا ورنہ اللہ تعالٰی اپنے عذابوں کو روکے ہوئے ہے ممکن ہے ان میں نیک سمجھ والے بھی ہوں اور وہ ہدایت پر آ جائیں ، آپ نے فرمایا نہیں اللہ تعالٰی میں صفا کا سونا نہیں جاہتا بلکہ میں چاہتا ہوں کہ تو ان پر مہربانی فرما کر انہیں عذاب نہ کر اور ان میں سے جسے چاہے ہدایت نصیب فرما ۔ اسی پر یہ آیتیں(ولکن اکثر ھم یجھلون) تک نازل ہوئیں یہ حدیث گو مرسل ہے لیکن اس کے شاہد بہت ہیں چنانچہ قرآن کریم میں اور جگہ ہے آیت(وما منعنا ان نرسل بالایات الا ان کذب بھا الاولون) یعنی معجزوں کے اتارنے سے صرف یہ چیز مانع ہے کہ ان سے اگلوں نے بھی انہیں جھٹلا یا۔ انھا کی دوسری قرأت انھا بھی ہے اور لا یومنون کی دوسری قرأت لا تومنون ہے اس صورت میں معنی یہ ہوں گے کہ اے مشرکین کیا خبر ممکن ہے خود تمہارے طلب کردہ معجزوں کے آ جانے کے بعد بھی تمہیں ایمان لانا نصیب نہ ہو اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس آیت میں خطاب مومنوں سے ہے یعنی اے مسلمانو تم نہیں جانتے یہ لوگ ان نشانیوں کے ظاہر ہو چکنے پر بھی بےایمان ہی رہیں گے ۔ اس صورت میں انھا الف کے زیر کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے اور الف کے زبر کے ساتھ بھی یشعر کم کا معمول ہو کر اور لا یومنون کا لام اس صورت میں صلہ ہو گا جیسے آیت(الا تسجد اذ امرتک) میں ۔ اور آیت(وحرام علی قریتہ اھلکنھا انھم لا یرجعون) میں تو مطلب یہ ہوتا کہ اے مومنو تمہارے پاس اس کا کیا ثبوت ہے کہ یہ اپنی من مانی اور منہ مانگی نشانی دیکھ کر ایمان لائیں گے بھی؟ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ انھا معنی میں لعلھا کے ہے بلکہ حضرت ابی بن کعب کی قرأت میں انھا کے بدلے لعلھا ہی ہے ، عرب کے محاورے میں اور شعروں میں بھی یہی پایا گیا ہے ، امام ابن جرید رحمتہ اللہ علیہ اسی کو پسند فرماتے ہیں اور اس کے بہت سے شواہد بھی انہوں نے پیش کئے ہیں ، واللہ اعلم پھر فرماتا ہے کہ ان کے انکار اور کفر کی وجہ سے ان کے دل اور ان کی نگاہیں ہم نے پھیر دی ہیں ، اب یہ کسی بات پر ایمان لانے والے ہی نہیں ۔ ایمان اور ان کے درمیان دیوار حائل ہو چکی ہے ، روئے زمین کے نشانات دیکھ لیں گے تو بھی بےایمان ہی رہیں گے اگر ایمان قسمت میں ہوتا تو حق کی آواز پر پہلے ہی لبیک پکار اٹھتے ۔ اللہ تعالٰی ان کی بات سے پہلے یہ جانتا تھا کہ یہ کیا کہیں گے؟ اور ان کے عمل سے پہلے جانتا تھا کہ یہ کیا کریں گے ؟ اسی لئے اس نے بتلا دیا کہ ایسا ہو گا فرماتا ہے آیت(والا ینبئک مثل خبیر) اللہ تعالٰی جو کامل خبر رکھنے والا ہے اور اس جیسی خبر اور کون دے سکتا ہے؟ اس نے فرمایا کہ یہ لوگ قیامت کے روز حسرت و افسوس کے ساتھ آرزو کریں گے کہ اگر اب لوٹ کر دنیا کی طرف جائیں تو نیک اور بھلے بن کر رہیں ۔ لیکن اللہ سبحانہ و تعالٰی فرماتا ہے اگر بالفرض یہ لوٹا بھی دیئے جائیں تو بھی یہ ایسے کے ایسے ہی رہیں گے اور جن کاموں سے روکے گئے ہیں انہی کو کریں گے، ہرگز نہ چھوڑیں گے ، یہاں بھی فرمایا کہ معجزوں کا دیکھنا بھی ان کے لئے مفید نہ ہو گا ان کی نگاہیں حق کو دیکھنے والی ہی نہیں رہیں ان کے دل میں حق کیلئے کوئی جگہ خالی ہی نہیں ۔ پہلی بار ہی انہیں ایمان نصیب نہیں ہوا اسی طرح نشانوں کے ظاہر ہونے کے بعد بھی ایمان سے محروم رہیں گے ۔ بلکہ اپنی سرکشی اور گمراہی میں ہی بہکتے اور بھٹکتے حیران و سرگرداں رہیں گے ۔ (اللہ تعالٰی ہمارے دلوں کو اپنے دین پر ثابت رکھے ۔ آمین )۔
    ف١٠ یعنی جب کفر و سرکشی میں تمادی ہوگی تو نتیجہ یہ ہوگا کہ ہم ان کے دل اور آنکھیں الٹ دیں گے۔ پھر حق کے سمجھنے اور دیکھنے کی توفیق نہ ملے گی۔ موضح القرآن میں ہے کہ "اللہ جن کو ہدایت دیتا ہے اوّل ہی حق سن کر انصاف سے قبول کر تے ہیں اور جس نے پہلے ہی ضد کی اگر نشانیاں بھی دیکھ لے تو کچھ حیلہ بنا لے۔
    HADEES MUBARAK
    صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2993 حدیث مرفوع مکررات 8متفق علیہ
    یحیی بن ایوب، قتیبہ بن سعید، ، علی بن حجر سعدی، اسماعیل ابن جعفر، علاء، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا جمائی کا آنا شیطان کی طرف سے ہے تو جب تم میں سے کسی آدمی کو جمائی آئے تو جس قدر ہو سکے اسے روکے۔

    Volume 1, Book 3, Number 67:
    Narrated 'Abdur Rahman bin Abi Bakra's father:
    Once the Prophet was riding his camel and a man was holding its rein. The Prophet asked,
    "What is the day today?" We kept quiet, thinking that he might give that day another name.
    He said, "Isn't it the day of Nahr (slaughtering of the animals of sacrifice)" We replied, "Yes."
    He further asked, "Which month is this?" We again kept quiet, thinking that he might give it
    another name. Then he said, "Isn't it the month of Dhul-Hijja?" We replied, "Yes." He said,
    "Verily! Your blood, property and honor are sacred to one another (i.e. Muslims) like the
    sanctity of this day of yours, in this month of yours and in this city of yours. It is incumbent
    upon those who are present to inform those who are absent because those who are absent
    might comprehend (what I have said) better than the present audience."
    Muhammad Iqbal Kuwait
    اللھم صل علی سيدنا محمد وعلی آل سيدنا محمد
    اس عاجز بندے کو دعاؤں ميں ياد رکھيں

    chat Quote

  17. #14
    iqbalkuwait's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Kuwait
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    402
    Threads
    35
    Rep Power
    87
    Rep Ratio
    12
    Likes Ratio
    10

    Lightbulb بہترين ذکر جس سے سب گناہ معاف ہو جاتے ہيں

    15 - گلدستہ  انتخاب  اقبال  کویت Iqbalkuwait's corner
    o - گلدستہ  انتخاب  اقبال  کویت Iqbalkuwait's corner
    salam20nabi - گلدستہ  انتخاب  اقبال  کویت Iqbalkuwait's corner
    wwwislamicboardcom - گلدستہ  انتخاب  اقبال  کویت Iqbalkuwait's corner
    chat Quote

  18. Report bad ads?
  19. #15
    iqbalkuwait's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Kuwait
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    402
    Threads
    35
    Rep Power
    87
    Rep Ratio
    12
    Likes Ratio
    10

    Lightbulb اللہ تعالیٰ فرماے گا کیا تم ( جنت کا انعام پا&

    مشکوۃ شریف:جلد پنجم:حدیث نمبر 177 مکررات 0
    ١٤ " اور حضرت ابو سعید خدری کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ جنتیوں کو ( مخاطب کرنے کے لئے ) آواز دے گا کہ " اے جنتیو! " تمام جنتی ( یہ آواز سن کر ) جواب دیں گے کہ ہمارے پروردگار! ہم حاضر ہیں ، تیری خدمت میں موجود ہیں ، تمام تر بھلائی تیرے ہی قبضہ قدرت اور ارادے میں ہے ( کہ جس کو چاہے عطا کرے ) ۔ اللہ تعالیٰ فرماے گا ( میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ) کیا تم ( جنت کا انعام پاکر ( مجھ سے راضی وخوش ہو ؟ " وہ عرض کریں گے کہ پروردگار ! بھلا ہم آپ سے راضی وخوش کیوں نہیں ہوں گے ، آپ نے تو ہمیں وہ بڑی سے بڑی نعمت اور سرفرازی عطا فرمائی ہے جو اپنی مخلوق سے کسی کو بھی عطا نہیں کی اللہ تعالیٰ فرمائے گا : کیا میں اس سے بھی بڑی اور اس سے بھی بہتر نعمت تمہیں عطا نہ کروں ؟ وہ کہیں گے کہ پروردگار ! اس سے بھی بڑی اور اس سے بھی بہتر نعمت اور کیا ہوگی ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : " میں تمہیں اپنی رضا وخوشنودی عطا کروں گا اور پھر تم سے کبھی نا خوش نہ ہوں گا ۔ " ( بخاری ومسلم )
    تشریح : مولی کریم کا اپنے بندے سے راضی وخوش ہو جانا تمام نعمتوں اور سعادتوں کے حاصل ہوجانے کی ضمانت ہے لہٰذا جب پروردگار اہل جنت کے تئیں اپنی رضاوخوشنودی کا اظہار فرما دے گا تو گویا انہیں تمام ہی نعمتیں اور سرفرازیاں حاصل ہو جائیں گی اور عظیم ترین نعمت دیدار الہٰی ، بھی اسی کا ثمرہ ونتیجہ ہے ۔
    پہلے حق تعالیٰ جنتیوں سے پوچھیں گے کہ آیا تم مجھ سے خوش وراضی ہو ؟ اور جب ان کی طرف سے اثبات میں جواب مل جائے گاتب حق تعالیٰ ان کے تئیں اپنی رضا وخوشنودی کا اظہار فرمائیں گے ۔ تاکہ واضح ہو جائے بندے سے اللہ تعالیٰ کے راضی وخوش ہونے کی دلیل وعلامت یہہے کہ وہ بندہ اللہ تعالیٰ کو راضی وخوش پاتا ہے تو سمجھ لینا چاہئے کہ اس کا پروردگار بھی اس سے راضی وخوش ہے منقول ہے کہ صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین آپس میں یہ بحث وتمحیص اور غور وفکر کیا کرتے تھے کہ اس بات کو جاننے کا ذریعہ کیا ہو سکتا ہے کہ ہمارا پروردگار ہم سے راضی وخوش ہے ؟ آخر کار انہوں نے اس پر اطلاق کیا کہ خود ہم اپنے رب سے راضی وخوش ہیں تو ہمیں یقین رکھنا چاہئے کہ ہمارا رب بھی ہم سے راضی وخوش ہے ۔
    " اور پھر تم سے کبھی ناخوش نہ ہوگا ۔ " ظاہر ہے یہ اہل جنت کے حق میں سب سے بڑی سرفرازی کی بشارت ہوگی کہ ان کا پروردگار ہمیشہ ہمیشہ ان سے راضی وخوش رہے گا ۔ اس سعادت ونعمت سے بڑی سعادت ونعمت اور کیا ہو سکتی ہے ، حقیقت تو یہ ہے کہ حق تعالیٰ کی تھوڑی سی بھی رضا وخوشنودی پوری جنت اور جنت کی تمام نعمتوں اور سعادتوں سے بڑھ کر ہے چہ جائیکہ وہ رضا وخوشنودی مستقل طور پر اور ہمیشہ کے لئے حاصل ہو جائے ، خود اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ورضوان م اللہ اکبر لہٰذا ہر صاحب ایمان کو یہی التجا کرنی چاہئے کہ اللہم ارض عنا وارضنا عنک ( اے اللہ ! ہم سے راضی ہو جائیے اور ہمیں اپنے سے راضی کیجئے
    4a - گلدستہ  انتخاب  اقبال  کویت Iqbalkuwait's corner
    wwwislamicboardcom - گلدستہ  انتخاب  اقبال  کویت Iqbalkuwait's corner


    chat Quote

  20. #16
    iqbalkuwait's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Kuwait
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    402
    Threads
    35
    Rep Power
    87
    Rep Ratio
    12
    Likes Ratio
    10

    Re: Quran Majid complete best software multi translation (search option)

    Quran Majid complete best software multi translation (search option)
    sample
    zeker - گلدستہ  انتخاب  اقبال  کویت Iqbalkuwait's corner
    chat Quote

  21. #17
    iqbalkuwait's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Kuwait
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    402
    Threads
    35
    Rep Power
    87
    Rep Ratio
    12
    Likes Ratio
    10

    Lightbulb فرض نماز کے بعد کے ذکر جس سے سب گناہ معاف ہو ج

    فرض نماز کے بعد کے ذکر جس سے سب گناہ معاف ہو جاتے ہيں wwwislamicboardcom - گلدستہ  انتخاب  اقبال  کویت Iqbalkuwait's corner
    wwwislamicboardcom - گلدستہ  انتخاب  اقبال  کویت Iqbalkuwait's corner
    chat Quote

  22. #18
    iqbalkuwait's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Kuwait
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    402
    Threads
    35
    Rep Power
    87
    Rep Ratio
    12
    Likes Ratio
    10

    وہ ضعیف شخص جنتی ہے جس کولوگ ضعیف وحقیر سمج

    43 - گلدستہ  انتخاب  اقبال  کویت Iqbalkuwait's corner
    chat Quote

  23. #19
    iqbalkuwait's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Kuwait
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    402
    Threads
    35
    Rep Power
    87
    Rep Ratio
    12
    Likes Ratio
    10

    Arrow افضل ترين عمل دين کا علم

    4531360810 b7f6741100 o 1 - گلدستہ  انتخاب  اقبال  کویت Iqbalkuwait's corner
    chat Quote

  24. Report bad ads?
  25. #20
    iqbalkuwait's Avatar Full Member
    brightness_1
    Full Member
    star_rate star_rate star_rate star_rate star_rate
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Kuwait
    Gender
    Male
    Religion
    Islam
    Posts
    402
    Threads
    35
    Rep Power
    87
    Rep Ratio
    12
    Likes Ratio
    10

    Re: افضل ترين عمل دين کا علم

    6 - گلدستہ  انتخاب  اقبال  کویت Iqbalkuwait's corner
    wwwislamicboardcom - گلدستہ  انتخاب  اقبال  کویت Iqbalkuwait's corner
    chat Quote


  26. Hide
Page 1 of 15 1 2 3 11 ... Last
Hey there! گلدستہ  انتخاب  اقبال  کویت Iqbalkuwait's corner Looks like you're enjoying the discussion, but you're not signed up for an account.

When you create an account, we remember exactly what you've read, so you always come right back where you left off. You also get notifications, here and via email, whenever new posts are made. And you can like posts and share your thoughts. گلدستہ  انتخاب  اقبال  کویت Iqbalkuwait's corner
Sign Up

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  
create