سلف صالحین کے حالات کے مطالعہ کی ضرورت

  • Thread starter Thread starter sameer123
  • Start date Start date
  • Replies Replies 5
  • Views Views 4K

sameer123

Esteemed Member
Messages
120
Reaction score
13
Gender
Male
Religion
Islam
سلف صالحین کے حالات کے مطالعہ کی ضرورت

اس حقیقت سے بے خبر نہیں ہونا چاہیے کہ قلب کی اصلاح اور ذوق و شوق پیدا کرنے کے لئے موثر واقعات اور سلف صالحین کے حالات کے مطالعہ کی ضرورت ہے، امام ابن جوزی اپنی تصنیف صید الخاطر میں فقہاء و محدثین اور طلبہ و علماء کو اس کا مشورہ دیتے ہیں، اور اپنا تجربہ بیان کرتے ہیں، صید الخاطر میں ایک جگہ لکھتے ہیں


میں نے دیکھا کہ فقہ اور سماع حدیث میں انہماک و مشغولیت قلب میں صلاحیت پیدا کرنے کے لئے کافی نہیں، اس کی تدبیر یہی ہے کہ اس کے ساتھ موثر واقعات اور سلف صالحین کے حالات کا مطالعہ بھی شامل کیا جائے، حرام و حلال کا خالی علم قلب میں رقت پیدا کرنے کے لئے کچھ زیادہ سودمند نہیں، قلوب میں رقت پیدا ہوتی ہے، موثر احادیث و حکایات سے اور سلف صالحین کے حالات سے، اس لئے کہ اُن نقول و روایات کا جو مقصود ہے، وہ ان کو حاصل تھا، احکام پر ان کا عمل شکلی اور ظاہری نہ تھا، بلکہ ان کو ان کا اصلی ذوق اور لبّ لباب حاصل تھا، اور یہ جو میں تم سے کہہ رہا ہوں وہ عملی تجربہ اور خود آزمائش کرنے کے بعد ہے، میں نے دیکھا ہے کہ عموما محدثین اور طلبۂ فنِ حدیث کی ساری توجّہ اونچی سند حدیث اور کثرتِ مرویات کی طرف ہوتی ہے، اسی طرح عام فقہاء کی تمام تر توجہ جدلیات اور حریف کو زیر کرنے والے علم کی طرف ہوتی ہے، بھلا ان چیزوں کے ساتھ قلب میں کیا گداز اور رقت پیدا ہو سکتی ہے، سلف کی ایک جماعت کسی نیک اور بزرگ شخص سے محض اس کے طور طریقہ کو دیکھنے کے لئے ملنے جاتی تھی، علم کے استفادہ کے لئے نہیں، اس لئے کہ وہ طور و طریقہ اس کے علم کا اصلی پھل تھا، اس نکتہ کو اچھی طرح سمجھ لو اور فقہ و حدیث کی تحصیل میں سلف صالحین اور زہّادِ امت کی سیرت کا مطالعہ ضرور شامل کرو تاکہ اس سے تمہارے دل میں رقّت پیدا ہو۔
 
Re: سلف صالحین کے حالات کے مطالعہ کی ضرورت

بھائی صاحب۔ آپ کم و بیش ایک ہی جیسے مضامین الگ الگ دھاگوں میں پوسٹ کر رہے ہیں۔ براہ کرم اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ اس طرح دوسرے دھاگے بالکل غائب ہو جائیں گے۔ آپ چاہیں تو اپنا الگ دھاگہ بنا لیں اور اسی کو تازہ کرتے رہیں۔
امید ہے کہ آپ بات کو سمجھ رہے ہیں۔

 
Re: سلف صالحین کے حالات کے مطالعہ کی ضرورت

Dhaga Lol :p just merge the threads akhi won't that be good??
 
Re: سلف صالحین کے حالات کے مطالعہ کی ضرورت

What else for a thread :raging:




I did the same thing yesterday but this brother edited his post there (leaving his post blank there :? ) pasted it here in new thread :phew

Dhaga tou nahe kehain gay there must b some other world for it Google it. :) (n ghussa nai hon :hiding:)

Oh tou yeh masla tha
 
Re: سلف صالحین کے حالات کے مطالعہ کی ضرورت

جزاك اللهُ خيرًا أخي
بھائی اس کو ایسے ہی رہنے دیں میں آپکی بات سمجھ گیا ہوں، آیئندہ سے إن شاء الله ویسے کروں گا۔

 

Similar Threads

Back
Top